کراچی کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل منیر اے ملک کے گھر پر فائرنگ کے خلاف جمعرات کو ہائی کورٹ، ضلعی اور ملیر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ بدھ کی شب شہر کے پوش علاقے ڈفینس میں منیر ملک کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے لیے جدید اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ اور کراچی بار ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاسوں میں اس حملے کی مذمت کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور تاحال پروگرام ملتوی نہیں کیا گیا ہے۔ کراچی بار ایسو سی ایشن کے صدر افتخار جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ’اگر بارہ مئی کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمے داری داخلہ سیکریٹری پر ہوگی کیونکہ جب وہ یہ جانتے ہیں کہ تصادم ہوسکتا ہے تو پھر وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ یہ کون کریگا‘۔ جسٹس رشید رضوی کا کہنا تھا کہ ’پہلے وکلاء کے رہنما کے دفتر کو سیل کیا گیا پھر فائرنگ کی گئی مگر وکلاء چیف جسٹس کا ہر صورت میں استقبال کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کچھ واقعات کا خدشہ ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چیف جسٹس کو اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانا نہیں ہونے دیا جائے۔ |
اسی بارے میں منیر اے ملک کے گھر پر فائرنگ10 May, 2007 | پاکستان سِیل دفتر کی سِیل توڑ دینے کا حکم09 May, 2007 | پاکستان ’مشرف کو طلب کیا جا سکتا ہے‘05 April, 2007 | پاکستان پانچ رکنی بنچ، سماعت کا آغاز06 May, 2007 | پاکستان جسٹس کا دورہِ لاہور، توجہ کا مرکز04 May, 2007 | پاکستان ’فل کورٹ بینچ کا مطالبہ بدنیتی ہے‘03 May, 2007 | پاکستان چیف جسٹس سپریم کورٹ میں سائل18 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||