’دورہِ کراچی ملتوی نہیں ہوگا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عملی طور پر معطل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے لیے بارہ مئی کو کراچی جا رہے ہیں۔ جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جسٹس افتخار کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے اور وہ اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق کراچی جائیں گے۔ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ذریعے جسٹس افتخار محمد چودھری سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاطت کے پیش نظر بارہ مئی کو کراچی آنے کا پروگرام منسوخ کر دیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی بارہ مئی کو عدلیہ کی آزادی کے لیے ریلی منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور انہوں نے چیف جسٹس کے دورے کی مخالفت کی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم اور جسٹس افتخار محمد چودھری کے حامیوں میں تصادم ہو سکتا ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود نے کہا ہے جسٹس افتخار کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں اور وہ صرف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن کی دعوت پر کراچی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’کسی سیاسی جماعت کو جسٹس افتخار محمد چودھری کے والہانہ استقبال سے پریشان نہیں ہونا چاہیے‘۔ |
اسی بارے میں ’حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں‘09 May, 2007 | پاکستان فل کورٹ: سماعت چودہ مئی سے08 May, 2007 | پاکستان لاہور میں جسٹس افتخار کی تقریر کا متن06 May, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||