BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 May, 2007, 21:12 GMT 02:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وکلاء ایم کیو ایم سےوابستہ نہ ہوں‘

وکلاء احتجاج(فائل فوٹو)
پنجاب میں اس سے پہلے بھی حکومت کے حمایتی وکلاء کے خلاف کارروائی کی گئی
پنجاب کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم پنجاب بار کونسل نےاعلان کیا ہے کہ اگر صوبے کے کسی وکیل نے ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہونے کی کوشش کی تو اس وکیل کی متعلقہ بار ایسوسی ایشن سے رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔

یہ فیصلہ پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین طارق جاوید وڑائچ کی زیر صدارت ہونے والے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے بار کونسل کے منتخب ارکان نے شرکت کی۔

پنجاب بار کونسل کے پاس صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے انتظامی امور کی نگرانی کا اختیار ہے۔

بارکونسل کے اجلاس میں بارہ مئی کو کراچی میں قتل وغارت کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پانچ مئی کو چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے خطاب کے موقع پر ان کا استقبال کرنے والے لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کی ججوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بارکونسل کے کیلنڈر سنہ دوہزار آٹھ پر چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس افتخار محمد چودھری اور پنجاب کے شہر ساہیوال میں مشعل بردار جلوس کے دوران جل جانے والے وکلاء کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔

دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے وزیر مملکت پارلیمانی امور کامل علی آغا کے وکالت کے لائسنس کی منسوخی کے شوکاز نوٹسوں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ پنجاب بارکونسل نے کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے، جس کو کامل علی آغا نے آئینی درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ کے سامنے چیلنج کیا۔ لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن نے کامل علی آغا کی بار رکنیت منسوخ کر کے ان کے لائسنس کی منسوخی کے معاملہ کو پنجاب بار کونسل میں بجھوادیا تھا جس پر بار کونسل نے ان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے تھے۔

علاوہ ازیں لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وکلا کی بار رکنیت کی منسوخی کے لیے قرارداد پر غور کے لیے اجلاس طلب کیا تھا لیکن بار کے علم میں آیا کہ ایم کیو ایم کے وکلاء ونگ پنجاب سے تعلق رکھنے والے وکلا طاہر نعیم اور بشیر قصوری اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد