معلومات کی فراہمی کے لیے وکیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عملی طور پر معطل کر دیئے گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس پر ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو معلومات کی فراہمی کے لیے حکومت نے ایک وکیل عارف چودھری کو مقرر کیا ہے۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق میڈیا کو صدارتی ریفرنس کے حوالے سے اگر کوئی معلومات درکار ہو نگی تو عارف چودھری سرکاری وکلاء کی ٹیم کے ایک رکن کے طور پر یہ معلومات فراہم کریں گے۔ عارف چودھری صدر جنرل پرویز مشرف کے حامی وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں اور چار سال قبل جب وہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین تھے تب بھی لیگل فریم ورک آرڈر کے مسئلے پر وکلاء تنظیموں کی تحریک کے برعکس انہوں نے حکومت کا ساتھ دیا تھا، جس پر لاھور ہائی کورٹ بار نے ان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
عارف چودھری کی وکالت کا ایک بڑا حصہ سرکاری اداروں کی قانونی مشاورت پر مبنی ہے۔ ان دنوں وہ کیپیٹل ڈویلیپمینٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کے قانونی مشیر ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے چیمبر کا بھی ان کے ساتھ اشتراک ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ ’عدالتی بحران‘ میں حکومتی وزراء اور مشیر میڈیا کے سامنے صدارتی ریفرنس کے دفاع میں ناکام نظر آئے اور غالباً اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عارف چودھری کا انتخاب بطور ’لیگل سپِن ڈاکٹر‘ کے کیا گیا ہے۔ عارف چودھری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عارف چودھری نے کہا کہ وہ عدلیہ کے معاملہ پر وکلاء کی تحریک کے خلاف نہیں ہیں اور خود بھی ہڑتال میں شریک رہے ہیں، لیکن بطور ایک پیشہ ور وکیل ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے مؤکل کا نقطۂ نظر ایمانداری سے پیش کریں اور وہ چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس کے حوالے سے بھی حکومتی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرینگے۔ | اسی بارے میں آج کا پاکستانی میڈیا کیا کہتا ہے؟12 March, 2007 | پاکستان تشدد کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ01 February, 2007 | پاکستان ’سماعت ملتوی نہیں کی جاسکتی‘20 March, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس19 March, 2007 | پاکستان کئی جج مستعفی، مظاہرے اور ہڑتالیں جاری19 March, 2007 | پاکستان ’میرے خلاف سازش ہو رہی ہے‘17 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||