’سماعت ملتوی نہیں کی جاسکتی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے وکلاء نے کہا ہے کہ کسی انتظامی حکم کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کی سماعت تین اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس افتخار چودھری کے وکلاء کے پینل کے رکن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر ملک نے کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت ملتوی کیئے جانے کے باوجود وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا وکلاء اکیس مارچ کو ملک گیر ہڑتال کریں گے اور عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ بائیس مارچ کو پشاور میں وکلاء کا کنوینشن ہو گا۔ منیر ملک نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی کوئی درخواست ہی نہیں کی ہے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری کی موجودگی میں قائم مقام چیف جسٹس تعینات نہیں کیا جا سکتا اور اگر رانا بھگوان داس کو بھی سپریم جوڈیشل کونسل کا سربراہ بنایا گیا تو وہ وہ اسے بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جسٹس افتخار کے وکلاء کے پینل کے ایک اور سرکردہ ممبر حامد خان نے کہا کہ کسی عدالت کی سماعت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ عدالت خود کرتی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے احتجاج کی وجہ سے سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت ملتوی کرائی ہے۔ | اسی بارے میں چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس19 March, 2007 | پاکستان احتجاج، استعفوں کے درمیان سماعت ملتوی20 March, 2007 | پاکستان پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی20 March, 2007 | پاکستان انکوائری، ہائی کورٹ جج کریں گے20 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||