پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر سعید شیخ نے موجود عدالتی بحران پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس کی کاپی صدرِ مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند دنوں سے آئینی اداروں اور ججوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس صورت حال میں وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں۔ ناصر سعید شیخ نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر جنرل پرویز مشرف کو بھجوا دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جج خواجہ جواد اور صوبہ سندھ کے چھ سول ججوں نے اپنے استفعے متعلقہ حکام کو پیش کر دیئے تھے۔ اس سے قبل بہاولپور کے بھی ایک سول جج نے استعفی دے دیا تھا۔ ناصر سعید شیخ سپریم کورٹ میں لا پتہ افراد کے مقدمے میں حکومت کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کئی جج مستعفی، مظاہرے اور ہڑتالیں جاری19 March, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس19 March, 2007 | پاکستان پاکستان بھر میں احتجاج جاری19 March, 2007 | پاکستان عدالتوں میں ’معائنہ ٹیمیں‘20 March, 2007 | پاکستان کراچی میں آزادی صحافت ریلی19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||