BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں آزادی صحافت ریلی

مظاہرے میں این جی اوز کے کارکن بھی شامل تھے
کراچی میں پیر کو صحافیوں نے’ آزادی صحافت ریلی‘ کے عنوان سے ایک مظاہرہ کیا ہے۔

پریس کلب سے نکلنے والی اس ریلی کی قیادت کراچی پریس کلب کے صدر صبیح الدین غوثی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سکریٹری جنرل مظہر عباس اور ایسوسی ایشن آف ٹیلیویژن جرنلسٹ کے صدر جاوید صبا اور فیصل عزیز کر رہے تھے۔

مظاہرے میں شامل صحافی آزادی صحافت، میڈیا پر حملے نامنظور، حیات اللہ اور منیر سانگی کے قاتلوں کوگرفتار کرو، کے نعرے لگاتے ہوئے ریگل چوک پہنچے، جہاں مختلف این جی اوز کے کارکن اس احتجاج میں شامل ہوگئے۔ این جی اوز کے کارکن عراق پر امریکی قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

مظاہرین زیب النسا اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ریلی کا اختتام کیا گیا۔

دوسری جانب نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام’ آج کامران خان کے ساتھ‘ سے حکومت نے پابندی ہٹا دی ہے۔ اس پروگرام میں پیر کو صدر جنرل پرویز مشرف کا انٹرویو نشر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے میزبان کامران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی اور اس پر ہونے والے احتجاج کی ویڈیو دکھانے پر حکومت نے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل اس پروگرام پر پابندی عائد کردی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد