BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 January, 2007, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینیٹ سے صحافیوں کا واک آؤٹ

سینٹ
صحافیوں نے سینٹ کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا
پاکستان میں ایوان بالا یعنی سینیٹ کی پریس گیلری سے منگل کو صحافیوں نے پشاور سے شائع ہونے والے روزنامہ ایکسپریس کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سہیل قلندر اور ان کے ساتھی نیاز محمد کے اغواء کے خلاف واک آؤٹ کیا۔

واک آؤٹ کے بعد وزیر مملکت برائے تعلیم انیسہ زیب طاہر خیلی صحافیوں کے پاس آئیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبہ سرحد کے گورنر سے اس بارے میں رابطہ کرکے مغوی صحافیوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

صحافیوں نے حکومت کی یقین دہانی کے بعد اپنا احتجاج ختم کیا اور کہا کہ اگر ایک دو روز میں پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ پھر احتجاج کریں گے۔

سہیل قلندر اور ان کے دوست نیاز محمد کو دو جنوری کو پشاور سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ پولیس نے ان کی گاڑی اُسی روز حیات آباد سے برآمد کی تھی۔

سہیل قلندر دو مرتبہ پشاور پریس کلب کے صدر رہ چکے ہیں۔ مغوی صحافی کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جس روز وہ لاپتہ ہوئے تو انتظامیہ ان کے اہل خانہ کو میڈیا میں معاملہ نہ لانے کا مشورہ دیتی رہی اور تسلی دیتی رہی کہ جلد ہی انہیں بازیاب کرایا جائے گا۔

لیکن بیس روز سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی حکومت انہیں بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ انہیں شدت پسند تنظیم نے اغواء کیا ہے یاکہ حکومتی ایجنسیوں نے۔

اسی بارے میں
صحافیوں کا اجلاس سے واک آوٹ
09 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد