BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 March, 2007, 15:10 GMT 20:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہاولنگر: صحافیوں کے خلاف مقدمہ

صحافیوں نے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے ہیں
پنجاب کے جنوبی شہر بہاولنگر میں پولیس نے شہر بھر کے تقریبا تمام صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جلسے جلوس پر پابندی کے باوجود ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

تھانہ سٹی بہاولنگر میں درج ہونے والے مقدمے میں پندرہ صحافیوں کو براہ راست نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس میں دیگر صحافیوں کا بھی ذکر ہے۔


دو روز قبل اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل جیو کے دفتر پر حملے اور سنیچر کو لاہور میں ہڑتال کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف پنجاب کے نسبتًا پسماندہ ضلعے کے صحافیوں نے سنیچر کو احتجاجی جلوس نکالا تھا۔

صحافیوں کا یہ جلوس پہلے پریس کلب سے ضلعی کچہری گیا اور وکلاء کے ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوا۔ بعدازاں صحافی جلوس کی شکل میں رفیق شاہ چوک تک گئے۔ صحافیوں نے احتجاجی بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا: ’آزادی صحافت پر قدغن نامنظور‘ اور’صحافیوں پر ظلم و تشدد بند کرو‘۔ صحافی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

اگرچہ اسی نوعیت کے احتجاجی جلوس اور مظاہرے لاہور، اسلام آباد پشاور، کراچی اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں ہوئے ہیں لیکن مقدمہ ابھی تک صرف بہاولنگر کے صحافیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ تھی جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی ہے اور صحافیوں نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ابھی تک پولیس نے کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا تاہم بہاولنگر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شفیق خان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہوں نے احتجاج کے طورپر ازخودگرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو پریس کلب میں تمام صحافی اکٹھے ہونگے اورصلاح مشورے کے بعد تھانے یا ضلعی پولیس افسر کے دفتر جاکرخود کوگرفتاری کے لیے پیش کردیں گے۔

اسی بارے میں
جسٹس افتخار جبری چھٹی پر
17 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد