عمران کی دعوت، لِز ہرلی پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ماڈل اور اداکارہ الزبتھ ہرلی کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئیے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کے لیئے پاکستان میں ہیں۔ پاپ سنگر اور گٹارسٹ برائن ایڈمز کے بعد الزبتھ دوسری مغربی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شریک ہیں۔شوکت خانم ہسپتال کے عملدار نعیم نے بی بی سی کو بتایا کہ الزبتھ ہرلی عمران خان کی خصوصی دعوت پر کینسر کے مریضوں کے لیئے فنڈ اکٹھا کرنے کی خاطر جمعرات کو پاکستان پہنچی ہیں۔ الزبتھ نے عمران خان کے ہمراہ کشمیر میں زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں خصوصی ڈنر میں شرکت کریں گی جبکہ ہفتے کے روز لاہور میں ایسے ہی ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے۔
شوکت خانم ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ ایک نجی ڈنر ہے جس سے ملنے والی آمدنی ہسپتال میں زیر علاج سات ہزار مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ الزبتھ کراچی سے لاہور جائیں گی جہاں سے اتوار کے روز وہ لندن روانہ ہو جائیں گی۔ الزبتھ ہرلی کے اداکار ہیوگرانٹ سے بھی ماضی میں تعلقات رہے ہیں جو عمران خان کی سابق بیوی جمائما خان کے قریبی دوست ہیں۔ | اسی بارے میں ’اب ایک اور سانحے کا خدشہ‘25 November, 2005 | پاکستان ’سردی ہزاروں کو مار دے گی‘25 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||