BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن میں مقدمہ دائر کریں گے: عمران

عمران خان
عمران خان جسٹس افتخار کیس کے دوران احتجاج میں پیش پیش رہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد الطاف حسین کو تحفظ دے رکھا ہے اور تمام حالات جاننے کے باوجود ان کو برطانوی پاسپورٹ دیا ہوا ہےجس پر ان کی جماعت تحریک انصاف لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دائر کرے گی۔

سوموار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک طرف برطانوی وزیر اعظم دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے الطاف حسین کو برطانیہ میں پناہ دے رکھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین کو پاسپورٹ برطانوی حکومت نے دیا ہوا جس وجہ سے وہ لندن میں بادشاہوں کی طرح رہ رہے ہیں۔

انہوں نےالزام عائد کیا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد الطاف حسین کی سرپرستی کر رہے ہیں اور اپنی کرسی کو بچانے کے لئے ایک دہشت گرد کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر امریکہ اور اتحادی لاکھوں بےگناہ شہریوں کو مار چکے ہیں دوسری طرف صدر مشرف پاکستان کے نمبر ون دہشت گرد کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا ہے، اس کے ذمہ دار جنرل مشرف اور الطاف حسین ہیں۔ ان کی جماعت کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر صدر جنرل مشرف اور الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت کی یہ ضرورت ہے کہ جنرل مشرف سے نجات کے یک نکاتی ایجنڈے پر تمام اپوزیشن اکھٹی ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن ارکان مشترکہ طور پر استعفے دیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مہاجروں کے نمائندہ نہیں ہیں اور ایم کیو ایم اور ہٹلر کی جماعت کے حربے ایک جیسے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی کراچی آمد پر دانستہ طور پر ایم کیو ایم کی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے ایم کیو ایم کا کارڈ کھیلا ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں حکمران جماعت کی ریلی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ جنرل مشرف نے استحکام پاکستان کے نام پر انتشار ریلی نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں زندہ لاشوں کا جلوس نکالا گیا اور غریب عوام کے ٹکیس کے پیسے سے اسلام آباد میں جشن کیا گیا جبکہ دوسری طرف ڈمی اسمبلی نے کراچی کی ہلاکتوں پر کچھ نہیں کہا۔

دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسان وائیں نے ایک دوسری پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پر دہشت گرد تنظیم ہونے کا الزام لگایا اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی بارے میں
جلسے جلوسوں پر پابندی
13 May, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد