BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 May, 2007, 04:21 GMT 09:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ قتل

حماد رضا کی میت
حماد رضا جسٹس افتخار کے دور میں بلوچستان سے اسلام آباد آئے تھے
نامعلوم مسلح افراد نے پیر کو علی الصبح سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو اسلام آباد میں ان کے گھر پرگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق سید حماد رضا کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ اے ایف پی نے اسلام آباد پولیس کے افسر محمد اسلم کے حوالے سے بتایا ہے کہ’نامعلوم مسلح افراد حماد رضا کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گولی مار کر قتل کر دیا‘ ۔


سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے قتل کے محرک کا فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے اور پولیس اس قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل طارق محمود نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حماد رضا جسٹس افتخار محمد چودھری کا ایک انتہائی اہم گواہ تھے۔

جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل نے کہا کہ ان کو پتہ تھا کہ سرکاری ادارے حماد رضا پر دباؤ ڈال رہے تھےاور ان سے حکومت کے مقدمے کے حق میں کچھ کہلوانا چاہتے تھے جو شاید وہ کہنے کے لیے تیار نہیں ہو رہے تھے۔

حماد کی بیوہ نے کہا کہ حملہ آووروں کا مقصد چوری نہیں تھا

طارق محمود نے کہا کہ نو مارچ 2007 کے بعد خفیہ اداروں کے اہلکار کئی بار حماد رضا کو اٹھا کر لےگئے اور ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے ہیں۔ طارق محمود نے کہا کہ پچھلے دو مہینے حماد رضا کے لیے انتہائی تکلیف تھے اور اب کو قتل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حماد رضا سپریم کورٹ کے اہلکاروں میں شامل تھے جن سے چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر ہونے کے بعد حکومتی اداروں نے پوچھ گچھ کی تھی۔

حماد رضا ڈی ایم جی گروپ کے افسر تھے اور بلوچستان حکومت میں کام کرتے تھے اور جب جسٹس افتخار محمد چودھری نے پاکستان کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا تو انہیں ڈیپیوٹیشن پر اسلام آباد لایا گیا تھا۔

لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کو پیر کی شب لاہور کے ایک قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں سرکاری حکام اور وکلا رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔

حماد رضا کی میت پیر کی شب موٹر وے کے راستے اسلام آباد سے لاہور لائی گئی تھی۔

اسی بارے میں
فل کورٹ میں سماعت آج سے
14 May, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد