BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 June, 2007, 17:42 GMT 22:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران کی سندھ آمد پر پابندی ختم

عمران خان
عمران خان الطاف حسین کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے سلسلے میں لندن گئے ہوئے ہیں
سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صوبے میں آنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کے سیکریٹری غلام محمد محترم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے منعقدہ مجلس مشاورت کی بریفنگ کے دوران عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کو سخت تقنید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ان کی متحدہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

چھبیس مئی کو سندھ حکومت نے عمران خان کی صوبے میں داخلے پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی تھی۔

عمران خان نے ستائیس مئی کو کراچی میں جلسے اور بارہ مئی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اعلان کیا تھا۔ اس پابندی کے وقت عمران خان لاہور میں موجود تھے ۔

ستائیس مئی کی صبح عمران خان جب لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو پنجاب حکومت نے انہیں کراچی جانے نہیں دیا تھا اور انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کے لاہور سے باہر جانے پر تین روز کی پابندی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ جرآت کی ہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں ایک مقدمہ دائر کریں گے اور اس لیے ان پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

ان کی کراچی آمد سے دو روز قبل ہی ان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی تھی جس میں ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

عمران خان ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف عدالتی چارہ جوئی اور انہیں برطانیہ سے بدر کروانے کی کوششوں کے سلسلے میں لندن گئے ہوئے ہیں۔

عمران خان عمران خان کا عزم
’الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمہ کروں گا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد