BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 June, 2007, 18:39 GMT 23:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’الطاف حسین کے خلاف شواہد ہیں‘
عمران خان
ہم یہ ثابت کریں گے کہ بارہ مئی کو کراچی کے ایونٹس میں الطاف حسین اس میں پورے شریک تھے
عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس الطاف حسین کے بارے میں ایسے شواہد ہے جن کی بنا پر مقدمہ شروع ہو سکتا ہے۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستانی سیاستدان الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے لندن پہنچ چکے ہیں۔ اتوار کو برطانوی وزیر اعظم کے لیے لندن میں ان کے رہائشگاہ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ جا کر ایک یاداشت جمع کرائی گئی۔ اس مقصد کے لیے وہاں جمع ہونے والوں لوگوں نے مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کو توقع تھی کہ اس موقع پر عمران خان بھی موجود ہوں گے لیکن عمران خان وہاں نہیں پہنچے۔

اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی سمیرا اسلم نے عمران خان سے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ:

’اصل میں تو یہ پہلے سے پلان تھا۔ کیونکہ میں برٹش سیٹیزن تو ہوں نہیں، اور یہ پٹیشن 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کو برٹش سیٹیزنز کی طرف سے کی گئی ہے کہ ایک ایسا برٹش سیٹیزن یہاں ہے جو بیسیکلی (بنیادی طور پر) اس برٹش قانون کو وائلیٹ (توڑ رہا ہے) کر رہا ہے جو 2002 اور 2006 کے بعد آیا تھا کہ آپ برطانیہ میں بیٹھ کر کسی دوسرے ملک میں کوئی کریمنل سرگرمی نہیں کر سکتے‘۔

اس سوال کے جواب میں کہ آپ تو یہ کہہ کر آئے تھے کہ آپ وہاں موجود ہوں گے اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے کیا آپ کی وہاں موجودگی ضروری نہیں تھی؟ عمران خان نے کہا کہ:

’نہیں جی، یہ کبھی پلان نہیں تھا میرا۔ بلکہ یہ تو میرے شیڈول میں ہی نہیں تھا۔ میں شام کو الفرڈ میں ہونے والے جلسے میں موجود ہوں گا، میں برٹش ہاؤس آف کامن اور ہاؤس آف لارڈز میں جو میری اپوائنٹمٹنٹس ہیں، کل میں وہاں موجود ہوں گا اور جب ہم اپنی لیگل ٹیم سے مل کر کیس دائر کریں گے تو اس میں اپنی پوری شرکت کروں گا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں الطاف حسین کے سوا کسی کی نہیں چلتی

عمران خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ برطانیہ میں الطاف کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں تو انہیں کیا توقعات ہیں اس سے؟ تو انہوں نے کہا کہ:

’میں کہہ نہیں سکتا لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ہر پاکستانی کی ڈیوٹی ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے جو دہشت گردی کی ہے، ایم کیو ایم کے میلیٹنٹ ونگ نے، میں ساری ایم کیو ایم کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا، لیکن میں الطاف حسین کو یقیناً ذمہ دار ٹھہراتا ہوں کیونکہ وہ سول (مکمل) انچارج ہیں، پارٹی میں کسی کی say نہیں ہے ( کسی کی بات نہیں چلتی) سوائے الطاف حسین کے، تو جو بھی ذمہ داری ہے، اور انشاء اللہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ بارہ مئی کے ایونٹس (واقعات) ہوئے کراچی میں، جہاں اڑتالیس لوگ مارے گئے ہیں اور کم از کم دو سو لوگوں کو گولیاں لگی ہیں ہم یہ ثابت کریں گے کہ الطاف حسین اس میں پورے شریک تھے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ان کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے اتنے شواہد اور ثبوت موجود ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ:

’انشااللہ ہم پوری سرکمسٹانشل ایویڈنس (واقعاتی شہادت) دیں گے اور ایک دو ایسی ایویڈنس دیں گے جن کے بارے میں ابھی میں آپ سے بات نہیں کر سکتا۔ لیکن جب ہم وہ دیں گے تو ہمارا خیال ہے کہ ان کے نتیجے میں یہاں برطانیہ میں پروسیڈنگ (مقدمے کی کارروائی) شروع ہو سکے گی۔

عمران خان سے پوچھا گیا کہ اگر اس کے نتیجے مقدمہ شروع نہ ہو سکا تو کیا ایسا نہیں لگے گا کہ آپ یہ سارے اقدام اپنی سیاسی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے اٹھا رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ:

سب کو پتہ ہے، کوئی بات نہیں کرتا
 ساری حکومتوں نے ایکشن لیے ہیں۔ بلکہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی اپنی رپورٹیں ہیں، جنرل مشرف نے خود 1999 میں پی ایم ایل (نواز) کے منسٹر کو پریزنٹیشن دی کہ الطاف حسین کتنا بڑا دہشت گرد ہے۔ تو سب کو پتہ ہے تو کیوں نہیں کوئی بات کرتا؟ اس لیے کہ سب کو پتہ ہے کہ مروا دے گا الطاف حسین

’مجھے آپ یہ بتائیں کے آج تک پاکستان میں کسی نے کیوں (کچھ نہیں کیا)، سب کو پتہ ہے کہ الطاف حسین کیا ایکٹیویٹیز کر رہے ہیں بلکہ الطاف حسین کی اپنی پارٹی کو پتہ ہے، الطاف حسین خود پاکستان اس لیے نہیں آتے کہ انہیں پتہ ہے کہ انہوں نے اتنے لوگوں کو قتل کروایا ہوا ہے کے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ میں جو بات کر رہا ہوں یہ کامن نالج (سب کے معلوم بات) ہے، تو کیوں نہیں کسی نے کیا؟ اس لیے نہیں کیا کہ الطاف حسین کے خلاف کوئی اقدام لے گا تو اس کی جان خطرے میں ہو گی۔ تو کیا کوئی سیاسی ساکھ بڑھانے کے لیے اتنا بڑا رسک لیتا ہے؟ مجھے یہ بتائیں کہ اگر سیاست بڑھانی تھی تو یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔ ہے تو، کیوں کوئی اور نہیں کر لیتا۔ کیا لوگوں کو پتہ نہیں؟ ساری حکومتوں نے ایکشن لیے ہیں۔ بلکہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی اپنی رپورٹیں ہیں، جنرل مشرف نے خود 1999 میں پی ایم ایل (نواز) کے منسٹر کو پریزنٹیشن دی کہ الطاف حسین کتنا بڑا دہشت گرد ہے۔ تو سب کو پتہ ہے تو کیوں نہیں کوئی بات کرتا؟ اس لیے کہ سب کو پتہ ہے کہ مروا دے گا الطاف حسین۔
’جنگ‘ کس نے جیتی
’کراچی کی لڑائی سب ہی ہار گئے‘
کراچیلمحہ بہ لمحہ
مختلف علاقے میں موجود ہمارے رپورٹرز سے
جنرل اور سیاست
مشرف عوامی کٹہرے میں، انجام کیا ہوگا؟
چیف جسٹس کا پوسٹرریلی پر ریلی
کراچی میں جوش اورخوف ساتھ ساتھ
جسٹس افتخار’جسٹس کیس‘
سپریم کورٹ سے جی ٹی روڈ کا سفر تاریخوں میں
متحدہ کی وڈیو
وڈیو کراچی میں 12 مئی کے تشدد پر مبنی ہے
ملک گیر مظاہرے
وکلاء اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد