BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 August, 2007, 07:44 GMT 12:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وردی اتارنے پر رضامند: بینظیر
بینظیر
’شراکت اقتدار کا معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پا سکا‘
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کو دیے گئے انٹرویو میں بےنظیر بھٹو نے کہا ہے کہ شراکت اقتدار کا معاہدہ اگرچہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پا سکا لیکن ’وردی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے‘۔

ان کہنا تھا ’وردی ایک اہم مسئلہ تھی اور (مشرف حکومت کے ساتھ) مذاکرات کے حالیہ ادوار میں بات چیت زیادہ تر اسی کے گرد گھومتی رہی۔‘

بےنظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے مذاکرات کے اس ہفتے کے دوران ہونے والے دور میں ایک نیا مطالبہ رکھ دیا ہے کہ دوبارہ (صدر) منتخب ہونے کے لیے ان کی مدد کی جائے۔

پاکستان کی ’نوآزاد‘ عدلیہ سے پریشان جنرل مشرف آئین میں بعض ترامیم کے لیے بےنظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی سے حمایت چاہتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہو سکیں۔

مشرف سے سیاسی حمایت کا مطالبہ
 حکومت کو پیپلز پارٹی کی واضح سیاسی حمایت کرنی پڑے گی۔ میری پارٹی چاہتی ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) اب بااختیار نہ رہے
بےنظیر بھٹو

لیکن بےنظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس کے لیے پیپلز پارٹی کی واضح سیاسی حمایت کرنی پڑے گی۔ ’میری پارٹی چاہتی ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) اب بااختیار نہ رہے۔‘

’ڈیل ایک آدھ نکتے پر اٹکی ہوئی ہے‘

اسلام آباد سے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ صدر مشرف کی ’ڈیل‘ کے سلسلے میں اسی فیصد معاملات طے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ڈیل ایک آدھ نکتے پر اٹکی ہوئی ہے۔‘

شیخ رشید نے اس سلسلے میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بارے میں آئینی ترمیم کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’مشرف بےنظیر ڈیل‘ کے سلسلے میں اگلے تین دن بہت اہم ہیں اور اگر ڈیل ہو گئی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مشرف بےنظیر ڈیل نہ ہونے کی صورت میں پلان بی بھی تیار ہے جس میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمنٰ کا کردار بہت اہم ہے۔

’مشرف بےنظیر ڈیل کے سلسلے میں اگلے تین دن بہت اہم ہیں‘

اخباری کانفرنس کا مقصد اگرچہ اس بات کا اعلان کرنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ٹکٹیں اب ڈاکخانوں سے بھی حاصل کی جا سکیں گی، لیکن بات صرف حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کی ہی ہوئی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ صدر کی وردی کا معاملہ بھی تقریباً طے پا چکا ہے۔ ’جن دیگر معاملات پر مفاہمت ہو چکی ہے ان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد، بےنظیر بھٹو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات اور آئین کا آرٹیکل اٹھاون بی شامل ہیں۔‘

شرکتِ اقتدار پیکج
’امید ہے کہ پی پی مشرف مذکرات ناکام نہ ہوں گے‘
بینظیر بھٹوبے نظیر حل
جمہوریت ہی بلوچستان سرکشی ختم کرسکتی ہے
بے نظیر بھٹووطن واپسی اور وردی
بے نظیر کی صدر مشرف کے ساتھ ’خفیہ مفاہمت‘
کھر’جمہوریت پر حملہ‘
’ ڈیل عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش‘
نواز شریف’فوج سے ڈیل نہیں‘
ہمیں شوکت عزیز بننا قبول نہیں ہے: نواز شریف
بے نظیر اور صدر مشرفصدر مشرف، بے نظیر
ملاقات پر مِلا جُلا عوامی ردِ عمل
بینظیر کی ’ڈیل‘
نواز شریف نے بینظیر پر شدید تنقید کی ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد