BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 September, 2007, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بینظیر کے لیے دروازے کھلے ہیں‘

جماعت اسلامی کےامیر قاضی حسین احمد
’ہم چاہتے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہو‘
متحدہ مجلس عمل کےسربراہ اور جماعت اسلامی کےامیر قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے لئےآل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (اے پی ڈی ایم ) کے دروازرے کبھی بھی بند نہیں تھے اور ان کے لیے یہ دروازے آج بھی کھلے ہیں۔

مجلس عمل آل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ ہے۔

اتوار کوایک کتاب کی رونمائی کی تقریب کے بعد قاضی حسین احمد نے اخبارنویسوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو نے یہ کہہ دیا کہ ان کی جنرل مشرف سے ڈیل نہیں ہورہی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

ان کے کہنا ہے کہ اے پی ڈی ایم کا مقصد ملک سے آمریت کا خاتمہ ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت ہزار بار رابطہ کرے لیکن کسی فوجی آمریت کا تقویت پہنچانا متحدہ مجلس عمل کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ان کے بقول آمریت کوکسی صورت سہارا نہیں دیا جائے گا اور نہ مشرف حکومت سے کوئی اتحاد ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے کا حق ہے اور وہ ملک واپس آئیں گے۔ ان کے بقول نواز شریف کی وطن واپسی پران کے ساتھ کسی زیادتی کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ موجود ہے اس سے رجوع کیا جائےگا اور عدالت سے ان کے ضمانتیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجلس عمل کا اجلاس تین ستمبر کواسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں غور کیا جائےگا اور مجلس عمل اپنی حکمت عملی ترتیب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عمل بحالِی جمہوریت کے لیے وکلاء تحریک کے دوسرے مرحلے میں بھرپور حصہ لےگی۔ان کا کہناہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد