BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 July, 2007, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جسٹس کیس: ’اگلے دو ہفتے فیصلہ کن‘

جسٹس خلیل الرحمن
تیرہ رکنی فل کورٹ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمن
عملی طور پر معطل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کی سماعت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور حکومتی اور چیف جسٹس کے وکلاء کے مطابق یہ مقدمہ اگلے دو ہفتوں میں اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ نے چودہ مئی سے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست سمیت چوبیس ایسی درخواستوں کی سماعت شروع کی تھی جن میں سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل، چیف جسٹس کی عملی معطلی سمیت کئی نکات اٹھائے گئے تھے۔

وفاقی حکومت کے وکیل ملک قیوم نے جعمرات کو عدالت کو بتایا کہ وہ پیر یا منگل کو اپنے دلائل مکمل کر لیں گے جس کے بعد سید شریف الدین پیرزادہ اور اٹارنی جنرل مخدوم علی خان دلائل دیں گے۔

وفاقی حکومت کے وکیل ملک قیوم کے مطابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان دو دن میں اپنے دلائل مکمل کر سکتے ہیں کیونکہ وہ عدالت کے نوٹس پر ہیں اور وہ مقدمے کےحقائق پر نہیں بلکہ قانونی نکات پر ہی دلائل دیں گے۔

صدر پرویز مشرف کے وکیل سید شریف الدین پیزادہ کے بارے میں وفاقی حکومت کے وکیل کا خیال ہے کہ ان کے دلائل بھی زیادہ طویل نہیں ہوں گے اور سرکاری وکلاء اپنے دلائل اگلے ہفتے میں مکمل کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی تیرہ رکنی فل کورٹ بنچ چیف جسٹس کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے

حکومت کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن اپنے جوابی دلائل شروع کریں گے۔ اعتزاز احسن کے ساتھی وکیل بیرسٹر گوہر کے مطابق اگر حکومت نے کوئی نیا مواد عدالت کے سامنے نہ رکھا تو اعتزاز احسن چند دنوں میں اپنے جوابی دلائل مکمل کر لیں گے۔

اعتزاز احسن چیف جسٹس کے مقدمے میں مسلسل اٹھارہ روز تک دلائل دے چکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ نے چیف جسٹس اور تیئس دیگر آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل سننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ صرف چیف جسٹس کی درخواست کا فیصلہ کرے گی اور اس کے علاوہ باقی درخواستیں چیف جسٹس کی آئینی درخواست کی روشنی میں نمٹائی جائیں گی۔

تیرہ رکنی فل کورٹ نےدرخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اپنا فیصلہ ابھی تک محفوظ رکھا ہوا ہے اور اعلان کیا تھا کہ چیف جسٹس کی آئینی درخواست اور اس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق حکومتی اعتراضات پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔

حکومت کے وکلاء کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور اس کو اپنا کام مکمل کرنے دیا جانا چاہیے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے یہ بھی عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ چیف جسٹس کی آئینی درخواست کی سماعت کرنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے دائر کیے جانے والے ریفرنس کی سماعت شروع کرے۔

 چیف جسٹس نے سپریم کورٹ سے درخواست کر رکھی ہے کہ وہ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی کارروائی قرار دے کر اسے ختم کر دے اور انہیں بحال کر دیا جائے

وفاقی حکومت کے وکیل نے جب عدالت کی اجازت کے بغیر ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا ریکارڈ عدالت میں داخل کروایا تو ان کو انتہائی شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سرکاری ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی معطلی کےعلاوہ سیکرٹری قانون کو بھی ججوں کے متعلق ہتک آمیز مواد عدالت کے سامنے رکھنے کے الزام میں شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ سے درخواست کر رکھی ہے کہ وہ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی کارروائی قرار دے کر اسے ختم کر دے اور انہیں بحال کر دیا جائے۔

چیف جسٹس نے بحالی نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے پانچ میں سے تین اراکان کو متعصب قرار دے کر انہیں ہٹا دیا جائے۔

حکومت کے وکیل ملک قیوم نے چیف جسٹس کے وکلاء کی درخواست کو کسی حد تک تسلیم بھی کر لیا اور عدالت سے کہہ چکے ہیں کہ تین کی بجائے پانچوں ممبران کو تبدیل کر دیا جائے۔

ملتان تیاریاںملتان تیار ہے
چیف جسٹس کی آمد کیلیے تیاریاں مکمل
فیصل آباد: تیاریاں
چیف جسٹس کے لیے وکلاء چشم براہ
جسٹس افتخار جسٹس کا بیانِ حلفی
جسٹس افتخار کے بیانِ حلفی کا مکمل متن
جواد ایس خواجہپاکستان اور عدلیہ
’عدلیہ کی آزادی کےلئے نیت صحیح ہو‘۔
 کیا سید شریف الدین پیرزادہ صدر مشرف کی کرسی بچا سکتے ہیں؟’آپ تو ڈرا رہے ہیں‘
حکومتی وکلاء اور ملائیشیا کی مثال
’جنگ‘ کس نے جیتی
’کراچی کی لڑائی سب ہی ہار گئے‘
نیشنل اسمبلینیشنل اسمبلی واچ
چیف جسٹس کا کراچی خطاب اور خدشات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد