چیف جسٹس کے خلاف نیا ریفرنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ایک نیا ریفرنس تیار کر لیا ہے جس کو ضرورت محسوس ہونے پر داخل کر دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق وصی ظفر نے اتوار کو جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ اس ایک صفحے کے مختصر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو تین بیان حلفی عدالت عظمی میں داخل کرائے گئے ہیں اور چیف جسٹس کے خلاف ریفرینس دائر ہونے کے بعد سے لے کر اب تک کی سرگرمیوں کے بارے میں یہ نیا ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی ریلیوں، بار سے خطابات اور دیگرمصروفیات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیف جسٹس کی ریلیوں اگر سیاسی جماعتوں کو آنے کی دعوت نہیں دی گئی تو انہیں منع بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہائی کورٹ کے ججوں نےہائی کورٹ میں جسٹس افتخار کا استقبال کیا کیونکہ وہ چیف جسٹس تو ہیں۔ وزیر قانون نے کہا پہلے چیف جسٹس بھی بار سے خطاب کرتے رہے ہیں لیکن سیاسی ریلیاں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس کی تفصیل دائر ہونے پر سامنے آ جائے گی۔ تاہم ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ریفرینس پر وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے۔ اس ریفرینس کے دائر کرنے کے وقت کے بارے میں بیان میں بظاہر دانستہ ابہام چھوڑا گیا ہے اور صرف اتنا کہنا گیا ہے کہ نئے ریفرینس کو ضرورت محسوس ہونے پر وقت کا تعین کرتے ہوئے داخل کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس کے خلاف نو مارچ کو دائر کیئے گئے ریفرینس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو حکومت ایک اہم آئینی فریضے سے کوتاہی کرتی۔ انہوں نے عدلیہ سے بغیر کسی دباؤ کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ صادر کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ چیف جسٹس کی جانب سے اپنے خلاف ریفرنس کی حیثیت سے متعلق سماعت آخری مراحل میں ہے۔ اس بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کئی سیاسی جماعتوں اور وکلاء کی جانب سے دباؤ کے باوجود اپنا زیر سماعت ریفرینس واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ | اسی بارے میں ’اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا‘07 June, 2007 | پاکستان ریفرنس: ذمہ داری وزیراعظم کی؟08 June, 2007 | پاکستان اڑھائی سال میں دس ملاقاتیں ہوئیں07 June, 2007 | پاکستان ’ریفرنس ایک حرفِ غلط ہے‘04 June, 2007 | پاکستان ’خفیہ اداروں کے سربراہ دباؤ ڈالتے رہے‘29 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||