دلی ڈائری: ایچ آئی وی ٹیسٹ اور سڑک حادثے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوال حیدرآباد کے خونریز بم دھماکوں کے بعد ایک بار پھر انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ابھی تقریباً تین ماہ قبل حیدرآباد کی مکہ مسجد میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ حالیہ دنوں میں شہر میں کشیدگی پیداکرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ ان حالات میں اندازہ یہی لگایا جاتا ہے کہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس کے ادارے زیادہ الرٹ اور مستعد ہوں گے لیکن ہر بار دہشتگردی کی واردات کے بعد یہ ایجنسیاں حرکت میں آتی ہیں۔ مکہ مسجد کے دھماکے کے پیچھے کون لوگ تھے، ابھی تک واضح نہیں ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں میں کس کا ہاتھ تھا۔ بظاہر کوئی پیش رفت نہيں ہوئی ہے۔ مالیگاؤں ، بنارس، دلی بم دھماکوں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے۔ ان واقعات میں دہشت گرد قانون کی گرفت میں نہیں آپائے ہیں۔ فرق صرف اتنا آیا ہے کہ گزشتہ کچھ دھماکوں کی ذمہ داری پاکستان کے بجائے بنگلہ دیش کی کئی دہشت گرد تنظیموں پر لگائی گئی ہے۔ ہندوستان۔ حادثوں کا ملک
ہندوستان کی سڑکوں پر سفر کرنا کیا محفوظ ہے؟ شاید نہیں۔ سڑک حادثات اور ہلاکتوں کے لحاظ سے ہندوستان چین کے بعد دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔ 2004 کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں 92618 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے جبکہ چین میں یہ تعداد 107077 تھی۔ روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ 2004 میں ملک میں 429910 حادثات ہوئے تھے لیکن یہاں دوسرے ملکوں کے مقابلے حادثات میں اموات کا تناسب بہت زيادہ ہے۔ جرمنی میں 339310 سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے لیکن وہاں صرف 5842 افراد ان حادثات میں ہلاک ہوئے۔ اسی طرح برطانیہ میں 207410 حادثوں میں مرنے والوں کی تعداد صرف 3321 تھی۔ سڑک حادثات میں اموات کے لحاظ سے امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔ جہاں یہ تعداد 4263 تھی۔ سنگاپور سب سے کم ہلاکتوں والا ملک رہا۔ ایچ آئی وی ٹیسٹ زبردستی نہیں
ہندوستان کی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ملک میں کسی کے لیے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ لازمی نہیں کیا جائے گا۔ حال میں آندھرا پردیش کی حکومت نے ایک ایچ آئی وی پوزیٹو کانسٹیبل کو ترقی دینے سے منع کردیا تھا لیکن ریاستی ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا تاہم اس معاملے سے یہ سوال پیدا ہوگیا تھا کہ ملازمتوں کے لیے ایچ آئی وی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائےگا۔ سپریم کورٹ نے جب مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی تو حکومت نے یہ واضح کیا کہ حکومتی عملہ کے لیے اس طرح کے ٹیسٹ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ اس ٹیسٹ کو لازمی کیے جانے سے بڑی تعداد وہ لوگ ٹیسٹ اور علاج سے بھاگنے لگیں گے جوابھی رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ کراتے ہیں۔ مانجھی کی نیّا بھونر میں گزشتہ دنوں ایک پارلیمانی کمیٹی نے لالو پرساد یادو کی جماعت کے ایک رکن کمار مانجھی کو لوک سبھا کی تیس نشستوں میں شرکت کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ کمار مانجھی کے خلاف یہ الزام درست پایا گیا ہے کہ وہ ایک خاتون دوست کو دلی سے ممبئی ایک سرکاری تقریب میں اپنی بیوی بتا کر لے گئے تھے۔ پارلیمانی پینل نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ موجودہ لوک سبھا کی مدت پوری ہونے تک مسٹر مانجھی کو کسی بھی سرکاری تقریب میں اپنی اصل بیوی کو لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ مسٹر مانجھی کی اہلیہ نے یہ شکایت کی تھی کہ ان کے ساتھ شوہر ان کے ساتھ بدسلکوی کرتے ہیں اور کسی دوسری عورت کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔ بغیر شور کے پارلیمنٹ نہیں
سن 2004 میں موجودہ پارلیمنٹ کی تشکیل کے بعد دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور شور شرابے کی وجہ سے اکثر کارروائی ہی چل پائی۔ ایسا بھی ہوا کہ عام بجٹ اور ریلوے بجٹ تک کسی کے بغیر اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان منظور کیے گئے۔ لوک سبھا کے سپیکر نے گزشتہ دنوں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی تھی لیکن اس میٹنگ میں ’کام نہیں تو تنخواہ نہیں کی‘ تجویز مسترد کردی۔ آندھرا میں نیا یورینیم پلانٹ ہندوستان کی حکومت نے گزشتہ دنوں آندھرا پردیش میں ایک نئے یورینیم پلانٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ پی چدامبرم نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اس پلانٹ کا ہند امریکہ جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ’یہ ہندوستان کی اپنی یورینیم کی کان اور اپنا پراسسنگ پلانٹ ہے۔ اس کان اور پراسسنک پلانٹ سے جوہری بجلی گھروں کے لیے ایندھن تیار کیا جائے گا‘۔ ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا یہ پراسسنگ پلانٹ تین برس میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ |
اسی بارے میں دلی ڈائری: معیشت کا ایک رخ یہ بھی18 February, 2007 | انڈیا دھماکوں کی ذمہ داری اور گودھرا کے ملزم25 February, 2007 | انڈیا سمجھوتہ ایکسپریس: معاوضہ کہاں ہے؟24 June, 2007 | انڈیا دفاعی نجکاری، گرمی، مہنگی کاریں10 June, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: صدر کون، بدلتا وقت اور مایاوتی03 June, 2007 | انڈیا لاپتہ غیرملکی، جج کا تبادلہ اور لوڈشیڈنگ06 May, 2007 | انڈیا ٹریلین ڈالر معیشت، ان چاہی کالز پر روک29 April, 2007 | انڈیا انسانی سمگلنگ،ایڈز ٹسیٹ، مطمئن جنسی زندگی22 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||