BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 April, 2007, 07:31 GMT 12:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی سمگلنگ،ایڈز ٹسیٹ، مطمئن جنسی زندگی

انسانی سمگلنگ جیسے جرائم میں ارکان پارلیمان کا نام آنے سے سبھی جماعتیں سکتے میں ہیں
انسانی سمگلنگ کے معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان باؤ بھائی کٹارا کی گرفتاری کے بعد جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہےاس میں کئي اور ارکان پارلیمان کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ دو دنوں میں پولیس نے تین سمگلروں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کاغذات پر لوگوں کو غیر ممالک پہنچاتے تھے۔ ان مبینہ سمگلروں کے بیانات کے بعد پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ایک رکن پارلیمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران ایک سابق مرکزی وزیر کا نام آیا ہے تاہم ان سبھی نے الزمات کو مسترد کر دیا ہے۔

انسانی سمگلنگ جیسے جرائم میں ارکان پارلیمان کا نام آنے سے سبھی جماعتیں سکتے میں ہیں اور لوک سبھا کے سپیکر نے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے سے ایک روز قبل پچیس اپریل کو جو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے اس میں یہ معاملہ بھی اٹھےگا۔

معلق اترپر دیش
اترپردیش اسبملی انتخابات آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے لیکن ابھی تک جوجائزے اور سروے سامنے آئے ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش کا سیاسی مستقبل معلق رہےگا۔

پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ملائم سنگھ کی جماعت سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی

سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ انتخابات سے قبل یہ پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ملائم سنگھ کی جماعت سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔لیکن اب جائزے یہ بتا رہے ہیں کہ مایا وتی کی بی ایس پی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرسکتی ہے اور بی جے پی دوسرے نمبر پر آسکتی ہے ۔ان جائزوں اور ایگزیٹ پولز سے ایک بات واضح ہے کہ انتخابات کے بعد ریاست میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ریاست میں کوئی مخلوط حکومت ہی بن سکتی ہے۔

مانک شاہ کو فوج کے سربراہ کی حیثیت
تیرانوے سالہ فیلڈ مارشل سیم مانک شاہ اور فضائیہ کے مارشل اٹھاسی سالہ ارجن سنگھ کو تنخواہوں، رہائش اور دوسری سہولیات میں فوج کے سربراہ کا درجہ دیا جائےگا۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعزاز ان اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کی عظیم خدمات کے پیش نظر دیا گيا ہے۔ ارجن سنگھ انیس سو پینسٹھ کی ہند پاک جنگ کے دوران فضائیہ کے سربراہ تھے جبکہ مانک شاہ کو انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی آزادی کے ملٹری آپریشن کا معمار تصور کیا جاتا ہے۔ فوج کے ان دو سب سے پرانے جنرلز کو بڑے احترام و عزت کے ساتھ دیکھا جاتاہے۔

شادی سے پہلے ایچ آئی وی ٹسٹ لازمی
آندھرا پردیش کی حکومت ریاستی اسمبلی میں ایک قانون کو منظوری دینے والی ہے جس کے تحت شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کو ایڈز کے مہلک وائرس ایچ آئی وی کا ٹسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

اکسٹھ فی صد ہندوستانی اپنی جنسی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہیں

گزشتہ نومبر میں صحت کے وزیر نے اس طرح کے قانون بنانے کا جب اعلان کیا تھا تواس وقت کئي حلقوں سے یہ اعتراض ہوا تھا کہ اس سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہوگي، لیکن اب وزیر اعلی نے اعلان کیا ہےکہ مجوزہ قانون سے کوئی خلاف ورزی نہيں ہوگي۔ ’اگر ایک معصوم لڑکی کی ایچ آئی وی سے متاثرہ کسی لڑکے سے شادی ہوتی ہے تو یہ ضرور حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہوگي۔‘

سیکس میں عجلت
سیکس کے معاملے میں ہندوستانی زیادہ وقت ضائع نہيں کرتے۔ ایک عالمی جائزے کے مطابق سیکس کے عمل میں ہندوستانی ایک سیشن میں اوسط تیرہ منٹ صرف کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ وقت نائجیریائی دیتے ہیں اور ا نکا اوسط وقت چوبیس منٹ ہوتا ہے۔

کنڈوم بنانے والی کمپنی ڈیوریکس کے سروے کے مطابق اکسٹھ فی صد ہندوستانی اپنی جنسی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہیں جبکہ عالمی سطح پر اوسط چوالیس فی صد ہے۔ جنسی معاملے میں سب سے دکھی جاپانی ہیں جہاں صرف پندرہ فی صد لوگ اپنی جنسی زندگی سے مطمئن ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد