دلی ڈائری: آیتوں کے رِنگ ٹونز پر اعتراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ ہالیووڈ سے بہت آگے بالی ووڈ کی پہنچ بین الاقوامی سطح پر زبان کی وجہ سے بھلے ہی محدود ہو لیکن اب وہ رفتہ رفتہ ہر فیلڈ میں ہالی ووڈ کو پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔ پچھلے برس بالی ووڈ میں ایک ہزار تیرہ فلمیں بنیں جبکہ ہالیووڈ میں مجموعی طور پر سات سو انتالیس فلمیں ہی بنیں۔ ایک سرکردہ اخبار کے جائزے کے مطابق پورے برس میں ہالی ووڈ کی فلموں کی ٹکٹوں کی فروخت کی تعداد دو ارب ساٹھ کروڑ رہی ہے جبکہ بالی ووڈ کے ٹکٹس اس سے تیس فی صد زیادہ فروخت ہوئے۔ ان کی تعداد تین ارب ساٹھ کروڑ رہی۔ 2005 میں یہ تعداد دو ارب اسی کروڑ تک پہنچ گئی۔ چونکہ بالی ووڈ کے ٹکٹوں کے دام امریکہ اور یورپ کے مقابلے بہت کم ہوتے ہیں اس لیے زیادہ فلمیں بننے اور زیادہ ٹکٹیں بکنے کے باوجود بالی ووڈ کی آمدنی صرف ایک ارب تیس کروڑڈالر رہی جبکہ ہالی ووڈ کی فلموں نے اکیاون ارب ڈالر کا بزنس کیا۔ ہندوستانی فلموں کے لیے ایک آسانی یہ بھی ہے اس کی پروڈکشن لاگت بہت کم ہوتی ہے۔ بالی ووڈ کی ایک فلم کی تیاری پر اوسطاً پندرہ لاکھ ڈالر صرف ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس ہالی ووڈ میں چار کروڑ ستتر لاکھ ڈالر لگتے ہیں ۔ ہالی ووڈ میں مارکٹنگ پر بھی اچھی خاصی رقم صرف کرنی پڑتی ہے۔ ہالی ووڈ پانچ اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے جبکہ بالی ووڈ ہر برس اس کی دوگنی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بالی ووڈ کی مقبولیت نئے نئے ملکوں میں پھیلتی جا رہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ دس برس میں ہالی ووڈ کی بلندیوں کو پار کر جائے گا۔ آیتوں کے رِنگ ٹونز پر اعتراض لیکن سنیوں کے ایک مدرسےدارالعلوم دیو بند نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے وہ اپنے موبائل فون پر قرآن کی آیات ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں کیونکہ بقول اس کے قرآن کی آیات کا تفریح کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی بار لوگوں کے فون اس وقت بجتے ہیں جب عبادت کا وقت ہو یا وہ کسی ایسے مقام پر ہوتے ہیں جو پاک یا مناسب نہیں ہوتی۔ اس لیے ان حالات سے بچنے کے لیے آیات کے رنگ ٹون سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔ آیات کے رنگ ٹون کے بارے میں علماء الگ الگ رائے دیتے ہیں۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک عالم کا کہنا تھا کہ اذان اور آیات کے بارے میں اتنا سخت رویہ اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عبادت اور غیر موزوں جگہوں پر فون کو سائلنٹ موڈ ميں رکھا جا سکتا ہے۔ اس اعتراض پر کہ رنگ ٹون پر آیتیں پوری ہونے سے پہلے ہی لوگ فون آن کر دیتے ہیں اس لیے اس کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ویسے بھی عموماً آیتوں کا مطلب کوئی نہیں سمجھتا۔ کویتی جہاز وزیر اعظم کے گھر کے اوپر اطلاعات کے مطابق ایک سو اٹھائیس مسافروں کے ساتھ کویت ایر لائنز کا یہ طیارہ دلی کے ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد ممنوعہ خطے میں داخل ہو گیا۔ اگر یہ طیارہ مزید دس منٹ تک پرواز کرتا تو صدر اور وزیر اعظم کی سکیورٹی پر تعینات کمانڈوز حرکت میں آجاتے۔
وارننگ کے بعد یہ طیارہ ممنوعہ خطے سے باہر آگیا تھا اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور ایوان صدر کی طرف نہیں جا سکا تھا۔ دلی میں پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہیں ممنوعہ خطے میں آتے ہیں اور ان کے اوپر کسی بھی طرح کی پرواز ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں مشکوک طیارے کو تباہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کویت ایر لائنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ پا ئلٹ نے ایر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر ہی عمل کیا تھا اور اسی راستے پر پرواز کی تھی جس پر اس سےکہا گیا تھا۔ اب اس معاملے کی مزید گہرائی سے چھان بین ہو رہی ہے۔ کرنل جعلی تصادم کے قصوروار
اگست 2003 میں پانچویں بٹالین نے سیاچن گلیشیئر میں پاکستانی فوجیوں کو تصادم میں ہلاک کرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا ۔ اس ڈرامے کی ویڈیو فلم بنائی گئی تھی تاکہ بہادری کا ایوارڈ حاصل کیا جا سکے۔ جعلی تصادم اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا ڈرامہ بٹالین کے میجر سریندر سنگھ نے تیار کیا تھا۔ میجر سنگھ کو فوج سے پہلے ہی نکالا جا چکا ہے اور انہیں تین سال کی قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی صاف گوئی جب ایک بچے نے چیف جسٹس یہ پوچھا کہ سپریم کورٹ ’سپریم‘ کیوں کہلاتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ چونکہ اس کا فیصلہ آخری ہوتا ہے اس لیے یہ سپریم ہوتی ہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سپریم کورٹ ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔ ہر انسان اور ادارے کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جس سے غلطی نہ ہو لیکن چونکہ ہمارا فیصلہ آخری اور حتمی ہوتا ہے اس لیے ہمیں سپریم کہا جاتا ہے‘۔ میزورم سے دو سو یہودی اسرائیل روانہ ابتدا میں اسرائیل نے ان کے دعوے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا لیکن کافی مطالعے اور تحقیقات کے بعد انہیں تسلیم کر لیا گیا اور انہیں اسرائیل میں آباد ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ پچھلے دنوں دو سو تین یہودی اسرائیل کے لیے روانہ ہوئے۔ یہاں سے بیشتر یہودی اسرائیل جانے کے خواہاں ہیں۔ | اسی بارے میں وقف کردہ زمینوں پر بڑے پراجیکٹ18 November, 2006 | انڈیا عید کا چاند عدالت میں12 November, 2006 | انڈیا ملکہ مہیش بھٹ کی چوکھٹ پر 13 November, 2006 | انڈیا جے این یو کے انتخاب میں امریکی امیدوار05 November, 2006 | انڈیا پرامن عید،مادام تساؤ ممبئی میں29 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||