ملکہ مہیش بھٹ کی چوکھٹ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایب کی ’محبوبہ‘ دیکھا آپ سب نے جھٹ سے بول دیا ہو گا کہ ایش۔ آپ سب بھی ناں! ارے بھئی ہم بات کر رہے ہیں رام گوپال ورما کے شعلے کی۔ جس میں مشہور گیت اور رقص ' محبوبہ محبوبہ ' گائیں گے ابھیشیک بچن اور ان کی محبوبہ ہیں ارمیلا ماتونڈکر جو فلم میں رقص کریں گی اور ساتھ میں گبر سنگھ بھی تو رہیں گے۔ آپ کو یاد ہے نا کہ پرانی فلم شعلے میں وہ گیت پردے پر کس نے گایا تھا جی ہاں کامیڈین جلال آغا نے اور ان کی محبوبہ تھیں ’ایور گرین‘ ہیلن۔ جتیندر گبر سنگھ بات شعلے کی نکلی ہے تو کچھ اور نیا انکشاف کرتے چلیں۔ سنا ہے ستر اسی کی دہائی کے چنچل رومانوی ہیرو جتیندر گبر سنگھ بنیں گے۔ جی ہاں اور وہ بھی اپنی بیٹی ایکتا کپور کی بھوجپوری فلم شعلے میں۔ بات کچھ مضحکہ خیز نہیں لگتی! ودیا بالن کی ناراضگی خوبصورت ودیا فلمساز منی رتنم سے بہت ناراض ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب انہوں نے فلم ’گرو‘ سائن کی تھی تو وہ بہت خوش تھیں کہ منی رتنم کے ساتھ ایک اچھا کردار کرنے کا موقع ملا لیکن انہیں بہت دکھ ہے کہ فلم میں ان کا رول اب برائے نام ہی ہے۔ بے بی ہمیں لگتا ہے کہ ابھی تک آپ نے بولی وڈ کے ٹیڑھے میڑھے راستوں پر چلنا نہیں سیکھا ہے۔ کیا آپ نہیں جانتی تھیں کہ فلم میں آپ کے سامنے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن ہیں تو پھر کس ہیروئین کو توجہ زیادہ ملے گی۔
سومی علی کی آرزو بیس ہیروئینوں کے جلوے امیت جی کا وہم فلم سٹارز ویسے بھی توہم پرست ہوتے ہیں لیکن امیت جی کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ستاروں کی گردش اور علم نجوم کے بہت قائل ہیں۔ آپ نے کبھی ان کی انگلیوں میں مختلف پتھروں کی انگوٹھیاں دیکھی ہیں؟ خیر امیت جی کا ماننا ہے کہ اگر وہ اپنے پرانے بنگلہ پرتیکشا میں سو کر اٹھیں گے تو ان کا دن اچھا ہو گا اس لئے وہ پرتیکشا میں سوتے ہیں اور دن میں بنگلہ ’جلسہ‘ میں رہتے ہیں۔
ایک نیا شیش محل کے آصف کی فلم مغل اعظم کا شیش محل یاد ہے۔اس وقت کے ساتھ لاکھ روپیوں میں بنا تھا۔ اب اس دور میں آسوتوش گواریکر وہی شیش محل بنانے کی تیاری میں ہیں۔ ان کی فلم جودھا اکبر میں شیش محل بنانے کا کام انہوں نے نتن دیسائی کو دیا ہے جنہوں نے محل بنانے کے لیے بیس لاکھ شیشے منگوائے ہیں۔روزانہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کام ہو رہا ہے۔ہمیں بے چینی ہے کہ آخر یہ نیا شیش محل کیسا ہو؟ اِس شیش محل میں ایشوریہ رائے نظر آئیں گی کیونکہ وہ جودھا بنی ہیں۔ اپنا سپنا منی منی کی ہیروئین یہ فلم ابھی نمائش کے لیے پیش ہوئی ہے اس فلم میں چار ہیروئین ہیں۔ جب ہم ایسا کہتے ہیں تو لوگ جھٹ سے کہتے ہیں کہ نہیں تین ہیروئین ہیں اب آپ خود تصویر میں دیکھئے ہماری چوتھی ہیروئین کو جو دیگر تین ہیروئینوں سے زیادہ حسین ہے۔ رتیش دیشمکھ کروڑ پتی ہاں اب رتیش دیشمکھ ایک فلم کا پچاس لاکھ نہیں ایک کروڑ روپیہ لینے لگے ہیں۔ کہیں یہ اس لیے تو نہیں کہ وہ ہیروئین کے گیٹ اپ میں زیادہ حسین نظر آتے ہیں اور فلمساز ایک بار پھر انہیں ایسا ہی کوئی رول اپنی فلم میں دے؟
پھر تیرے در پہ آئٹم گرل ملکہ شیراوت نے آخر مہیش بھٹ کے سامنے ہاتھ جوڑ ہی دیئے۔مہیش بھٹ کیمپ کا کہنا ہے کہ فلم ’وہ لمحے ‘ کے لیے ملکہ نے مہیش بھٹ سے ہیروئین کا رول مانگا تھا لیکن تب تک مہیش نے کنگنا رناوت کو سائن کر لیا تھا۔ وقت وقت کی بات ہے۔ آپ کو یاد ہو گا ناں کہ مہیش بھٹ کیمپ کی کامیاب فلم ’مرڈر‘ کے بعد ملکہ نے یکایک اپنی فیس بڑھا دی تھی اور مہیش کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اب لگاتار کئی فلاپ فلموں کے بعد ایک کامیاب فلم کی آس میں ملکہ پھر مہیش کی چوکھٹ پر پہنچ گئیں۔ سیف کی عادت
دال لنگ سوہا دال لنگ سوہا علی خان کو کھانے میں دال بہت پسند ہے اور وہ بھی مونگ کی دال۔ وہ شوٹنگ پر ہوں یا پھر کہیں تفریح پر لیکن ان کے ساتھ تلی ہوئی مونگ دال کا پیکٹ آپ کو ضرور ملے گا۔ دال لنگ اس میں آخر شرمانے کی کیا بات ہے؟ چلتے چلتے اجے دیو گن اب ہدایت کار بن گئے ہیں۔ وہ ایک فلم بنارہے ہیں جس میں ان کی بیوی کاجول ہیروئین ہوں گی لیکن ہیرو کون ہو گا اس کے لئے آپ کو انتظار کرنا ہو گا۔ رومی جعفری کی فلم 'گاڈ تسُی گریٹ ہو' میں بگ بی بھگوان بنیں گے لیکن مارڈرن بھگوان اور وہ سلو بھیا سے باتیں کریں گے۔ مہیش بھٹ کیمپ اپنی زندگی کی سب سے مہنگی فلم بنانے جا رہا ہے جس کا نام 'آوارہ پن' ہے اور اس فلم کا بجٹ ہے اٹھارہ کروڑ روپے۔ | اسی بارے میں جھانسی کی رانی، خان کی انا اور ڈیڑھ لاکھ کا فوٹو10 July, 2006 | فن فنکار فرح کے اشاروں پر شکیرا کا رقص14 August, 2006 | فن فنکار سونو کے دیوانے اور ابھیشیک کا درد21 August, 2006 | فن فنکار انجیلینا اور عرفان! سلمان منتظر28 August, 2006 | فن فنکار شاہ رخ خان کے آگے پیچھے پولیس 03 September, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||