BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 May, 2006, 07:08 GMT 12:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: ملا کی سیاست اور مونسون کی آمد

 مونسون
اس بار مونسون وقت سے دو دن پہلے یعنی تیس مئی کو ملک میں داخل ہوگا۔
ملا کی سیاست
ہندوستان میں اکثر مذہبی رہنما اپنے مذہبی کاموں اور اعمال سے نہیں بلکہ اپنی سیاسی سرگرمیوں سے جانے جاتے ہیں۔ ملک، بالخصوص شمالی ہندوستان، میں جس طرح کی سیاست رہی ہے اس میں مولویوں اور سادھو‎ؤں کے لیئے خاص گنجائش رہی ہے۔

آسام کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بدرالدین اجمل نے مسلمانوں کی ایک نئی جماعت بنائی اور کامیابی بھی حاصل کی اور اب اترپردیش میں انتخابات قریب ہیں۔ دلی کی جامع مسجد کے امام اور شیعہ رہنما مولانا کلب جواد سے لے کر کئی مذہبی تنظیموں اور مزاروں کے متولیوں نے’ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ‘ نام کا ایک سیاسی محاذ تشکیل دیا ہے۔ یہ محاذ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گا۔ ان سیاسی مولویوں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست میں چھ سات فی صد آبادی کے ساتھ یا دو اقتدار چل سکتے ہیں تو پھرتئیس فی صد مسلمان کیوں پیچھے رہیں؟

اقتدار بری بلا ہے
سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی بہت کم عمری کے زمانے سے سیاست میں ہیں۔ ظاہر ہے وہ ہمیشہ حزب اختلاف میں رہے۔ تقریبا پچاس برس تک اپوزیشن میں رہتے رہتے جب وہ وزیر اعظم بنے تو وہ اکثر بھول جاتے تھے کہ اب وہ وزیراعظم ہیں۔ نتیجتاً وہ حزب اختلاف کے رہنما کے طور پر تقریر کرنے لگتے۔

گزشتہ دنوں کافی عرصہ بعد وہ پارلیمنٹ میں بولے۔ مسٹر واجپئی اپنے مخصوص انداز میں بولے لیکن وہ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اس بار یہ بھول گئے کہ وہ وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ اپوزیشن کے رکن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ کبھی ہم بھی اپوزیشن میں تھے۔ آج آپ اپوزیشن میں ہیں۔‘ یہی نہیں، ان کی تقریر کا لب و لہجہ اورانداز بھی وہی تھا جیسے وہ بحیثیت وزیر اعظم تقریر کر رہے ہوں۔

اظہرالدین کی تڑپ
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین پر میـچ فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی عائد ہے۔گزشتہ دنوں اظہر نے کرکٹ بورڈ کے صدر شردپوار سے ملاقات کی اور اطلاعات ہیں کہ انھوں نے یہ درخواست کی ان پر عائد پابندی ہٹائی جائیں۔ اظہرالدین کا کہنا ہے کہ جب باقی سبھی کھلاڑیوں کو معاف کر دیا گیا تو صرف تنہا انہی پر پابندی کیوں رہے۔

اظہر کا کہنا تھا کہ تاحیات پابندی کے سبب زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

اظہر نے بتایا کہ ان کے خلاف تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور تفتیشی اداروں کو ان کے خلاف کچھ بھی نہیں ملا ہے تو پھر پابندیاں کیوں جاری ہیں؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاحیات پابندی کے سبب زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ فی الوقت وہ آمدنی کے لیۓ حیدرآباد میں ایک ورزش جم ’ فٹنس بار‘ چلاتے ہیں۔

مونسون کی آمد
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس بار مونسون وقت سے دو دن پہلے یعنی تیس مئی کو ملک میں داخل ہوگا، تاہم دلی میں مونسون اپنے مقررہ وقت یعنی انتیس جون کو ہی پہنچےگا۔

مونسون سب سے پہلے کیرالہ پہنچتا ہے۔ کیرالہ سے وہ مغربی ساحل سے ہوتے ہو‌ئے شمال کی طرف بڑھتا ہے اورپندرہ جولائی تک یہ پورے ملک میں پھیل جاتا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس بار معمول سے کم بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایک ہنگامی اسکیم بھی تیار کی ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں عموما ‏غلط ثابت ہوتی ہے۔ شاید اسی لیئےگزشتہ برسوں سے اس کے لیئے غیر ملکی طریقہ کار استمعال کیا جانے لگا ہے۔

جنگی تیاریاں
وفائی تحقیقاتی ادارے ڈی آر آو کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ساڑھے تین سے چار ہزار کلومیٹر تک وار کرنے والا ہندوستان کا بیلسٹک میزائل اگنی تھرڈ تکنیکی اعتبار سے پوری طرح تیار ہے۔

جوہری بم گرانے کی صلاحیت والے اس میزائل کے تین تجربے کیے جانے ہیں جن میں ایک تجربہ زیادہ سے زیادہ فاصلے پر نشانے پر وار کرنے کا بھی ہے۔ تجربے کا فیصلہ سیاسی سطح پر کیا جانا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان اور امریکہ جوہری توانائی کے ایک معاہدے کی منظوری کے لیۓ کوشاں ہیں اس طرح کا میزائل تجربہ امریکہ میں معاہدے کے مخالفین کو تقویت دے سکتا ہے۔ حکومت اس مرحلے پر اگنی کے تجربے کے بارے میں کافی محتاط ہے اور ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہے۔

دلی ڈائری
انگریزی داں آٹو ڈرائیور، جسم فروشی قانونی
دلّی ڈائری بجلیدلّی ڈائری
اندھیر دلی،چوٹالہ راجہ اور شادی کا مسئلہ
استاد بسم اللہ خاندلی ڈائری
حریت۔منموہن ملاقات اور شہنائی کا جادو
دلی ڈائری
کنفیوزڈ انڈیا، حُسین کی کہانی اور دلّی کا پہلا نمبر
دلی ڈائری
وزارت خارجہ پریشان، منموہن کا دورۂ پاکستان
اسی بارے میں
کارٹون اور مسلم سیاست
19 March, 2006 | انڈیا
حکومت کی خارجی مصیبت
12 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد