BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کی خارجی مصیبت

آئی اے ای اے
ایران کےخلاف ووٹ پر بائيں بازو کی جماعتوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے
بھارت میں حکومت کے لیے ایران کا جوہری تنازعہ اور امریکہ سے جوہری معاہدہ درد سر بن گیا ہے۔ ایران کے سوال پر بائيں بازو کی جماعتوں کے بعد اب سماج وادی پاررٹی کے ملائم سنگھ یادو نے بھی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ایران کے سوال پر ملائم سنگھ یادو کی جماعت اب پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والی ہے۔

مناسب موقع دیکھ کر بائيں بازو کی جماعتیں بھی اب متبادل کے طور پر تیسرا محاذ بنانے کی امکانات کا جائزہ لینے لگی ہیں۔

ادھر امریکہ سے جوہری معاہدے کے سوال پر حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی حکومت پر سخت برہم ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ملک کا جوہری پروگرام امریکہ کا تابع ہو کر رہ جائے گا۔

بی جے پی اور دیگر جماعتیں اب ایران اور ہند۔امریکہ معاہدے پر پارلیمنٹ میں مکمل بجث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ہند امریکہ معاہدے کی مشکلات:

ایران کے خلاف ووٹ دینے کے بعد ہند امریکہ معاہدے کو آخری شکل دینے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

امریکی اور بھارتی اہلکار کوشش کر رہے ہیں کہ صدر جارج بش کے آئندہ ماہ دورہ ہند سے پہلے جوہری معاہدے کا عمل مکمل کر لیا جائے لیکن اس میں کافی مشکلات حائل ہیں۔

اس معاہدے کے تحت بھارت کو امریکہ سے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے اپنی جوہری تنصیبات کو فوجی اور غیر فوجی میں تقسیم کرنا ہوگا۔

بھارت کے جوہری سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس سے ملک کی جوہری پالیسی کمزور ہوگی۔ دوسری جانب امریکہ کا بھارت کے جوہری پروگرام کے بارے میں جو تصور ہے اس پر بھی بھارت سے اختلافات ہیں۔

فی الحال دونوں ملکوں کے جوائنٹ ورکنگ گروپ ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کی حزب اختلاف اور کئی اتحادی جماعتیں بھی مخالفت کر رہی ہیں۔

آئی ٹی سیکٹر سب سے آگے:

بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے متعلقہ سروسز سے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 36 ارب ڈالر کی آمدنی کا تخمینہ ہے۔ یہ آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔

بھارت کی آئی ٹی برآمدات بڑھتی جا رہی ہیں

حکومت نے آئندہ چند برسوں میں آئی ٹی سیکٹر سے پچاس ارب ڈالر مالیت کی برآمد کا اندازہ لگایا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ہدف وقت سے کافی پہلے ہی حاصل ہوجائےگا۔ 36 ارب میں سے تقریبًا چوبیس ارب ڈالر دوسرے ممالک کی بر آمدات سے حاصل ہوئی ہیں۔

ٹی شرٹ پہننا جرم ہے:

21 سالہ فرح خانم ابھی اپنی عمر کی بیشتر لڑکیوں کی طرح ٹی شرٹ اور جینز پہننا چاہتی ہیں لیکن کپڑوں کی یہ پسند ان کے لیے مصیبت بن گئی ہے۔

فرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور جس دن سے انہوں نے کیمپس میں ٹی شرٹ اور جینز پہنی اس دن سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور یہ معاملہ ایک تنازعے شکل اختیار کر گیا ہے۔ فرح نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔ اور اب یونیورسٹی میں ’ڈرس کوڈ‘ پر بحث چھڑ گئی ہے۔

سخت گیر نظریات کے حامل اساتذہ اور طلبہ لڑکیوں کے لیے صرف شلوار اور قمیص کے حق میں ہیں جبکہ دیگر طلبہ کا کہنا ہے کہ کپڑوں کا انتخاب ذاتی معاملہ ہے۔

فرح کی حمایت میں خواتین کی تنظیمیں اور جے این یو یونیورسٹی کے سینئر طلبہ بھی باہر نکل آئے ہیں۔

بجرنگ دل اور ویلنٹا ئن ڈے :

ہر سال کی طرح اس سال بھی بجرنگ دل چودہ فروری کو ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کی تیاریاں کررہا ہے۔

بجرنگ دل ہر سال اس دن کی مخالفت میں آواز بلند کرتی ہے

سخت گیر ہندو تنظیم نے ’چیتاونی دوس‘ یعنی وارنگ ڈے اور ہتھیاروں کی پوجا جیسے پروگراموں کا اعلان کیا ہے اور کارڈ فروخت کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے کارڈ فروخت نہ کریں کیونکہ محبت کا یہ دن بقول ان کے ہندو اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

شیو سینا اور بجرنگ دل ہر برس ویلنٹائن ڈے کے دن اپنی آواز بلند کرتی ہیں لیکن نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں اس دن کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔

لالو پرساد یادودِلیّ کی ڈائری
لالو کی گائیں، نٹور پریشان، اُما کاغُصّہ
لکشمی متلدلی کی ڈائری
بنگالورو، بدعنوان عدلیہ اور بھارتی ارب پتی
انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
غیرمحفوظ دِلی، تاج محل کا ابٹن، کار میں ٹی وی
امواتدلی ڈائری
سروے، ہوائی اڈوں کی جدید کاری، بش کا دورہ
ثانیہ مرزادلی ڈائری
ہوائی اڈوں کی جدید کاری اور ثانیہ کا لباس
اسی بارے میں
دِلّی میں اردو کا جشن
20 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد