BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 December, 2005, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپکن کا تکیہ اور بھارتیوں کیلیے ویاگرا اور بالغ فلمیں

جزائر انڈمان و نکوبار
جزائر انڈمان و نکوبار سونامی سے بری طرح متاثر ہوئے تھے
انڈمان کے قبائلی اور نیپکنز

سونامی سے متاثرہ انڈمان نکوبار جزائر کے قبائلیوں کی مدد کے لیے بڑی تعداد میں دودھ اور نیپکنز کے پیکٹ گرائے گئے تھے لیکن پتہ چلا ہے کہ قبائلی ان نیپکنز کا استعمال بستر اور تکیے کے طور پر کر رہے ہیں۔

اندیشہ یہ تھا کہ سونامی کی تباہی کے سبب قبائلی باشندوں کو قضائے حاجت کے لیے پریشانیاں لاحق ہوں گی اور اسی لیے نیپکنز کے پیکٹ علاقے میں پہنچائے گئے تھے۔ تاہم حال ہی میں ایک جائزے سے پتہ چلا ہے کہ قبائلی یہ کبھی نہ سمجھ پائے کہ نیپکنز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ دیکھنے میں آیا ہے کہ قبائلی ان کے بستر پر سوتے ہیں اور انہیں تکیے طور پر سر کے نیچے رکھتے ہیں۔

انڈمان نکوبار کے جزائر میں بعض قبائل دنیا کی ایسی انوکھی برادری ہیں جن کا وجود ان جزیروں کے علاوہ کہیں اور نہیں ہے۔ سونامی لہروں سے ان جزائر میں زبردست تباہی ہوئی تھی اور قیاس کیا جارہا تھا کہ دنیا کےنایاب انڈمانی قبیلے کہیں اس کی نذر نہ ہو گئے ہوں لیکن ان میں سے بیشتر محفوظ ہیں۔

ویاگرا بمقابلہ دیسی ادویات

قوت باہ کے لیے مشہور دوا ’ویاگرا‘ اپنی تخلیق کے سات برس بعد ہندوستان بھی پہنچ گئی ہے۔ اس دوا کو ممبئی میں لانچ کیا گیا ہے اور 26 دسمبر سے اسے بڑے شہروں میں کیمسٹ کی دکانوں سے خریدا جا سکے گا۔

دوا بنانے والے کمپنی فائزر کے ایک سروے کے مطابق ہندوستان کے تقریبا ساڑھے سات کروڑ مردوں میں قوت باہ کی کمی ہے، اس لیے ویاگرا کو بہت ہی جلد مقبولیت حاصل ہونے کے امکان ہیں۔

ویاگرا دیسی ادویات سے دس گنا مہنگی ہے

اندیشہ یہ ہے کہ بھارتی بازار میں اس دوا کو دیسی ویاگرا سے سخت مقابلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔سو ملی گرام ویاگرا گولی کی قیمت 594 روپے ہے جبکہ پچاس ملی گرام کی گولی 463 روپے کی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دیسی دوا دس گنا سے بھی زائد سستی ہے اور بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں میں کو ئی خاص فرق نہیں ہے۔

ہندوستان میں طلاق میں اضافے کی ایک وجہ مردوں میں قوت باہ کی کمی بھی بتائی جاتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس دوا کی آمد سے ایک بڑی تعداد اس سے مستفید ہوگی۔ ایک جائزے کے مطابق دنیا میں ہر چھٹے منٹ ایک ویاگرا گولی خریدی جاتی ہے اور ہندوستان میں اس کی فروخت سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

آئی ٹی شہر بنگلورمیں ہلچل

بھارت کا جنوبی شہر بنگلور کافی دنوں سے مستقل سرخیوں میں ہے۔ ابھی اس کے نام کی تبدیلی کا تذکرہ جاری ہی تھا کہ کال سینٹرمیں کام کرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ زنا اور پھر اس کے قتل کے واقعہ سے پورا شہر ہل گيا ہے۔

اس بدقسمت لڑکی کی ڈیوٹی علی الصبح تھی اور دو بجے رات کو ٹیکسی ڈرائیور نے آفس پہنچانے کے بجائے زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ بنگلور جیسے پر امن شہر میں اس طرح کے واقعہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور حفاظتی انتظامات پر بھی نظرِ ثانی کی جا رہی ہے۔

بنگلور کو بھارت کی ’سیلیکون ویلی‘ بھی کہا جاتا ہے

اس طرح کی بھی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں کہ رات کے وقت خواتین کو ڈیوٹی پر نہ لگایا جائے یا پھر وہ ٹیکسی میں تنہا سفر نہ کریں لیکن بی پی اوز کے مالکان کا کہنا ہے کہ کال سینٹرز میں کام کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے اور اس طرح کی پابندی سے بزنس متاثر ہوگا۔

بھارت کی بی پی اوز سروسز کو کافی سراہا گیا ہے اور کال سینٹرز کی کارکردگی اس کی واضح مثال ہیں لیکن اس واقعہ سے کام کرنے والوں کی حالت زار کا پتہ چلتا ہے۔ اکثر یہ آواز اٹھتی رہی ہے کہ کام کرنے کے اوقات متعین نہیں ہیں اور اور ملازمین کی فلاح کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے لیکن اب اس واقعے سے لوگوں کی توجہ اس معاملے کے طرف مبذول ہوگئی ہے۔ پولیس افسران اور کمپنی مالکان نے ایک میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گےاورجلد ہی سکیورٹی کے نئے اقدامات کا اعلان کیا جائےگا۔

ڈی ٹی ایچ ٹی وی پر بالغوں کےلیے فلمیں

یہ بحث کافی دنوں سے جاری ہے کہ ٹی وی پر بالغوں کے لیے فلمیں نشر ہونی چاہییں یا نہیں لیکن اب ڈی ٹی ایچ یعنی ڈائریکٹ ٹو ہوم ٹی وی پر بالغوں کے لیے فلمیں نشر ہو سکیں گی تاہم ممبئی ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ایسی فلمیں کیبل ٹی وی پر نشر نہیں ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق عدالت کے فیصلے سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ ڈي ایچ ٹی وی یعنی ڈائریکٹ ہوم ٹیلی وژن پر ایسی فلموں کی نشریات میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ یہ سروس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

کیبل ٹی وی کی صنعت ڈی ایچ ٹی وی کے بارے میں تحفظات کا شکار ہے

اس فیصلے کے آتے ہی ایک بار میڈیا میں پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ سنسر بورڈ یہ فیصلہ کیسے کرے کہ کون سی فلم صرف بالغوں کے لیے ہے اور کون سی نہیں۔

کئي فلم ساز اس معاملے میں دہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ادھرممبئی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کیبل سروس کو نقصان ہوگا۔ خبر گرم ہیں کہ ابھی تو ڈی ٹی ایچ کی ابتدا ہے اوراگر اس پر ہر طرح کی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی تو ڈی ٹی ایچ ٹی وی، کیبل ٹی وی پر جلد ہی قابض ہو جائےگا۔

لکشمی متلدلی کی ڈائری
بنگالورو، بدعنوان عدلیہ اور بھارتی ارب پتی
اڈوانیدلی ڈائری
اڈوانی کی مشکل اور امیتابھ کا سوپ اوپرا
لالو پرساد یادودِلیّ کی ڈائری
لالو کی گائیں، نٹور پریشان، اُما کاغُصّہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد