BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 16:24 GMT 21:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لالو کی گائیں، نٹور پریشان، اُما کاغُصّہ

لالو پرساد یادو
بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ رابڑی شاید کچھ گا‏ئیں اپنے شوہر لالو پرساد یادو کے گھر پر رکھیں
ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پورے ہفتے وولکر کمیٹی کی رپورٹ کی بازگشت سنائی دیتی رہی۔

کروئشیا میں ہندوستان کے سفیر انیل متھیرانی سے منسوب اس بیان کے بعد کہ سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے ہی اپنے بیٹے اور کزن کو عراقی اہلکاروں سے ملایا تھا، مسٹر سنگھ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں- ان پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ نٹور سنگھ وزارت خارجہ سے مستعفی ہو چکے ہیں لیکن کابینہ میں وہ اب بھی وزیر کے عہدے پر ہیں۔

متھیرانی کو بھی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں زغرِب سے دِلّی طلب کر لیاگیا ہے اور انٹیلیجنس بیورو اور را کے اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

اقوام متحدہ کے وولکر کمیشن نے عراق کے تیل کے بدلے خوراک پروگرام کی تحقیقات کے بعد ان افراد اور کمپنیوں کے نام شائع کیے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر تیل کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے عراقی حکام کو رشوت دی تھی۔ اس فہرست میں نٹور سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔

مسٹر سنگھ نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے۔ دِلّی میں اس معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

بی جے پی کی مشکلات
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ٰ رہنما اُما بھارتی نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے بنیادی نظریات سے بھٹک گئی ہے۔ اپنی معطلی کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اٹل بہاری واجپئي اور لال کرشن اڈوانی سے اپیل کی ہے کہ وہ بقول ان کے خاموش تماشائی نہ بنے رہیں اور پارٹی کو ختم ہونے سے بچائيں۔ اُما بھارتی کا لب ولہجہ کافی باغیانہ تھا۔ وہ مدھیہ پردیش کی وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے پر پارٹی کی مرکزی قیادت سے سخت ناراض ہیں۔ وہ اس وقت بھوپال سے ایودھیا کی طرف مارچ کر رہی ہیں-

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح کا رخ انہوں نے اختیار کر رکھا ہے انہیں پارٹی سے اب کبھی بھی نکالا جا سکتا ہے-
فوجیوں کی بڑھتی خودکشی
ہندوستان میں پچھلے برس دو سو سے زیادہ فوجیوں نے خودکشی کی۔ داخلی امور کے وزیر مملکت شری پرکاش جیسوال نے بتایا ہے کہ ان میں سے اکیاسی واقعات نیم فوجی دستوں اور ایک سو تینتیس واقعات مسلح افواج میں رونما ہوئے۔

بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق نیم فوجی دستوں اور مسلح افواج کے جوان اور اہلکار اعصابی دباؤ میں کام کرتے ہیں جس کا برا اثر ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر پڑ رہا ہے۔

مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کئي اقدامات کیے گئے ہیں جن میں کام کے حالات بہتر بنانا شامل ہے۔ مشکل مقامات سے وقفے وقفے پر آسان جگہوں پر تبادلہ، کھیل کود میں حصہ لینا اور دور دراز کے علاقوں میں تعینات جوانوں کے گھر والوں سے رابطہ رکھنا ان میں قابل ذکر ہیں-

ملک کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں لاکھوں جوان تعینات ہیں جو انتہائي مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں-

رابڑی کی گائیں
بہار میں اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے صرف اقتدار ہی نہیں کھویا انہوں نے وزیر اعلیٰ کی وسیع رہا‏‏ئش گاہ بھی کھو دی ہے۔

وہ اب ایک قدرے چھوٹے بنگلے میں منتقل ہو گئیں ہیں لیکن اب دقت یہ ہے کہ وہ ان چھپن گایوں اور بچھڑوں کو کہاں رکھیں جو ان کے پاس ہیں۔ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شاید کچھ گا‏ئیں دلی میں ان کے شوہر لالو پرساد یادو کے گھر پر رکھی جائیں-

اسی بارے میں
کشمیر میں فوج پر حملہ
26 October, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد