’لالوخاندان بنگلہ خالی کر دے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمرانی سے محرومی بھی آدمی کو کیسے کسیے دن دکھاتی ہے۔ شاید یہ اس بات پر منحصر ہے کہ محروم ہونے والے شخص کی حیثیت کیا ہے۔ ایک صدام حسین تھے جنہیں بنکر میں پناہ لینی پڑی تھی۔ اور ایک اپنے لالو پرساد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اس بات کو لیکر خاصے متفکر ہیں کہ انکےمویشی کہاں رہیں گے۔ جمعرات کی دوپہر نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا اور شام ہوتے ہوتے سول انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعلی اور لالو کی اہلیہ رابڑی دیوی کو یہ نوٹس مل گیا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے جس بڑے بنگلے میں دونوں رہائش پذیر تھے اسے خالی کرنا ہوگا۔ انکے علاوہ انکے وزراء کو بھی اسی قسم کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔دراصل پچہلے پندرہ سالوں سے ’ایک، انے مارگ’ وہ پتہ تھا جو لالو اور رابڑی دیوی کا نعم البدل بن چکا تھا۔لالواور رابڑی نے اس بنگلے میں اپنی ضرورت کے مطابق کئی رد و بدل بھی کیے تھے۔ نئی حکومت کی طرف سے اسے سات دنوں کے اندر خالی کرنے کے حکم کے بعد لالو خاصے مضطرب نظر آئے اور انہوں نے نامہ نگاروں سے ہی سوال کیا کہ اتنی جلد بازی میں وہ اپنے مویشیوں کو لے کر کہاں جائیں۔ لالو گائے پالنے کے خاصے شوقین ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ انکے پاس فی الوقت گائے، گھوڑے اور دیگر جانور دو سو کے قریب ہے۔ لالو چاہتے ہیں کہ انہیں کم از کم ایک ماہ کی مہلت مل جائے۔ لالو اس بنگلے میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو اپنے مویشیوں کے علاوہ اپنی شجر کاری دکھانا نہیں بھولتے تھے۔ ویسے لالو کے مویشیوں کے علاوہ انکا اپنا خاندان بھی بھر پور ہے۔ لالو، رابڑی کے نو بچے ہیں۔ بہر حال، اپنی سادگی کے لیے مشہور نۓ وزیر اعلی نتیش کمار نے اس معاملے میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس جگہ رہنا چاہیں گے جو وزیر اعلی کے لیے مختص ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نتیش کا مطلب صاف ہے کہ اگر لالو، رابڑی کا موجودہ بنگلہ ریاست کے وزیر اعلی کے لیے مختص ہے تو وہ وہیں رہائش پذیر ہوں گے۔ |
اسی بارے میں پندرہ سال بعد لالو کا راج ختم 22 November, 2005 | انڈیا بہار -- ایک دور کا خاتمہ23 November, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||