دِلّی میں اردو کا جشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دِلّی میں موسم سرما کی سرمئی شام میں شعر و ادب کی محفل نے وہ سماں باندھا کہ لوگوں کی زبان پر مجاز لکھنوی کا یہ شعر از خود آگیا اس محفل کیف ومستی میں اس انجمن عرفانی میں یہ بزم شعروسخن ’جشن بہار‘ کی پانچویں پیشکش تھی جس میں اردو کے تعلق سےنہ صرف ہندوپاک کے شعراء نے شرکت کی بلکہ چین اور سعودی عرب کے چینی اور عربی نژاد شعراء کی بھی شمولیت رہی۔ چین کے اردو شاعر ژانگ شی ژوآن جنہوں نے اپنا اردو نام انتخاب عالم رکھا ہے اپنی اردو شاعری کے بارے میں ایک شعر میں کہا: شاعری کرتے ہیں عالم ہم زبان یار میں مشاعرے کا آغاز دِلّی کے شاعر ماجد دیوبندی نے اپنے اس شعر سے کیا: نفرتوں کی فضاؤں میں رہ کر، پیار کا آسمان رکھتے ہیں ا
خوشبو کی ہواؤں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مسقط سے تشریف لائے شاعر ہمایوں ظفر زیدی نے شاعروں پر یہ برجستہ شعر کہا: خبر سناتا رہوں گا نئے زمانے کی اردو کا مشاعرہ ہو اور حالات حاضرہ پر تبصرہ نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے؟ اسی لیے یہاں ہندوپاک کے تعلقات پر ڈھیر سارے اشعار سامنے آئے۔ ملاحظہ ہوں پاکستان کے ناصر سید نے کہا: وسیم بریلوی نے کہا: کراچی سے زہرہ نگاہ نے کہا: حالات حاضرہ کے باب میں امریکہ، صدام، سونامی، لندن بم دھماکہ، دِلّی بم دھماکہ اور ہندو مسلم رشتوں پر بھی اشعار سامنے آئے اور اگر کوئی بڑا انسانی المیہ بیان ہونے سے رہ گیا تو وہ تھا کشمیر میں آیا زلزلہ۔
تصویر میں اک رنگ ابھی چھوٹ رہا ہے دھماکوں کے تعلق سے کہا گیا: زہرہ نگاہ سے ان کی نظم ’گل بادشاہ‘ کی فرمائش ہوئی۔ یہ نظم افغانستان کے ایک تیرہ سالہ ننھے مجاہد کی داستان بیان کرتی ہے۔ وہ اشعار ملاحظہ فرمائیے جس پر سامعین نے خوب داد دی: جسم کی حرارت بھی سانس بھر کا میلہ ہے موالیوں کو نہ دیکھا کرو حقارت سے نہ جانے اگلی گھڑی کیا سے کیا میں بن جاؤں حکم ہے دل کا آج سے کوئی خواب نہ دیکھے شام کے بعد شعر اچھا نہ کہوں تو یہ مری بدسخنی بشر بس غم منانے کے لیے دنیا میں آتا ہے | اسی بارے میں منٹو کی قبرکہاں اور کس حال میں05 March, 2005 | پاکستان کراچی کا کوچۂ ثقافت16 May, 2005 | پاکستان احمد ندیم قاسمی کی نظمیں، انگریزی میں19 May, 2005 | پاکستان احمد فرازسرکاری عہدے سےفارغ25 June, 2005 | پاکستان کراچی اور ممبئی، کنسرٹ کی تیاریاں 26 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||