BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 September, 2005, 17:25 GMT 22:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی اور ممبئی، کنسرٹ کی تیاریاں

عابدہ پروین لائیو ویب کاسٹ کی
عابدہ پروین لائیو ویب کاسٹ کی ریہرسل کرتے ہوئے
کراچی اور ممبئی میں منگل کی شام بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام ’سر کا رشتہ‘ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

اس پروگرام میں کراچی سے عابدہ پروین اور ممبئی سے شبھا مدگل براہ راست ویب کاسٹ کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

پیر کو کراچی سے عابدہ پروین اور ممبئی سے شبھا مدگل نے ایک ساتھ ریہرسل کی۔ سیٹلائیٹ رابطے سے ہونے والی اس ریہرسل میں دونوں گلوکاراؤں کی بات چیت بھی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کے فن کی تعریف کی۔

شبھا نے عابدہ پروین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم تو آپ کا یہاں انتظار کر رہے تھے، آپ اگر ہمیں ملتی تو واپس جانے نہیں دیتے‘۔

شبھا مدگل
شبھا مدگل
شبھا نے عابدہ کو بتایا کہ بھارت میں ان کا بڑا چرچا ہے اور ممبئی میں جگہ جگہ ان کی تصاویر ملتی ہیں۔ عابدہ پیر کی شام کو ہی دِلّی سے کراچی پہنچی ہیں۔

عابدہ پروین نے شبھا کے بارے میں ایسے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کو اپنے سازندوں کا تعارف کروایا۔ جس میں شبھا نے جب یہ بتایا کہ ان کے ساتھ طبلہ نواز ان کے شوہر بھی ہیں تو عابدہ نے کہا ’ماشااللہ بہت عجیب جوڑی ہے‘۔

کراچی سے اردو سروس کے بیورو چیف ظفر عباس اور ممبئی سے ہندی سروس کی سربراہ اچلا شرما اس پروگرام کی میزبان تھیں۔

ریہرسل کی ابتداء شھبا مدگل نے فیض احمد فیض کی غزل ’ہم کے ٹھہرے اجنبی سنا کر کی‘۔ عابدہ پروین نے امیر خسرو کا کلام ’چشم مستی‘ سنایا۔

عابدہ نے جب صوفی شاعر سچل سرمست کا کلام ’جھنڈ کھول دیدار کرا میں آیا مُکھ ویکھن‘ سنایا تو شبھا بھی سر دھنتی رہیں۔ عابدہ نے ان کو ان کے کلام مولا علی پر داد دی۔

عابدہ پروین کے ساتھ اس پروگرام میں ان کی دونوں بیٹیاں بھی شریک تھیں جو اپنی والدہ اور شبھا کا کلام سنتی اور تعریف کرتی رہیں۔

اس موقع پر انور مقصود اور شاعر نصیر ترابی بھی موجود تھے۔ جو عابدہ کےساتھ مشورہ کرکے کلام منتخب کرنے میں مدد کرتے رہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کردہ اس پروگرام کے پروڈیوسر مظہر زیدی ہیں۔

یہ پروگرام ’آج‘ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔ جبکہ اس کو لاہور، کراچی، ملتان اور فیصل آباد سے مست ایف ایم اور گو ایف ایم ممبئی نشر کریگا۔

پروگرام کو بی بی سی اردو اور بی بی سی ہندی کی ویب سائٹوں پر بھی براہِ راست دیکھا جا سکے گا اور یہ پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک اور ہندوستان کے وقت کے مطابق آٹھ بجے سے دس بجے تک پیش کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے دیکھنے اور سننے والوں کے لیے یہ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ڈھائی بجے دن کو نشر کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد