BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 April, 2006, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزارت خارجہ پریشان، منموہن کا دورۂ پاکستان ۔۔۔

بھارت کے سیکریٹری خارجہ شیام سرن
وزارت خارجہ گردش میں
ہندوستان کی وزارت خارجہ کو اپنی سفارت کاری پر بڑا فخر ہوا کرتا تھا۔ ملک کے سفارتکاروں پر کبھی انگلیاں نہیں اٹھیں۔ لیکن گزشتہ چند مہینوں سے وزارت خارجہ کے ستار ے گردش میں ہیں۔ چند ہفتے قبل وزیرخارجہ نٹور سنگھ کو عراق میں تیل برائے خوراک پروگرام کے تحت تیل کے سودے میں نام آنے پر اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے۔

پچھلےدنوں نیوزی لینڈ میں ہندوستان کے سفیر ہریش ڈوگرہ کو سفارتی بدانتظامی کے بعد ملک واپس آنے کے لیئے کہا گیا۔ پہلے تو مسٹر ڈوگرا نے نہ صرف آنے سے انکار کیا بلکہ واپسی کے حکم کو ہی غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نےخارجہ سکریٹری شیام سرن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آٹھ صفحے کا جوخط مسٹر سرن کو لکھا اس میں انہوں نے لکھا کہ خارجہ سکریٹری نے اپنے فیصلے سے ملک کا مذاق بنایا ہے۔ یہاں وزارت خارجہ والے اس بات پر شرمندہ تھے کہ مسٹر ڈوگرا نے یہ خط اخبارات کو جاری کر کے وزارت خارجہ کی بدنامی کرائی ہے۔

ادھر وزارت خارجہ کے ایک اعلی سفارت کار راکیش کمار پر بعض افراد کو غیرقانونی طور پر جرمنی بھیجنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ انہیں معطل کر دیا گیا ہے اور سی بی آئی ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وزارت خارخہ حیران ہے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

منمموہن کا دورۂ پاکستان

گزشتہ ماہ امرتسر۔ننکانہ صاحب بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ
اس طرح کی خبریں آرہی ہیں کہ وزیراعظم منموہن سنگھ آئندہ جون جولائی میں پاکستان کے دورے پر جا سکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں دے رہے ہیں کہ ہند پاک تعلقات کا ایک حالیہ جائزہ مثبت پایا گیا ہے۔ اعتماد سازی کے اقدامات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور سیاچن و سر کریک جیسے معاملات پر ایک عمومی مفاہمت ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ان حالات میں مسٹرسنگھ کے لیئے دورے کا یہ مناسب وقت ہے۔ صدر مشرف نے گزشتہ برس دلی کا دورہ کیا تھا اورانہوں نے مسٹر سنگھ کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی۔ مسٹر سنگھ نے کچھ دنوں پہلے کہا تھا کہ وہ دورے پر تبھی جائیں گے جب کوئی جامع پیش رفت ہو۔

بی جے پی کے رنگ
گزشتہ دنوں آر ایس ایس کے ترجمان اخبار ’پانچ جنیہ‘ میں بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کے حوالے سے خبر شائع ہوئی کہ وہ پارٹی کے پرچم سے ہرا رنگ نکال کر اسے مکمل طور پر بھگوا (زعفرانی) رنگ دینے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا بھگوا رنگ ہندوئیت کی ترجمانی کرتا ہے لیکن کانگریس نے بھگوا کو فرقہ پرستی کا استعارہ بنا دیا ہے۔ مسٹر سنگھ کا خیال ہے کہ کانگریس اور دیگر نام نہاد سیکولر جماعتوں کو منہ توڑ جواب دینے کا یہ اچھا طریقہ ہوگا کہ پارٹی کے پرچم کو پوری طرح زعفرانی بنا دیا جائے۔

اس پر بحث چھڑی ہی تھی کہ پارٹی کے سینئیر رہنما ایل کے اڈوانی نے کہا کہ پارٹی کے جھنڈے میں کسی تبدیلی پرکوئی غور نہیں کیا جا رہا ہے۔

دلی اور ممبئی بہت پیچھے
دلی اور ممبئی بلا شبہ ہندوستان کے دو سب سے اچھے شہر ہیں لیکن اگر ان کا موازنہ دنیا کے دیگر اہم شہروں سے کیا جائے تویہ ابھی کافی پیچھے ہیں۔گزشتہ دنوں میعار زندگی کے ایک عالمی جائزے کی رپورٹ شائع ہوئی۔ لندن میں واقع ادارے ’مرکر ہیومن ریسورس کنسلٹِنگ‘ کے اس جائزے کے مطابق ممبئی اور دلی اس فہرست میں 150 ویں نمبر پر ہیں۔ کولمبو، شنگھائی اور بیجنگ کی حالت ان دونوں شہروں سے کہیں بہتر ہے۔

معیار زندگی: دہلی، ممبئی
 معیار زندگی کے بارے میں ایک حالیہ جائزے کے مطابق ساڑھے تین سو شہروں کی فہرست میں دہلی اور ممبئی ویں نمبر پر ہیں۔
یہ سروے دنیا کے 350 شہروں میں کیا گیا تھا اور اس میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی صورتحال اور صحت، سلامتی، رہائش کی سہولیات جیسے 39 پہلوؤ ں کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ موازنہ کے لیے نیو یارک شہر کو میعار بنایا گیا تھا۔ جائزے کے مطابق دلی اور ممبئی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس تھوڑی سی بہتری کی ہے۔

سونےکی قیمت
بین الاقوامی بازار میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمتوں میں تیزی آئی تو ہندوستان میں بھی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ دام اتنا بڑھا کہ دس گرام سونے کی قیمت آٹھ ہزار نو سو روپے تک پہنچ گئی۔ یہ قیمت گزشتہ پچیس برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس مہینے کے اواخر میں شادیوں کا شگون ہے اور اندازہ ہے کہ یہ قیمت ابھی اور اوپر جا سکتی ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف وہی لوگ سونا خرید رہے ہیں جن کے یہاں شادی ہے۔ ظاہر ہے باقی لوگوں کے لیئے یہ سونا خریدنے کا وقت نہیں ہے۔

یہ کیسی دیوانگی

ادا کار راج کمار کی موت پر یہ کیسا سوگ؟ پولیس کو کیا کیا نہ کرنا پڑا
گزشتہ دنوں کرناٹک میں مقبول اداکار راج کمار کے انتقال پر ان کے مداحوں نے ایسا فساد بپا کیا کہ اس کی مثال کم ہی ملے گی۔ جنازے کے دوران بھگدڑ اور حملے میں آٹھ لوگ مارے گئے اور کم از کم دو سو افراد زخمی ہوئے۔ مداحوں نے حملے کا سب سے زیادہ نشانہ پولیس کو بنایا۔

پورا بنگلور شہر دو دنوں تک بند رہا۔ شہر کے مجموعی نقصان کا اندازہ سات سو کروڑ روپے سے زیادہ کا لگایا گیا ہے۔ صرف سافٹ ویئر کمپنیون کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ لوگ حیران ہیں کہ غم کے اظہار اور خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے۔

دلی ڈائری
ممبئی اور بنگلور میں بھی میٹرو ریل
انڈین صدردلی ڈا‏ئری
دلّی دھمال، سپروائزر صدر اور نیند میں طلاق
دِلّیدِلّی ڈائری
کارٹون اور مسلم سیاست اور لکھ پتی شہر
سونیا گاندھیدلی ڈائری
پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کے لیئے جگہ نہیں
دلی ڈائری
ایک لاکھ کی کتاب، گاندھی سمادھی پر کتے
اسی بارے میں
کارٹون اور مسلم سیاست
19 March, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد