BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 March, 2006, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: ایک لاکھ روپے کی کتاب۔۔۔۔

جارج بش کے دورے سے قبل گاندھی سمادھی پر سکیورٹی چیک
گاندھی کی سمادھی پر کتّے
صدر بش کے محافظ اسکواڈ میں بڑی تعداد میں تربیت یافتہ کتّے بھی شامل ہیں۔ صدر بش دلی میں جہاں جہاں جاتے گئے وہاں صدر کے آنے سے پہلے ان کتّوں کو بم وغیرہ کا پتہ لگانے کے لیے لے جا یا گيا۔ لیکن ان کتّوں کو جب مہاتما گاندھی کی سمادھی پر لے جایا گیا تو پورے ملک میں ناراضگی پھیل گئی۔ ملک کی پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گاندھی کی سمادھی پر بم کا پتہ لگانے والے ان کتّوں کو لایا گیا۔ چند ہفتے قبل فرانس کے صدر ژاک شیراک اور اس سے قبل امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی آمد پر بھی یہ عمل دہرایا گیا تھا۔

کئی حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گاندھی کی سمادھی کے بارے میں ایک واضح پالیسی بنائي جائے تاکہ اس طرح کی ’بےحرمتی‘ نہ ہو۔

وزير اعظم کی پریشانی
امریکہ سے جوہری معاہدے اور اقتصادی تعاون ميں سمجھوتوں کے بعد اب وزيراعظم ملک کے مسلمانوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔

صدر بش کے دورے کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں مسلمانوں نے پر تشدد مظاہرے کیے تھے جن میں کئی افراد مارے بھی گئے۔ مسلمانوں کی ناراضگی کے پیش نظر وزيراعظم منموہن سنگھ جلد ہی مسلم دانشوروں سے ملاقات کريں گے اور انہیں ہندوستان کے امریکہ سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بتائيں گے۔

ملک کی پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہيں اور ان میں مسلمانوں کی خاصی آبادی ہے۔ بعض جماعتیں ایران کے خلاف ووٹ اور بش کے دورے کو حکومت کی مسلم دشمن پالیسی کے طور پر پیش کر رہی ہیں۔ کانگریس کسی طرح کا سیاسی نقصان نہیں اٹھانا چاہتی اور وزیراعظم کی مسلم دانشوروں سے مجوزہ ملاقات اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ایک لاکھ روپے کی کتاب

تصویر: بشکریہ ریتوبیری ڈاٹ کام
آج کل پینٹنگ ہی نہیں بلکہ کتابیں بھی ایک لاکھ روپے تک کی قیمت کی بک رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر ریتو بیری کی کتاب ’فائر فلائی: اے فیئری ٹیل‘ (Firefly- A Fairytale) کا افتتاح کیا گیا۔ اس کتاب میں ریتو بیری نے فیشن کی دنیا میں اپنے پندرہ برسوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ پیرس میں بتائے دنوں، فیشن کی باریکیوں اور فیشن کی دنیا میں اپنے نجی سفر کا ذکر کیا ہے۔ اس کتاب کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے اور فی الحال اس کی صرف سو کاپیاں ہی شائع کی گئیں ہیں۔

ریتو بیری صرف ہندوستانی فیشن انڈسٹری ہی میں نہیں بلکہ انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری میں بھی ایک جانا مانا نام ہے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی مشہور و معروف ہستیوں کے لباس ڈیزائن کیے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ نیکول کڈمن کے لیے لباس تیار کیے تھے۔

سات کروڑ روپے کی پینٹنگ
ہندوستان میں مصوری کی قدرو قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلے دنوں بعض معروف مصوروں کے فن کاروں کی نیلامی ہوئی جس میں امرتا شیرگل کی ایک پینٹنگ چھ کروڑ نوے لاکھ روپے میں فروخت ہوئي۔ یہ اب تک کی سب سے مہنگی پینٹنگ ہے۔ خریدار نے اپنا نام راز میں رکھا ہے۔ امریتا کی اس پینٹنگ کا نام ’گاؤں کا منظر‘ ہے اور یہ 1938 میں تخلیق کی گئی تھی۔

اس سے قبل ایف این ڈیسوزا کی ’لورز‘ ساڑھے چھ کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔ ایم ایف حسین، اکبر پرمسی، جےسوامی ناتھن ، راجہ روی ورما اور ایم کمار کی بھی کئی تخلیقیں ایک کروڑ روپےسے زیادہ قییمت میں بکی ہیں۔

گودھرا رپورٹ اور ٹاڈا قیدی
پچھلے دنوں جسٹس بنرجی کمیشن نے گودھرا واقعے کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی۔ اس رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ٹرین میں آگ محض ایک حادثہ تھی جس میں 59 ہندو ’کارسیوک‘ ہلاک ہو گئے تھے۔ گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آگ ایک منظم سازش کے تحت مقامی مسلمانوں نے لگائی تھی۔

اس واقعے میں گودھرا کے سو سے زيادہ مسلمان انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قید میں ہیں۔ ان میں شہر کی کئی معزز ہستیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع نہيں ہے جب پولیس کی ’سازش تھیوری‘ کو غلط بتایا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایک غیر سرکاری تحقیقاتی بورڈ نے بھی باہر سے آگ لگانے کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

سچائی جو بھی ہو اس واقعے میں قید کیے گئے لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔ بعض مقامی وکلاء انتہائی مشکل حالات میں ان قیدیوں کی پیروی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر منصفانہ مقدمہ چلےتو سبھی قیدی رہا ہو جائینگے کیوں کہ پولیس کے پاس ایک شخص کے ’اقبالی بیان‘ کے علاوہ اپنے کیس کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کیس ثابت کرے گی۔

 بشدلی ڈائری
بش ریلی، مادھوری، امرسنگھ اور جسیکا
وی پی سنگھ کی مصوریدلی ڈائری
مصوری، شاہی شادی اور صدر بش کے کھانے
ڈائریدلی ڈائری
ایران پر ناراضگی، ٹی شرٹ اور ویلنٹائن ڈے
ثانیہ مرزادلی ڈائری
ہوائی اڈوں کی جدید کاری اور ثانیہ کا لباس
دلی ڈائری
بھارت تیسری بڑی معیشت بننے کے قریب
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد