BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 May, 2006, 06:13 GMT 11:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: کشمیر میں جسم فروشی قانونی

کشمیر میں سیکس اسکینڈل کے خلاف مظاہرہ
جسم فروشی قانونا صحیح
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالیہ جنسی اسکینڈل کے درمیان یہ معلوم ہوا ہے کہ پورے جنوبی ایشیا میں جموں و کشمیر واحد خطہ ہے جہاں جسم فروشی کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ ریاستی حکومت اب اس پرانے قانون کو ختم کرنے جارہی ہے۔

سن 1921کے پبلک پراسٹیچیوٹس رجسٹریشن قانون کے تحت کوئی بھی سیکس ورکرضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں ایک درخواست فارم بھر کر پانچ روپے کی فیس کے ساتھ خود کو درج کرا سکتا ہے اور قانونی طور پر جسم فروشی کا کاروبار کرسکتا ہے۔ کشمیر بار ایسوسی ایشن نے مفاد عامہ کی ایک عذرداری میں اس قانون کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انگریز ڈرائیور
بھلا ہو کامن ویلتھ گیمز کا، دلی کی قسمت چمک گئی ہے۔ ایک طرف پورے شہر کو حسین و جمیل بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف ٹرانسپورٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اب دلی کی حکومت نے دارالحکومت کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو انگریزی سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چار برسوں میں دلی کے سبھی آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور کو انگریزی کا یہ کورس کریں گے۔

انگریزی بولنے والے ٹیکسی ڈرائیور
 دلی کی حکومت نے دارالحکومت کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو انگریزی سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چار برسوں میں دلی کے سبھی آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور کو انگریزی کا یہ کورس کریں گے۔
کورس کے تحت ان سیاحوں سے کس طرح انگریزی میں بات کرنی ہے۔ ان کا برتاؤ کیسا ہونا چاہیے۔ ریستوراں اور بازاروں کی جانکاری وہ کس طرح دیں۔ یہ تمام باتیں انہیں سکھائی جائیں گی۔ اس کورس کے اعلان سے ڈرائیور بہت خوش ہیں۔

ہند پاک غیرسرکاری تجارت
گزشتہ مہینوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت شروع کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گۓ ہیں لیکن ہندوستان کے تجزیاتی ادارے ایسیوچیم کے ایک جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری کے بجائے غیرسرکاری تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جائزے کے مطابق گزشتہ مالی برس میں دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری طور پر 70 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی۔ اس کے برعکس غیرسرکاری تجارت میں 37 فی صد کا اضافہ ہوا ہے اور وہ تقریبا ایک ارب ڈالر تک پہنچ جا‎ئے گی۔ غیرسرکاری تجارت عموما کسی تیسرے ملک کے توسط سے اور اسمگلنگ کے ذریعے ہوتی ہے۔

سیاحت کی دھوم
ہندوستان میں اندرون ملک سیاحت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ ٹریول ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق اس برس گرمی کے موسم کے دوران تقریبا 30 کروڑ ہندوستانی سیاحت پر نکلیں گے۔

بی بی سی کے صحافی مائیکل پیلِن شملہ میں
سیاحت کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر اور ہماچل کو ہو رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ تقریبا 12 لاکھ سیاح آئندہ دو تین مہینوں میں سرینگر، پہلگام، گلمرگ اور سون مرگ کے حسین مناظراور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوں گے۔ ہماچل میں شملہ، منالی، کولو اور چمپا اور ڈلہوزی اور اترانچل میں نینی تال، الموڑہ، مسوری اور چکراتہ جیسے مقامات سیاحوں میں مقبول ہیں۔ سیاحوں کی زبردست تعداد کے پیش نظر کئی ایئرلائنز نے ممبئی اور دلی جیسے مقامات سے سیاحتی مقامات تک براہ راست سروسز شروع کردی ہیں۔

موبائل پر راحت
ہندوستان میں ایک عرصے سے بینک سے لے کر انشورنس کمپنیوں اور مختلف مصنوعات بنانے والے تجارتی ادارے اپنے پروڈکٹ کی فروغ کے لیے موبائل فون پر صارفین کو ان چاہے پیغامات دیتے رہتے ہیں۔

ان کمپنیوں کے نمائندے کبھی ایس ایم ایس تو کبھی کالز کے ذریعے صارفین کو تنگ کرتے ہیں۔ اب صارفین کی عدالت نے موبائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ صارفین کے موبائل نمبر اور تفصیلات کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔ اگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا تو ان کے لائسنس تک کینسل ہوسکتے ہیں۔

انگریزی کا بول بولا
ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں انگریزی کا چلن عام ہے۔ بیشتر نصابی کتابیں انگریزی میں دستیاب ہیں۔ دلی یونیورسٹی، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی آئی ٹی جیسے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا ذریعہ انگریزی ہی ہے۔

لیکن بعض طلبہ انگریزی کے بجائے ہندی میڈیم اختیار کرتے ہیں۔ لیکن ان طلبہ کو نہ صرف یہ کہ ہندی میں لیکچر دینے والا کوئی نہیں ہوتا بلکہ اکثر نصابی کتابیں بھی ہندی میں نہیں ملتیں۔ صورتحال اس حد تک مشکل ہوگئی ہے کہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پرگزشتہ دنوں دلی ہائی کورٹ نے دلی یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ ہندی میں نصابی کتابوں کی دستیابی کو یقینیی بنائے۔

دلّی ڈائری بجلیدلّی ڈائری
اندھیر دلی،چوٹالہ راجہ اور شادی کا مسئلہ
استاد بسم اللہ خاندلی ڈائری
حریت۔منموہن ملاقات اور شہنائی کا جادو
دلی ڈائری
کنفیوزڈ انڈیا، حُسین کی کہانی اور دلّی کا پہلا نمبر
دلی ڈائری
وزارت خارجہ پریشان، منموہن کا دورۂ پاکستان
دلی ڈائری
ممبئی اور بنگلور میں بھی میٹرو ریل
اسی بارے میں
کارٹون اور مسلم سیاست
19 March, 2006 | انڈیا
حکومت کی خارجی مصیبت
12 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد