BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 August, 2007, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: ’کتے کوریا بھیجنے کی تجویز‘

اسمبلی کے ارکان برہم
News image
 ارکان اسمبلی و پارلمیان مودی کےطریقہ کار سے برہم ہیں کہ سرمایہ دار جب چاہیں ان سے مل لیتے ہیں جبکہ انہیں لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

گجرات میں اس سال کے اواخر میں انتخابات ہونے والے ہیں اور پارٹی میں وزیراعلٰی نریندر مودی کی مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مخالفت کے سبب مودی کو اپنے کئی ارکان اسمبلی کو معطل کرنا پڑا ہے۔

لیکن سب سے شدید حملہ ریاستی بی جے پی کے سنئیر رہنما کیشو بھائی پٹیل کی طرف سے ہوا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر کیشو بھائی نے کہا کہ ’گجرات کو بھی موجودہ حکمرانوں کے شکجنے سے آزادی کی ضرورت ہے‘۔ بی جے پی کے مقامی لیڈر اور ارکان اسمبلی و پارلمیان مودی کےطریقہ کار سے برہم ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ مسٹر مودی سے ملاقات کرنا کوئی آسان کام نہيں ہے اور کئی بار گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ صنعت کار اور سرمایہ دار جس وقت چاہیں مودی سے ملاقات کرسکتے ہيں۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت وزیر اعلٰی مودی اور ان کے مخالفین کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہيں، لیکن صورت حال مسلسل بگڑتی جارہی ہے۔

کتے کوریا بھیجنے کی تجویز

دلی میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور وہ میونسپل کارپوریشن کے لیے سر درد بنے ہوئے ہیں۔ اس کاکوئی حل ڈھونڈنے کے لیے ایک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔گزشتہ دنوں کمیٹی کی میٹنگ میں ایک رکن نے کہا کہ سننے میں آیا ہےکہ کوریائی کتے کا گوشت شوق سے کھاتے ہيں اس لیے دلی کے سارے آورہ کتے کوریا بھیج دئیے جائیں۔

دہلی میں میونسپل کارپوریشن والے ایک آوارہ کتے کو زنجیر باندھ کر لے جا رہے ہیں
دہلی میں میونسپل کارپوریشن والے ایک آوارہ کتے کو زنجیر باندھ کر لے جا رہے ہیں

ایک رکن کی تجويز تھی کہ کتوں کو ایسی کوئی دوا کھلائی جائے جس سے وہ سارے دن سوتے رہیں۔ ایک کارپوریٹر نے یہ مشوہ بھی دیا کہ دلی کے سارے کتے لے جاکر دوسری ریاستوں میں چھوڑ دیے جائیں۔ ان تجاويز سے اندازہ لگانا مشکل نہيں ہونا چاہیے کہ فی الوقت میونسپل کارپوریشن کے پاس آوارہ کتوں کے مسئلے کاکوئی حل ہے یا نہيں۔

اسکائی مارشل چھیڑ خانی کے لیے گرفتار
گزشتہ دنوں سری نگر سے آنے والی ایک پرواز میں تعینات اسکائی مارشل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اس کمانڈو پر ایک خاتون مسافر کو چھیڑنے اور ’غیر مہذب زبان‘ استعمال کرنے کا الزام تھا۔

گیارہ ستمبر کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بعد ہندوستان میں بھی مسلح کمانڈوز سادے لباس میں مسافر جہازوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو جب ایک طیارہ سری نگر سے دلی کے لیے پرواز کرنے ہی والا تھا کہ اس وقت اسکائی مارشل نے طیارہ کے پچھلے حصے میں بیٹھی ہوئی ایک لڑکی سے مبنیہ طور پر چھیڑ خانی کی۔ بات جب بڑھتی ہی گئی تو سارے مسافر احتجاج میں کھڑے ہوگئے۔ اینٹی ہائی جیکنگ شعبے کے ایک اہلکار کے مطابق مسافر اس قدر بھڑکے ہوئے تھے کہ اگر وقت پر مداخلت نہ کی گئی ہوتی تو اسے بچانا مشکل ہو جاتا۔

فوجیوں کی خودکشی، افسر ذمے دار
ایک پارلمیانی کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ فوجیوں کی خود کشی کے لیے خودکشی کرنے والے فوجی کے اعلی افسر ذمے دار قرار دیا جائے۔ کمیٹی کا کہنا ہےکہ اعلی افسروں کی طرف سے گالی گلوچ اور ان کا خراب برتاؤ خودکشی کے اہم اسباب میں شامل ہیں۔

فوجیوں میں خودکشیاں
News image
 پچھلے برس انڈیا میں ایک سو بیس فوجیوں نے خودکشی کرلی تھی جن میں سے زیادہ تر کشمیر اور سیاچن جیسے دشوار مقامات پر تعینات تھے۔

محکمہ دفاع سے متعلق پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے فوجیوں کی خودکشی روکنے کے لیے اب تک کے اقدامات کو ناکافی کہا ہے اور وزارت دفاع پر نکتہ چینی کی ہے کہ ان اقدامات کو ابھی تک نافذ بھی نہيں کیا گیا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں ہر برس اوسط سو فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ اس برس اب تک اڑتیس فوجی یہ انتہائی قدم اٹھا چکے ہیں۔

بال ٹھاکرے پر جرمانہ
ممبئی کی ایک ذیلی عدالت نے شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی غیر حاضری پر پانچ سو روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

مسٹر ٹھاکرے کے خلاف ایک سیاسی کارکن نے شمالی ہندوستان کے باشندوں کے خلاف ایک اخبار میں ایک اشتعال انگیز مضمون لکھنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ مسٹر ٹھاکرے گزشتہ تین بار کسی اطلاع کے بغیر عدالت میں حاضر نہيں ہوئے۔ عدالت نے اس سے پہلے انہيں تنبیہ کی تھی۔ لیکن وہ گزشتہ ہفتے بھی کسی اطلاع کے بغیر غیر حاضر رہے تو عدالت نے ان کے اوپر پانچ سو روپئے کا جرمانہ کردیا ہے۔

واہ یہ ٹیچر
اسکولوں سے بچوں کے غیر حاضر رہنے کی باتیں سنتے آتے تھے لیکن یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ دنیا میں سب سے زیادہ غیر حاضر رہنے والے ٹیچر ہندوستان میں ہیں۔

تعلیم میں بد عنوانی کے ایک مطالعے میں یونیسکو نے بتایا کہ بہار میں ہر پانچ اسکول ٹیچرز میں سے دو ٹیچر غیر حاضر رہتے ہیں۔ جبکہ اترپردیش میں ٹیچروں کی غیر حاضری 33 فی صد ہے۔ اس مطالعے میں بتایا گيا ہےکہ ٹیچروں کی غیر حاضری سے بائیس فیصد سے زيادہ تعلیم فنڈ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس مطالعہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امتحانات میں نقل اور رشوت دے کر داخلے کے ٹیسٹ پاس کرنا ہندوستان کے تعلیم نظام میں بدعنوانی کے اہم پہلو ہیں۔

پاکستانیوں سے ہوٹل خالی کرا لئے جاتے ہیں۔دہلی کا سفرنامہ
پاکستانیوں سے ہوٹل خالی کرا لئے جاتے ہیں۔
جائیں تو جائیں کہاں
دلی کے عاشقوں کو باغوں میں بھی سکون نہیں
دہلی کا چھٹا ون ڈے
پاک بھارت سیریز کا آخری میچ، تصویروں میں
اسامہ کا خوف
مسلم اور غیر مسلم میں بڑھتی ہوئی خلیج
دھماکوں کی برسی
دہلی میں ہلاک ہونےوالوں کے لیے دعائیں
دِلی ڈائری
اہم شخصیات کے بچوں کو خطرہ، سکیورٹی سخت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد