BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 April, 2007, 10:51 GMT 15:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹریلین ڈالر معیشت، ان چاہی کالز پر روک

بھارتی معیشت
سنہ دو ہزار ایک میں بھارتی معیشت کا حجم پانچ سو ارب ڈالر تھا
ہندوستان ٹریلین ڈالر کلب میں
گزشتہ دنوں ہندوستانی معیشت کی مالیت ایک کھرب ڈالر کی حد پار کرگئی ہے۔ اس طرح ہندوستان ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن کی معیشت ایک ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔یہ امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستان آئندہ دو تین مہینے میں ٹریلین ڈالر کی منزل پر پہنچے گا لیکن روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے یہ ہدف پہلے ہی پورا ہوگيا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سنہ دو ہزار ایک میں بھارتی معیشت کا حجم پانچ سو ارب ڈالر تھا اور صرف چھ برس میں یہ دوگنا ہوگیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ ہے جس کی مالیت تقریبا ساڑھے تیرہ ہزار ارب ڈالر ہے۔ ساڑھے چار ہزار ڈالر کی معیشت کے ساتھ جاپان دوسرے مقام پر ہے جبکہ اس فہرست میں جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔

نابالغوں کے درمیان سیکس جرم نہیں

بھارت میں نابالغوں کے درمیان جنسی فعل جرم شمار کیا جاتا ہے
بھارتی حکومت دو نابالغوں کے درمیان رضامندی سے ہونے والے جنسی فعل کو جرم کے زمرے سے ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ ابھی تک نابالغوں کے درمیان کسی بھی طرح کا جنسی فعل جرم شمار کیا جاتا ہے۔ حال میں بچوں کے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ اٹھارہ برس سے کم عمر کے کم از کم اڑتیس فیصد بچوں نے یا تو جنسی فعل کیا ہے یا سیکس سے متعلق کوئی نہ کوئی تجربہ انہیں ہے اور یہ تجربات بیشتر کیسوں میں دوستوں یا ہم جماعتوں کے ساتھ ہوئے ہیں۔مطالعے سے یہ بھی اندازہ ہو تا ہے کہ اس طرح کے اکثر معاملات باہمی رضامندی سے ہوتے ہیں۔

بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزارت کے اس مطالعے میں جاننے کی کوشش کی گئي ہے کہ کتنے بچوں کو جنسی نوعیت کے استحصال اور زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چوبیس فیصد بچوں نے بتایا تھا کہ جنسی نقطۂ نظر سے ان کے جسم کو چھونے یا استحصال کرنے میں قریبی رشتے دار ملوث تھے۔

مسلمان ہو کیا؟
گیارہ ستمبر کے بعد مسلمان ہونا یا لگنا کئی مقامات پر لوگوں کے لیے مشکلیں پیدا کرتا رہا ہے۔ عالمی کپ کی کوریج کے لیے ویسٹ انڈیز جانے والے ایک ہندو صحافی کو کچھ ایسی ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی پولیس سرکردہ صحافی انتیرو مکھوپادیائے کو ایک ریستوران سے اپنے ساتھ لےگئی اور ایک پولیس سٹیشن میں ان سے پوچھ گچھ کی۔ ان سے پوچھا گيا کہ کیا وہ مسلم ہیں؟ (شاید ان کی داڈھی کی وجہ سے) اگر مسلم نہيں ہیں تو کیا وہ شراب پیتے ہیں۔ ان کا کیمرہ بھی چيک کیا گيا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان پر پولیس کو شک ہو رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پوچھ گچھ ’دہشت گردی پر قابو پانے‘ کے عمل کا حصہ ہے۔

ان چاہی کالز پر روک

ان چاہی کالز کا سلسلہ بالاخر اب بند ہونے والا ہے
روز مرہ استعمال کی اشیاء، کریڈیٹ کارڈز،گھریلو قرضوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کے لیے ان چاہی کالز کا سلسلہ بالاخر اب بند ہونے والا ہے کیونکہ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیلی مارکیٹنگ کے لیے ضابطے جاری کر دیے ہيں۔ ان ضابطوں کے تحت ٹیلی فون کے صارفین کو’برائے مہربانی کالز مت کیجیے‘ نامی سہولت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ سروس مفت ہوگی اور اگر کوئی کمپنی اپنے پروڈکٹ کے لیے کسی کو ان چاہی کالز کرتی ہے تو اس کا ٹیلی فون کنکشن خود بخود کٹ جائےگا اور اسے اس طرح کی کالز کے لیے فی کال ایک ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

سگریٹ کے ڈبے پر کھوپڑی کا نشان
یکم جون سے سگریٹ، بیڑی اورگٹکے کے تمام پیکٹوں پر کھوپڑی اور کراس ہڈی یعنی خطرے کا نشان چھپےگا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ساڑھے چھیالیس فیصد مرد اور تقریباً چودہ فیصد عورتیں کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جون سے سگریٹ، بیڑی اور گٹکے کے پیکٹوں پر کھوپڑی کے علاوہ پھیپھڑے، منہ کے کینسر اور فالج زدہ دماغ کی تصویر بھی تنبیہ کے طور پر شائع کی جائیں گي۔

میونسپلٹی اور بندر

میونسپلٹی نے بندروں کو پکڑنے کے لیے ملک گیر ٹینڈر جاری کیا
کچھ تو انسانوں سے زیادہ جانوروں سے مجبت کرنے والی تنظیموں کے ڈر سے اور کچھ میونسپل کارپوریشن کی روایتی نااہلی کے سبب، دلی کو بندروں کی مصیبت سے نجات نہيں مل سکی۔ شہر میں بندروں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ دلی ہائیکورٹ کو مداخلت کرنی پڑی ہے۔ عدالت کے ڈر سے میونسپلٹی نے بندروں کو پکڑنے کے لیے ملک گیر ٹینڈر جاری کیا۔ ایک بندر پکڑنے کے لیے ساڑھے چار سو روپیے طے کیےگئے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹینڈر میں کسی نے دلچسپی نہیں لی اور اب میونسپلٹی کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کیا کرے۔
بھارتی مسلماندلی ڈائری
ملا کی دوڑ اسمبلی تک اور بی جے پی کا ہندوتوا
آرمی جواندلی ڈائری
سیاست دانوں کو انکار اور فوجیوں کو اجازت
موبائل فون میں قرآندلی ڈائری:
آیتوں کے رِنگ ٹونز پر اعتراض
پرنب مکھرجی دلی ڈائری
وزیرخارجہ کے لیئے دوڑ، ترقی، سیاحوں کا استقبال
مونسوندلی ڈائری
ملا کی سیاست، اظہر کی تڑپ اور مونسون کی آمد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد