BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 February, 2007, 00:35 GMT 05:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی ڈائری: معیشت کا ایک اور رخ

کاروباری اداروں کو انڈیا میں کرپشن کا سامنا رہتا ہے
معیشت کا ایک رخ یہ بھی
ہندوستان کی زبردست ترقی کی خبروں کے درمیان عالمی بینک کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار کرنے کے نقطۂ نظر سے ہندوستان آج بھی دنیا کے بدترین ملکوں میں شامل ہے۔

بزنس کے لیے طے کیے گئے مختلف معیاروں میں ہندوستان 175 ملکوں کی میں صفوں میں 134 مقام پر ہے۔ آئی ایف سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ہندوستان سب سے بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن وہاں بونس شروع کرنے، پراپرٹی کے رجسٹریشن، ٹیکس کی ادائیگی، لائسنس حاصل کرنے، بزنس بند کرنے اور قرض حاصل کرنے جیسے معاملات میں بے پناہ مشکلات حائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کاروبار کے لیے سب سے موافق فضا حیدرآباد، بنگلور اور جے پور میں ہے۔ پٹنہ اور لکھنؤ ممبئی سے بہتر بتائے گئے ہیں۔

ناجائز تعلقات اب جرم نہیں
ہندوستان میں شادی کے بعد اپنی بیوی کے علاوہ کسی دوسری خاتون سے جنسی تعلق ابھی تک جرم کے دائرے میں آتا تھا اور اس عمل کی سزا بھی تھی۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس طرح کے تعلقات میں صرف مرد کو سزا دینے کا انتظام ہے۔ اگر بیوی کے کسی غیرمرد سے ناجائز تعلقات ہوں تو اس میں بھی مرد کو ہی سزا ملے گی اور عورت ’مظلوم‘ تصور کی جائے گی۔

غیروں سے جنسی تعلق جرم نہیں!
 ہندوستان میں شادی کے بعد اپنی بیوی کے علاوہ کسی دوسری خاتون سے جنسی تعلق ابھی تک جرم کے دائرے میں آتا تھا اور اس عمل کی سزا بھی تھی۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس طرح کے تعلقات میں صرف مرد کو سزا دینے کا انتظام ہے۔
اب ملک کے تعزیراتی قوانین میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور خواتین کے قومی کمیشن نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں ازدواج سے باہر کے جنسی تعلقات کو جرم نہیں بلکہ ایک سماجی برائی تصور کیا جائے۔ اطلاعات ہیں کہ بدلتی ہوئی معاشرتی قدروں کے پیش نظر حکومت اس سفارش کو منظور کرنے والی ہے۔

امیتابھ بچن بمقابلہ شاہ رخ
ٓآج کل ہر طرف بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور ان کے ابھرتے ہوئے اداکار بیٹے ابھیشیک بچن کے چرچے ہیں۔

ابھیشیک کی ایک کے بعد ایک مسلسل چار فلموں کی کامیابی سے اگر انہیں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا تو دوسری جانب ٹاپ اداکارہ ایشوریہ سے ان کی شادی کی تیاریوں کی خبروں نے انہیں بالی ووڈ کی پہلی فیملی بنا دیا ہے۔ آج منجن سے لے کر معجون اور چاکلیٹ سے لے کر کاروں تک ہر دوسرے اشتہار میں یہی دونوں باپ بیٹے نظر آتے ہیں۔ بگ بی یعنی امیتابھ اداکاری میں اس عمر میں بھی سپر سٹار ہیں اور ان کی مقبولیت میں کوی کمی نہیں آئی ہے۔

بِگ بی یا شاہ رخ خان؟
امیتابھ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بہت سے میڈیا والوں نے یہ موازنہ کرنہ شروع کر دیا کہ اداکاری میں امیتابھ بہتر ہیں کہ شاہ رخ خان۔ ابھی تک دونوں ہی سپر اسٹار اس طرح کے موازنے سے بچتے رہے تھے اور ایک دوسرے کے بارے میں کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

لیکن دونوں ہی سپر اسٹار گزشتہ دنوں میڈیا کے جال میں پھنس ہی گئے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا: ’میں جوان ہوں، سیکسی ہوں،اور آج کا ہیرو ہوں جبکہ وہ (امیتابھ ) عمر دراز ہیں اور کل کے ہیرو ہیں۔‘ اس کے جواب میں امیتابھ نے کہا: ’جی ہاں میں بوڑھا ہوں، میں سیکسی نہیں ہوں، لیکن اگر مجھ سے موازنہ کرنا ہے تو آج سے پینتیس برس بعد کیجیئے۔‘

یہ نیم حکیم پائلٹ
ہندوستان میں گزشتہ ایک برس میں انگریزی اچھی طرح نہ جاننے کے سبب کم از کم پچیس غیرملکی پائلٹو ں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن غیرملکی ہوابازوں کی انگریزی کی سوجھ بوجھ کا جائزہ لینے کے لیے انگریزی زبان کا زبانی ٹسٹ لیتی ہے۔ اس ٹیسٹ میں جو پچیس پائلٹ فیل ہوئے ان میں بیشتر مشرقی یورپ کے تھے۔

ہندوستان میں فضائی مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافے کے سبب تربیت یافتہ پائلٹوں کی شدید ضرورت ہے۔ اس وقت ملک میں ساڑھے پانچ سو سے زیادہ غیرملکی پائلٹ مختلف فضائی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں۔ ہر پائلٹ کو اپنے لائسنس کی منظوری کے لیے انگریزی کے اس امتحان کو پاس کرنا پڑتا ہے۔ پائلٹ بننے کے لیے پوری دنیا میں انگریزی لازمی ہے۔

دلی -- حادثوں کا شہر

تصویر: انڈیا گیٹ
دلی ہندوستان کا دارالحکومت ہی نہیں ٹریفک حادثوں کی راجدھانی بھی ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق دلی کی سڑکیں ہلاکتوں کے لحاظ سے ملک کی سب سے خطرناک سڑکیں ہیں۔

تازہ ترین جائزہ 2004 کا ہے جس کے مطابق اس برس پورے ملک میں تین لاکھ اکسٹھ ہزار موٹر حادثے ہوئے تھے۔ ان حادثوں میں اکیانوے ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو ئے تھے۔

کرائم بیورو کے مطابق اکیلے دلی میں 8210 موٹر حادثے ہوئے اور ان میں 1745 افراد مارے گئے۔ ان حادثوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صرف دو فی صد قصوروار ڈرائیوروں کو ہی سزا مل پاتی ہے۔

مندر کی مرمت سے اڈوانی خوش
لاہور کے نزدیک مشہور قدیم مندر کٹاس راج کی مرمت کا کام چل رہا ہے اور یہاں پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق اس کا اصل حصہ جلد ہی زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حزب اختلاف کے رہنما ایل کے اڈوانی نے مندر کی مرمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے صدر پرویز مشرف کو ایک خط لکھاہے۔

مسٹر اڈوانی نے جون 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے قیام کے دوران وہ کٹاس راج مندر بھی گئے تھے اور مندر کی مرمت کے کام کا افتتاح کیا تھا۔ یہ مندر ہندو روایت کے مطابق بہت اہمیت کا حامل ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہندو زائریں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

دلی ڈائری
لز اور نائر کی شادی، چاند کا مشن، افراط زر
 کشمیری طالبہ(فائل فوٹو)دلی ڈائری
انگلش میڈیم کشمیر اور خوشبو دار ٹکٹ
افضلدلی ڈائری
افضٰل کی حمایت اورہیما کا بیان پارٹی کی مصیبت
دلی ڈائری
افضل گورو کی رحم کی اپیل، حج سبسڈی تنازعہ
دھواں(فائل فوٹو)دِلی ڈائری
ہندوستان ہماری فضا آلودہ نہ کرے: پاکستان
گوادلّی ڈائری
گُوا نشانے پر اور دلی کے کار چوروں کی بلّے بلّے
آرمی جواندلی ڈائری
سیاست دانوں کو انکار اور فوجیوں کو اجازت
اسی بارے میں
عید کا چاند عدالت میں
12 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد