BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 February, 2007, 11:04 GMT 16:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لز اور نائر کی شادی، چاند کا مشن، افراط زر

ہندوستان اس وقت دنیا کی دوسری سب سے تیز رفتار معیشت ہے
ہندوستان ایک ہزار ارب ڈالرکی معیشت کی طرف

پچھلے تین برس میں آٹھ سے نو فیصد کی شرح ترقی کے بعد ہندوستان کی معیشت ایک اور سنگ میل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی معیشت آئندہ برس ایک ہزارارب ڈالرمالیت کی ہو جائے گی۔ رواں مالی سال میں یہ 850 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا میں صرف نو ملک ایسے ہیں جن کی معیشت ایک ہزارارب ڈالر یا اس زیادہ مالیت کی ہے۔ امریکہ تیرہ ہزار ارب ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر اور جاپان ساڑھے چار ہزار ارب ڈالر مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں ملک کا عام بجٹ 28 فروری کو پیش کیا جائے گا۔ اب تک کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ معیشت کی ترقی کی جو شرح گزشتہ برس طے کی گئی تھی وہ اس سے بھی زیادہ شرح سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان اس وقت دنیا کی دوسری سب سے تیز رفتار معیشت ہے۔

دوسری طرف کھانے پینے اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مہنگائی کے سبب اس وقت افراط زر کی شرح گزشتہ دو برس میں سب سے زیادہ ہے۔

خلائی مشن تیار

اسرو
ہندوستان چاند پر اپنا خلائی سٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

ہندوستان چاند پر اپنے خلاباز بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے لیکن اس سے پہلے وہ بغیر خلابازوں والا خلائی جہاز چاند پر بھیج رہا ہے۔ خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کے مطابق ’مشن مون‘ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور پہلا خلائی جہاز چندر یان –1 آئندہ برس تیس مار چ کو چاند پر بھیجا جائے گا۔ اسرو کے مطابق یہ راکٹ سری ہری کوٹہ مرکز سے چھوڑا جا ئے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب تک کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند پر کافی مقدار میں ہیلیم گیس موجود ہے۔ ہندوستانی سائنسدان ابتدا میں اس گیس کی مقدارکا پتہ لگائیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا یہ توانائی کا متبادل ذریعہ ہو سکتی ہے۔ ہندوستان چاند پر اپنا خلائی سٹیشن بھی قائم کرے گا۔

کار نہیں جہاز خریدیے

پچھلے دنوں بنگلور میں فضائی شو منعقد ہوا۔ اس شو میں پوری دنیا سے جہاز بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اس میں چھوٹے جہاز تیار کرنے والی جرمنی کی ایکارس کمپنی بھی شامل تھی۔ اس کمپنی نے کچھ ایسے مائیکرو لائٹ طیارے شو میں پیش کیے جن کی قیمت متوسط درجے کی کاروں کے برابر تھی۔

جہاز
بنگلور میں پچھلے دنوں فضائی شو منعقد ہوا

دو سیٹوں والے طیاروں کی قیمت دس لاکھ روپے سے لے کر دس کررڑ تک تھی۔ کروزر کی قیمت ساڑھے دس لاکھ روپے، کروزر 503 کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ اور زین سی ایچ بیس لاکھ روپے کا تھا۔

اگر آپ کے پاس پائلٹ کا لائسنس ہو تو آسانی سے یہ جہاز خرید سکتے ہیں۔ ہوا بازی کے محکمے سے اجازت ایک مہینے میں مل جاتی ہے ۔ کئی کمپنیوں کے سربراہان، اہم شخصیات اور پائلٹوں کو ان چھوٹے طیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ کیسی پولیس ؟

ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس کی تعداد تقریباً پچاس ہزار ہے اور ان میں سے 850 کے خلاف مختلف نوعیت کے مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس محکمے کی اپنی رپورٹ کے مطابق جن اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان میں کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس پی رینک تک کے اعلٰی افسران شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ چھ برس کے ہیں۔ الزامات میں آبروریزی ، قتل ، نقب زنی ، جعل سازی اور خواتین پر مظالم حیسے جرائم شامل ہیں۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کیرالہ ملک کی ان چند ریاستوں میں ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور جہان لوگ خود کو بہت محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

لز۔ نائر جودھپور میں شادی کی تیاری

لز اور نائر
لز شادی کے دن گلابی ساڑھی پہنیں گی

ہالی ووڈ اداکارہ لز ہرلی اور ان کے ہندوستانی نژاد بوائے فرینڈ ارون نائر مارچ میں شادی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے یہ شادی برطانیہ میں عیسائی طریقے سے ہوگی اس کے بعد ہندوستانی طریقے سے یہ رسم انجام پائے گی۔

اس طرح کی رپورٹس آرہی ہیں کہ روایتی ہندوستانی شادی راجستھان میں اودے پور کے دیوی گڑھ پیلس میں ہوگی۔ لیکن جس طرح کی شادی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس کے لیے یہ جگہ چھوٹی ہے اور اب جودھپور کے شاہانہ امید بھون پیلیس پر توجہ مرکوز ہے۔ شادی کے دن ارون نائر ایک سفید گھوڑے پر سوار ہو کر دلہن لز ہرلی کے پاس پہنچیں گے اور لز ایک سرکردہ ڈیزائنر کی تیار کی ہوئی گلابی ساڑی پہنے ہوئے ان کا انتظار کر رہی ہوں گی۔ بین الاقوامی گلوکار اور رقاصائیں شادی کی محفل میں چار چاند لگائیں گی۔

دلی ڈائری
افضل گورو کی رحم کی اپیل، حج سبسڈی تنازعہ
افضلدلی ڈائری
افضٰل کی حمایت اورہیما کا بیان پارٹی کی مصیبت
انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
غیرمحفوظ دِلی، تاج محل کا ابٹن، کار میں ٹی وی
انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
عدلیہ و مقننہ اور دلی میونسپلٹی اور بندر
منموہن سنگھدلی ڈائری
مہنگائی، کرائے پر بیوی، نہرو پر مضمون اور کتے
دلی ڈائری
شہر ممنوعہ، ہاسٹل میں جرائم، ایڈز کیلیئے ٹماٹر
آرمی جواندلی ڈائری
سیاست دانوں کو انکار اور فوجیوں کو اجازت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد