BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 January, 2007, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افضٰل کی حمایت اورہیما کا بیان

افضل
برطانیہ میں کئی تنظیموں نے افضل کی جان بخشی کے لیے مہم چلا رکھی ہے۔
افضل کی حمایت میں برطانوی ایم پی

گزشتہ دنوں برطانیہ میں ساؤتھ ایشاسالیڈا ریٹی اور ایسوسی ایشن آف برٹش کشمیر نے محمد افضل کی حمایت میں لندن میں مظاہرے کیے۔محمد افضل گرو کو ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے اور انہوں نے صدر سے رحم کی اپیل کر رکھی ہے۔

برطانیہ میں کئی تنظیموں نے افضل کی جان بخشی کے لیے مہم چلا رکھی ہے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کے دو ارکان پارلیمان راجر گوڈ سف اور جریمی کوابین نے بھی ہندوستان کے صدر سے اپیل کی کہ وہ افضل کی رحم کی اپیل پو غور کریں۔

عدلیہ کوبھی جاننے کے حق قانون میں لانے کی کوشش

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت عظمی کے ججوں کی راۓ کے برعکس ایک قرار داد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں جانکاری حاصل کرنے کے قانون کے دائرے میں عدلیہ کو لانے کی بات کہی گی ہے۔

سپریم کورٹ کے ججوں نےعدلیہ کو اس قانون کے دائرے سے باہر رکھنے کی حمایت یہ کہہ کر تھی کہ اس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی۔ لیکن بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے عدلیہ کا کردار مزید شفاف ہوگا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 150 سے زیادہ وکلا نے اس قرارداد پر ووٹنگ کے لیےایسوسی ایشن کی میٹنگ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ فروری کے اوائل میں ہوگی۔

فلم پرزانیہ کی نمائش گجرات میں نہیں

گجرات فسادات کے پس منظر میں بنی فلم " پرزانیہ" گزشتہ جمعہ کو پورے ملک میں ریلیز ہوگی لیکن یہ فلم گجرات میں نہیں دکھائی جاسکی۔

تھیئٹر مالکان نے ' پرزانیہ' نہ دکھانے کے لۓ دو ديگر بڑی فلموں کی ریلیز کا بہانہ کیا تھا لیکن اصل وجہہ یہ تھی کہ وہ اپنے سنیما گھروں میں کسی توڑ پھوڑ سے بچنا چاہتے تھے۔

کئی ہندو تنظیموں نےمتنبہ کیا تھا کہ اگر اس فلم میں گجرات کی شبیہ خراب کی گئی تو اس وہ فلم کی نمائش کی اجازت نہیں ديں گے۔ اس سے پہلے چند مہینے قبل ان تنظیموں نے فلم 'فنا' گجرات میں ریلیز نہیں ہونے دی تھی۔

ہیما مالنی نے بیان واپس لیا

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے لیے انتخابی مہم شباب پر ہے۔ مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان اور فلم اداکارہ ہیما مالینی کا ایک بیان ان کی پارٹی کے لیے مصیبت بن گیا۔

ہیما مالنی
میرے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا

انتخابی مہم کے دوران ایک ٹی وی انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر شمالی ہندوستان کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ممبئی میں ان کے ساتھ مناسب برتاؤ نہیں ہوتا اور وہ خوش نہیں ہیں تو انھیں اپنی اپنی ریاست واپس چلے جانا چاہیۓ۔

حریف جماعتوں کو بیٹھے بٹھاۓ ایک موضوع مل گیا اور صورت حال اتنی بگڑ ی کہ ہیما مالینی کو اپنے بیان سے انکار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جواب کا غلط مطلب نکالا گیا۔

پنجاب کے یہ امیر سیاست داں
پنجاب بھلے ہی ملک کی امیر ریاستوں میں نہ ہو لیکن یہاں کے سیاست داں امیر ہیں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ داخل کی گئی ذاتی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست کے بڑے بڑے لیڈر عموما کروڑ پتی یا لکھ پتی ہیں۔

وزیر امریندر سنگھ کا تعلق رجواڑوں کے خاندان سے ہے اس لیے ان کے پاس زمین، جائیداد کافی ہے۔ ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت سو کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

دوسرے نمبر پر حزب اختلاف کی جماعت اکالی دل کے رہنما بی بی جاگور کور ہیں جن کی ذاتی دولت اسی کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

خود اکالی دل کے صدر پرکاش سنگھ بادل بھی آٹھ کروڑ روپے کے زمرے میں ہیں۔ ایک دیگر کانگریسی امیدوار کے حلف نامے کے مطابق وہ گیارہ کروڑ کے اثاثے کے مالک ہیں۔ ان کے پاس ایک ذاتی ہوائی جہاز بھی ہے۔

پنجاب کے انتخاب میں امیر امیدواروں کی فہرست بہت لمبی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد