BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 January, 2007, 04:56 GMT 09:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افضل گورو کی رحم کی اپیل

رحم کی اپیل مشورہ کے لیے دلی کی ریاستی حکومت کے پاس
افضل کی رحم کی اپیل پر غور و خوض میں تیزی
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ پر حملےکے مجرم محمد افضل گرو کی رحم کی اپیل صلاح و مشورہ کے لیے دلی کی ریاستی حکومت کے پاس بھیجی ہے۔ افضل کو پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے اور انہوں نے صدر جمہوریہ سے دسمبر میں رحم کی اپیل کی تھی جو ابھی تک زیر غور ہے۔ در اصل کوئی فیصلہ مرکزی حکومت کے مشورے کی روشنی میں ہی کریں گے۔

مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ اور وزارت قانون اس سلسلے میں صلاح و مشورہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں اس سلسلے میں دلی کی ریاستی حکومت کی رائے مانگی گئی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے رحم کی اپیل کے معاملے میں اس حکومت کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے جس کے خطے میں جرم کا ارتکاب کیا گیا ہو۔ ریاستی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی رائے دینے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے لیکن دلی کی حکومت اپنی رائے مرکز کو جلد ہی بھییج دے گی۔

حج پر سبسڈی کو چیلنج
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حج کے لیے دی جانے والی سبسڈی کے سوال پر نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس بی جے پی کےایک سابق رکن پارلیمان کی درخواست کے سلسلے میں دیا جس میں حج کے لیے دی جانے والی سبسڈی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

حج سبسڈی پر تنازعہ
 عرضی گزار نے کہا ہے کہ ہر برس عازمین حج کو ٹیکس دہنگان کی رقم سے تقریبآ دو سو اسی ارب روپئے کی سبسڈی دینا آئین کے منافی ہے۔ عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی مراعات صرف عازمین حج کو ہی دی جاتی ہیں اور دوسرے تمام مذاہب کے ساتھ تفریق برتی جاتی ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے۔
عرضی گزار نے کہا ہے کہ ہر برس عازمین حج کو ٹیکس دہنگان کی رقم سے تقریبآ دو سو اسی ارب روپئے کی سبسڈی دینا آئین کے منافی ہے۔ عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی مراعات صرف عازمین حج کو ہی دی جاتی ہیں اور دوسرے تمام مذاہب کے ساتھ تفریق برتی جاتی ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے۔ اس سے پہلے بھی حج سبسڈی پر اعتراض ہو چکا ہے اور اس پر بھی کئی بار بحث ہو چکی ہے کہ کیا عوام کے پیسے کی مراعات لے کرحج کرنا جائز ہے۔ اس سوال پر رائیں منقسم رہی ہیں۔

قومی شناختی کارڈ کےاجراء کی تیاری
ہندوستان میں پہلی بار شہریوں کے لیے ایک قومی شناختی کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔ یہ تصور سابق وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی کا تھا اور اب اس پر عمل کرتے ہوئے مارچ میں اٹھارہ لاکھ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ تجربے کے طور پر جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے اس پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ اس ماسٹر کارڈ میں شہری کا نام، ولدیت، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش تصویر اور انگلیوں کے نشان چھپے ہونگے۔ اس کارڈ کو پڑھنے کے لیے پورے ملک میں مشینیں نصب کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے اہلکارون کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تیس لاکھ میں سے اٹھارہ لاکھ لوگوں کو کارڈ جاری کیا جائے گا۔ ان کا انتخاب بارہ ریاستوں سے کیا گیا ہے اور ان کی عمر اٹھارہ سال اور اس سے اوپر ہے۔ باقی لوگوں کی دوسرے مرحلے میں چھان بین کی جائے گی۔

ہند وستانیوں کی زندگی کی قیمت بڑھی
ہندوستان سے بیرون ممالک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی زند گی کی قیمت میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ کابینہ نے جمعہ کے روز فضائی سفر سے متعلق قانون میں ترمیم کی ایک تجویز کو منظوری دے دی جس کے تحت ہندوستان بھی ایک بین الاقوامی معاہدے کا رکن بن جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت کسی فضائی حادثے میں جان جانے کی صورت میں مسافر کے ورثا کو تقریبآ چھیاسٹھ لاکھ روپئے ملیں گے۔ حادثے میں اگر ایئر لائنس کی غلطی پائی گئی تو یہ رقم اور زیادہ ہو سکتی ہے۔

فلم اداکارہ کیف
ابھی تک ہندوستان سے باہر جانے والے مسافروں کے لیے معاوضے کی رقم تقریبآ سات لاکھ روپے تھی۔ مجوزہ ترمیم کو پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے کے بعد اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔ اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

اجمیردرگاہ میں اب شوٹنگ نہیں
فلم اداکارہ کیترینا کیف کے حالیہ تنازعہ کے بعد اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے منتظمین نے درگاہ کے اندر فلم اور ٹی وی کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

گزشتہ دنوں ٹی وی سیریل ’یاترا‘ کی پروڈیوسر اور سابق مس انڈیا دیپتی بھٹناگر جب اپنی ٹیم کے ہمراہ شوٹنگ کے لیے درگاہ پہنـچیں تو منتطمین نے انہیں شوٹنگ سے روک دیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ مزار کے اصل مقام پر شوٹنگ کی پابندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیپتی مزار کے مقام پر شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا اگر پروڈیسر نے مزار کے اندرونی حصے کا منظر اپنے سیریل سے خارج نہیں کیا تو وہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

گزشتہ اکتوبر میں کیترینا کے واقعہ کے بعد درگاہ کے منتظمین شوٹنگ گے معاملے میں بہت سخت ہوگئے ہیں ۔ کیترینا کا تنازعہ اس وقت پیدہ ہوا تھا جب وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے درگاہ میں اسکرٹ پہن کر آئیں جس سے ان کا پیر پوری طرح ڈھکا ہوا نہیں تھا۔ منتظمین نے ان کے لبا س پر اعتراض کیا تھا۔

ان چاہے پیغامات کی شامت
ہندوستان میں ایس ایم ایس اور ٹیلی فون کے ذریعے اپنی مصنوعات کو فروع دینے کا کاروبار زوروں سے چل رہا ہے۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی مشکلات دیکھتے ہوئے دلی کے صارفین کے کمیشن نے ان چاہی کالز اور پیغامات کے لیے دو ٹیلی فون کمپنیوں اور دو بینکوں پر پچہتر لاکھ روّپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے یہ ٹیلی فون کمپنیاں صارفین کے نمبرو بینکون اور مالیاتی اداروں کو فروخت کیا کرتی تھیں جو ٹیلی مارکٹلگ کے ذریعے اپنی مصنوعات کو مشتہر کرتے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اگر اس کے بعد بھی انچاہی تجارتی کالز اور پیغامات کا سلسلہ نہیں رکتا تو اس سے بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
غیرمحفوظ دِلی، تاج محل کا ابٹن، کار میں ٹی وی
انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
عدلیہ و مقننہ اور دلی میونسپلٹی اور بندر
منموہن سنگھدلی ڈائری
وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مقبولیت
منموہن سنگھدلی ڈائری
مہنگائی، کرائے پر بیوی، نہرو پر مضمون اور کتے
دلی ڈائری
شہر ممنوعہ، ہاسٹل میں جرائم، ایڈز کیلیئے ٹماٹر
ائر ہوسٹسدلی ڈائری
انڈین ائیر لائنز کی وزنی ائیر ہوسٹس معطل
آرمی جواندلی ڈائری
سیاست دانوں کو انکار اور فوجیوں کو اجازت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد