BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 October, 2006, 00:50 GMT 05:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد افضل کی پھانسی کے دن قریب

افضل گورو کی والدہ بیگم حبیب
افضل کی والدہ بیگم حبیب کی طرف سے دائر کردہ رحم کی اپیل صدر کے پاس ہے
عدالت کے حکم کے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم محمد افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے میں اب محض چند دن باقی ہیں۔ پہلے سے مقررہ وقت کے مطابق افضل کو 20 اکتوبر کو جمعۃ الوداع کے دن صبح چھ بجے پھانسی پر چڑھایا جانا ہے ۔

افضل کی رحم کی اپیل صدر کے پاس ہے ۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس پر غور کرنا شروع کرتے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی ہمنوا جماعتوں اور تنظیموں نے رحم کی اپیل مسترد کرانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

ادھر افضل کے وکیل اور بعض سماجی کارکنوں کا کہنا ہے قومی سلامتی کے معاملے میں خفیہ ادارے اکثر فرضی ثبوت تخلیق کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ صحافی افتخار گیلانی کی مثال دیتے ہیں جنہیں پولیس اور خفیہ اداروں نے مل کر کئی طرح کے جعلی الزامات میں ملوث کر دیا تھا ۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ افضل کو بھی ان اندیشوں کے تحت موت کی سزا نہیں دینی چاہیئے کہ کہیں ان کے خلاف بھی ثبوت پختہ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ عدالت نے افضل کو موت کی سزا براہ راست ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ حالات اور کوائف کی بنیاد پر سنائے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے افضل کی رحم کی اپیل پر وزارت داخلہ سے بعض قانونی نکات پر وضاحت طلب کی ہے ۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو افضل کو پھانسی دینے کی جلدی نہ ہوئی تو اس بات کے امکان کم ہی ہیں کہ 20 اکتوبر کی تاریخ پر عمل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق موت کی سزا پانے والے کئی مجرمون کی رحم کی اپیلیں کئی کئی مہینے سے صدر کے پاس ہیں ۔

جارج فرنانڈیڑ برے پھنسے

ان کی پارٹی کے ساتھ ساتھ اب بی جے پی بھی ان سے دامن بچانے کی کوشش کر رہی ہے
ایک ایسے وقت میں جب جنتا دل یونائٹیڈ کے رہنا اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس خود اپنی پارٹی میں تنہا پڑ گئے ہیں ان کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں سی بی آئی کا مقدمہ ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے ۔

سی بی آئی کا خیال ہے اسرائیلی ساخت کے براک میزائلوں کی خریداری میں رشوت اور کمیشن کے طور پر 174 کروڑ روپئے سیاست دانوں اور ایجنٹوں کو دیے گیے ہیں ۔ مسٹر فرنانڈس نے ان تمام الزامات کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا لیکن اب تک اپنے دفاع میں انہوں نے جو بھی دلیلیں دی ہیں وہ کارگر ثابت نہیں ہورہی ہیں ۔

ان حالات میں ان کی پارٹی کے ساتھ ساتھ اب ان کی رفیق بی جے پی بھی ان سے دامن بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہند و پاک بینک کھولیں گے

رزرو بینک آف انڈیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت پنجاب نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کی اجازت مانگی ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کے دو بینک اپنی شاخیں ہندوستان میں کھولیں گے۔ لیکن پاکستان کے سب سے بڑے پرائیویٹ بینک حبیب بینک کو ہندوستان بعض نامعلوم سکیورٹی خدشات کے سبب اپنی شاخ کھولنے کی اجازت شاید نہیں دے گا۔ اس بینک کے اکثریتی حصص اسماعیلی شیعہ مسلک کے روحانی پیشوا آغا خان کے پاس ہیں۔ آئندہ ماہ سیکریٹریوں کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں ہندوستان پاکستان سے کسی اور بینک کا نام تجویز کرنے کی درخواست کرے گا۔

کروڑپتیوں کی تعداد بڑھی

پانچ برس سے ملک میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں ہر سال اوسطاً 15 فی صد اضافہ ہوا ہے
ہندوستان میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں 19 فی صد سے زیادہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ 2005 میں ایسے امیروں کی تعداد 87 ہزار سے تجاوز کر گئی جن کے پاس اپنی اصل رہائش گاہ کو چھوڑ کر ساڑھے چار کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے اثاثے اور دولت ہے۔ پچھلے پانچ برس سے ملک میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں ہر سال اوسط 15 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے میرل لنچ کے ایک جائزے کے مطابق ان کروڑ پتیوں کے مجموعی اثاثوں کی مالیت اس وقت 290 بلین ڈالر ہے جو 2010 میں بڑھ کر 500 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ کروڑ پتیوں کی اس دوڑ میں ہندوستان جاپان اور چین سے ابھی بہت پیچھے ہے ۔ جاپان میں کروڑ پتیوں کی تعداد 14 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ چین سوا تین لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

ان اعدادوشمار سے پہلے باسٹن کنسلٹنگ گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سےدولت بنانے والا ملک بن گیا ہے۔

وزیر اعظم کے ایریا میں سانڈ

یوں تو دلی کی سڑکوں پر گایوں کے جھنڈ نظر آنا اتنا ہی عام ہے جتنی کاریں لیکن پچھلے دنوں اس وقت میونسپل کارپوریشن کی حالت خراب ہو گئی جب ایک سانڈ نے وی آئی پی علاقے میں تقریباً سات گھنٹے تک بھگدڑ مچائے رکھی۔

سانڈ نے شہر کے فیشن ایبل ایریاکناٹ پلیس سے جو دوڑنا شروع کیا تو مختلف بازاروں اور سڑکوں سے گزرتا ہوا ایک ایسے علاقے میں پہنچ گيا جہاں سے بعد میں وزیر اعظم گزرنے والے تھے۔ سانڈ نے راستے میں کم ازکم چھ افراد کو زخمی کیا۔ سانڈ کو آخرکار ڈارٹ گن سے بیہوش کرنا پڑا، تب جا کر بلا ٹلی۔

دلی کی انتظامیہ آوارہ جانوروں کو دارالحکومت کی سڑکوں سے ہٹانا چاہتی ہے
دلی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل ہر طرح کے آوارہ جانوروں کو دارالحکومت کی سڑکوں سے ہٹانا ہے۔اس سلسلے میں تفریباً تین سو بندر وی آئی پی علاقوں سے پکڑ کر جلد ہی مدھیہ پردیش کے جنگلوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔

وزنی ایر ہوسٹس معطل

ہندوستان کی سرکاری ایر لائنز انڈین نے ان ایر ہوسٹس کو معطل کر دیا ہے جن کا وزن مقررہ وزن سے زیادہ پایا گیا ہے۔

انڈین ایر لائنز کی ایر ہوسٹس نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کی صلاحیت کا فیصلہ اس کے وزن سے نہیں کیا جا سکتا۔ زیادہ وزن والی ان ایر ہوسٹس نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ایر لائنز وزن کا بہانہ بنا کر 45 برس اور اس سے زیادہ عمر کی ایر ہوسٹسس کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے مطاب‍ق ایر لائنز نے 1990 میں ایک سر کلرجاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جن کا وزن مقررہ وزن سے دس کلوگرام زیادہ ہے وہ ہر مہینے ایک کلو کے حساب سے اپنا وزن کم کریں۔ بعد میں زیادہ وزن کی حد پانچ کلو اور پھر تین کلو کی گئی۔ اس سال جون سے زیادہ وزن کے معاملے میں کسی طرح کی رعایت ختم کر دی گئی۔

دِلی ڈائری
48 فیصد انڈین ملک چھوڑنا چاہتے ہیں
دِلی ڈائری
جان دینے کی رسم اور درگا کی پوجا
دِلی ڈائری
یونیورسٹی انتخاب پر عدالتی لگام
دِلی ڈائری
جوہری تنصیبات، سیاحت اور خودکشیاں
دِلی ڈائری
انڈین سیاحت اور خفیہ رازوں کی چوری
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد