جان دینے کا رسم اور درگا کی پوجا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیز رفتار معاشی ترقی اور زرعی مسائل رواں سال کے پہلے حصے میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح میں اندازے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ شرح نمو 9 ۔8 ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 5۔8 تھی۔ پہلی سہ ماہی میں یہ ترقی مینوفیکچرنگ، تجارت، ٹرانسپورٹ اور سروس سیکٹر میں اچھی کارکردگی کے سبب ہو ئی ہے۔ بھارت کی بے پناہ صنعتی صلاحیت اور اس کے بڑھتے اثر و رسوخ نے اسے دنیا کی تیزی سے ترقی کرنی والی اقتصادی طاقت بنا دیا ہے اور اگر وہ اس شرح نمو کو مسلسل چار سال تک برقرار رکھ سکے تو ایشیا میں چين کے بعد وہ سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک ہوگا۔ لیکن ملک کی ساٹھ فیصد آبادی آج بھی زرعی شعبے پر منحصر ہے اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ اس شعبے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ جس روز حکومت نے شرح ترقی کے اعداد و شمار جاری کیے اسی دن کسانوں کی فلاح کے لیے اسے سترہ ہزار کروڑ روپے کے ایک امدادی پیکج کا اعلان کرنا پڑا۔ کسانوں کی مشکلیں برقرار ہیں اور ان کی خودکشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے کے مقابلے بھارت میں بھوک سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پہلے سے بیگار ی بھی بڑھی ہے۔ ماہرین اس کے لیے حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی اور دیہی ترقی کے نام پر صرف کاغذی خانہ پری ہوتی ہے اور حقیقتا اس پر عمل نہیں ہوتا اسی لیے یہ حال ہے۔ سنتھارا کا چلن
ساٹھ سالہ وملا دیوی کی موت کے دوسرے ہی روز ایسے ہی ایک اور واقعے کا پتہ چلا ہے۔ جے پور کی ایک ایک ترانوے سالہ خاتون نے موت کی طلب میں کھانا پانی چھوڑ دیا ہے۔ اس معاملے میں دونوں خواتین کو ان کے خاندان سے پوری مدد ملی ہے۔ ذرائع ابلاغ میں ان واقعات کو سرخیوں میں جگہ ملی ہے اور بحث یہ جاری ہے کہ جان دینے کا یہ طریقہ خود کشی ہے یا یہ بھی ستی کے مترادف ہے۔ بعض کا یہ بھی کہنا ہے کہ بزرگ ایسا کرنے پر اس لۓ بھی مجبور ہیں کیونکہ وہ گھروالوں پر بوجھ تصور کیےجاتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس رسم کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ لیکن جین مذہب کے پیرو کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مذہبی عقیدہ ہے جسے اپنی مرضی سے اپنایا جاسکتا ہے اور اس میں قانون کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ فیسٹیول سیزن
تجارت کے نکتۂ نظر سے اکتوبر کا پورا مہینہ تاجروں اور دکانداروں کے لیے خوشبری لیکر آتا ہے۔ اس دوران شیئر بازار کے ساتھ ساتھ شہر اور گاؤں کے چھوٹے چھوٹے بازار بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہیں۔ مسلم ہندوؤں کے سا تھ ڈانس نہ کریں شیو سینا کو سب سے زیادہ اعتراض اس تہوار کے دوران رات دیر گئے تک نوجوان لڑکے لڑکیوں کے روایتی ’ڈانڈیا‘ رقص میں مسلم نوجوانوں کی شرکت پر ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں ڈانڈیا رقص کافی مقبول ہوا ہے اور اب یہ گجرات سے نکل کرمہاراشٹر اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تہوار کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اس میں کئی مقامات پر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں ۔ چند برسوں سے شیو سینا اور وشو ہندو پریشد جیسی تنظیمیں مسلمانوں کی شرکت پر اعتراض کرتی رہی ہیں۔ شیو سینا کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ’گوشت کھانے والے یہ مسلمان کس طرح ہندوؤں کے مذہبی رسم و رواجوں میں شریک ہو سکتے ہیں۔‘ دہشت گردی پر قابو پانا ہے تو اردو پڑھئے
جولائی کے بم دھماکوں کے بعد یہ نوٹس لیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی شاخ اور ریاستی خفیہ ادارے کے بہت کم افسر ایسے تھے جو اردو جانتے تھے۔ مہاراشٹر کی پولیس کا خیال ہے کہ دہشت گردوں کی زبان عموما اردو ہوتی ہے۔ مہاراشٹر میں مسلمانوں کی خاصی آبادی ہے لیکن ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی پولیس محکمے میں بہت کم مسلم ہیں اور خفیہ ادارے میں تو تقریبا نہیں کے برابر ہیں۔ سنجے دت کے گھر میں سانپ سانپ بظاہر پیر کی رات سے وہاں تھا لیکن ایک سپیرے نے اسے اگلے دن صبح پکڑا۔ سانپ کی موجوگی سے پوری عمارت میں بھگدڑ مچ گئی اور مقامی فائر بریگیڈ والے بھی وہاں پہنچ گئے تھے لیکن سانپ پکڑنے کے معاملے میں وہ کچھ نہیں کر سکتے تھے ۔ بالآخر ایک سپیرے کی مدد لی گئی۔ فلم اسٹار نے اپنے گھر پر ایک بڑی پوجا کا اہتمام کیا تھا اور ہر کوئی چاہتا تھا کہ پوجا سے پہلے سانپ پکڑ میں آجائے تاکہ اطمینان رہے۔ سنجے کے اصرار پر سانپ کو بعد میں ایک محفوظ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ سنجے دت پر 1993 کے بم دھماکو ں کے سلسلے میں ایک معاملے میں مقدمہ چل رہا ہے اور اب عدالت کا فیصلہ کسی بھی دن آنے والا ہے۔ ابھی تک یہ معاملہ پراسرار بنا ہوا ہے کہ سانپ گیارہویں منزل پر سنجے دت کے گھر تک کیسے پہنچا۔ |
اسی بارے میں مصوری، شاہی شادی اور صدر بش کے کھانے 19 February, 2006 | انڈیا دلی ڈائری: ایک لاکھ روپے کی کتاب۔۔۔۔05 March, 2006 | انڈیا دلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 25 May, 2006 | انڈیا منموہن سنگھ کی مقبولیت 28 May, 2006 | انڈیا پتھر کے لنگور، مون سون، لڑکی ہونے کا فائدہ!03 June, 2006 | انڈیا ناخواندہ بچے، ہری بھری دلّی اور وی آئی پی سکیورٹی11 June, 2006 | انڈیا وزیراعظم کے بھائی کو کیوں پکڑا گیا؟27 August, 2006 | انڈیا علماء کی چاندی اور بالی وڈ کی کامیابی 03 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||