دلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ڈاکٹروں نے اعلٰی تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے خلاف عام ہڑتال کی ہے جس سے دلی کے بیشتر ہسپتالوں میں طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے اپنی مہم تیز کرنے کے لیئے تمام طرح کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی بند کرنے کی اپیل کی تھی لیکن کاروباری سرگرمیوں پر ہڑتال کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اسی دوران ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک بار پھر ڈاکٹروں سے ہرتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اعلٰی تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیئے ریزرویشن کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ کئی روز سے جاری تھی لیکن جمعرات کو آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ڈاکٹروں نے اچانک اجتماعی چھٹی پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
ریزرویشن کی مخالفت کے باوجود حکومت نے آئندہ برس جون سے تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیئے ستائس فیصد نشستیس مخصوص کرنے کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج اور تیز کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ صلاحیت کی بنیاد پر ہونا چاہیئے نہ کہ ذات پات کی بنیاد پر۔ ان کے مطابق کوٹے کے نفاذ سے اداروں کا معیارِ تعلیم گر جائیگا۔ فرید آباد کے آئی ایم کالج کے صدر ڈاکٹر اشوک چاولہ کا مانناہے کہ ’ہماری ہڑتال جاری رہے گی اور جب تک حکومت ہماری مانگ نہیں پوری کرتی تب تک ہم ہڑتال جاری رکھیں گے‘۔ چالیس سالہ دینیش گپتا کا ماننا ہے کہ ’اگر سرکار رزرویشن دینا چاہتی ہے تو غریب طبقہ کے لوگوں کو دے۔ ذات کے نام پر کوٹا دیکر سرکار ’ڈوائڈ اینڈ رول‘ کی پالیسی اپنا رہی ہے‘۔ آل انڈیا میڈکل انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر سشما کا خیال ہے کہ ’ہماری لڑائی کوٹے کی لڑائی نہیں ہے سچائی کی لڑائی ہے۔ ہم اپنا ملک چاہتے ہیں نہ کہ کوٹا‘۔ لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے پسماندہ طبقے کی ترقی کے لیئے کوٹہ ضروری ہے تاکہ وہ بھی ہر میدان میں آگے آسکیں۔ صدر اے پی جے ابوالکلام نے ڈاکٹروں اور میڈیکل طلبہ سے ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی تھی۔ لیکن اسکے باوجود دلی کے کچھ ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔ | اسی بارے میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ21 May, 2006 | انڈیا ہڑتال سےطبی خدمات متاثر18 May, 2006 | انڈیا کوٹے کے لیئے نئی کمیٹی مقرر17 May, 2006 | انڈیا راجستھان: ڈاکٹروں کیخلاف تحقیقات 16 May, 2006 | انڈیا طبی سروسز متاثر ہونے کااندیشہ 14 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||