BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 August, 2006, 06:57 GMT 11:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشکل سفر، سست دفاعی تحقیق، شاہ رخ کا ٹیکس

سکیورٹی
’اب ہندوستان میں ریل گاڑیوں کا سفر بھی آسان نہیں ہوگا‘
دہشت گردی سے زندگی تنگ
ممبئی کے ٹرین بم دھماکوں یا برطانیہ اور امریکہ کے طیاروں کو بم سے اڑانے کی سازش کے پیچھے دہشتگردوں کی کیا منشا تھی اور کیا حاصل کرنا چاہتے تھے وہ تو وہی جانیں ، لیکن یہ ضرور ہے کہ ان واقعات سے زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ہوائی سفر میں ہینڈ بیگ اور مشروبات لے جانے پر پابندی کے بعد اب ہندوستان میں ریل گاڑیوں کا سفر بھی آسان نہیں ہوگا۔ دارالحکومت دلی کے تین اہم ریلوے سٹیشنوں پر جلد ہی ایئرپورٹ کی طرح سامان کی چیکنگ کے لیئے ایکسرے مشینیں نصب کی جائیں گی۔ حالیہ بم دھماکوں کے بعد ان سٹیشنوں پر فی الحال ’میٹل ڈیٹکٹرز‘ یا دھات کی شناخت کرنے والے آلے لگائے گئے ہیں اور ہر شخص کی تلاشی لی جاتی ہے۔ یکم ستمبر سے صرف مسافر ہی پلیٹ فارموں تک جاسکیں گے اور اپنے عزیزوں کو الوداع کہنے یا ریسیو کرنے کے لیئے ریلوے سٹیشن کے باہر ہی انتظار کرنا ہوگا۔

بالی ووڈ کنگ ٹیکس کے بھی بادشاہ

اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں ظاہر ہے کہ کہ ان کی فیس بھی کروڑوں میں ہوتی ہے لیکن وہ ان دنوں ایڈورٹائزنگ میں بھی ایکٹنگ کے بادشاہ ہیں۔

شاہ رخ
شاہ رخ ایڈورٹائزنگ میں بھی ایکٹنگ کے بادشاہ

شاہ رخ نے اپریل سے جون تک تین مہینے میں ایڈورٹائزنگ سے ہونے والی آمدنی پر سروس ٹیکس کے طور پر 71 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ سروس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر ابھیشیک بچن رہے جنہوں نے 25 لاکھ روپے ادا کیئے۔ جبکہ ان کے والد ’بگ بی‘ امیتابھ بچن نے 15 لاکھ روپے جمع کرائے۔

ہیروئنوں میں رانی مکھرجی 18 لاکھ کے سروس ٹیکس کے ساتھ سب سے اوپر رہیں۔

ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے فلم اور ٹی وی کے 70 برانڈ ایمبسڈرز کی شناخت کی ہے جنہوں نے ابھی تک ٹیکس کے لیئے خود کو رجسٹر نہیں کیا ہے ان میں سے پینتیس کو پہلے ہی نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔

تسلیمہ نسرین کی مشکل

بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنف تسلیمہ نسرین گزشتہ ایک برس سے کلکتہ میں رہ رہی ہیں۔ انھوں نے ملک میں طویل قیام کے لیئے رہائشی اجازت نامے کی درخواست کی تھی لیکن حکومت نے انہیں صرف چھ مہینے کا سیاحتی ویزا دیا ہے۔

تسلیمہ نسرین نے کہا کہ ’ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں ایک بار پھر بے گھر ہوگئی ہوں۔ یہاں رہتے ہو‎ئے امید پیدا ہو گئی تھی کہ یہ میرا نیا گھر ہے‘۔

تسلیمہ نسرین کو اپنے مذہبی خیالات کے خلاف بعض علماء کے فتووں کے بعد 12 برس قبل اپنا ملک بنگلہ دیش چھوڑنا پڑا تھا۔ انہیں یورپی یونین میں کسی بھی ملک میں رہنے کی آزادی ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ وہ ’بنگالی ہیں اور بنگالی کلچر میں ہی رہنا چاہتی ہیں‘۔

تسلیمہ
تسلیمہ کو 12 برس قبل بنگلہ دیش چھوڑنا پڑا تھا

کلکتہ میں ان کی موجودگی پر بعض مسلم تنظیموں نے اعتراض کیا تھا۔ خود مغربی بنگال کی کمیونسٹ حکومت کو بھی یہ خدشہ رہتا ہے کہ کہیں ان کا کوئی متنازعہ بیان حکومت کے لیئے کوئی مصیبت نہ کھڑی کردے۔

آن لائن دھماکہ

ہندوستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا نواں سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ تین ماہ پہلے وہ دسویں نمبر پر تھا۔ امریکہ کے ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے کام سکورنٹ ورک کے مطابق ہندوستان میں انٹرنیٹ استمعال کرنے والے 15 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انٹرنیٹ کے استعمال میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں پندرہ کروڑ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ استمعال کرتےہیں۔ تقریبًا 8 کروڑ کے ساتھ چین دوسرے اور ساڑھے پانچ کروڑ کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔

انٹرنیٹ
ہندوستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ
دفاعی تحقیق کی سست روی

دفاعی تحقیق کا ادارہ ڈی آر ڈی او میزائل سے لے کر ہیلمٹ تک، فوج کے لیئے سبھی سازو سامان بناتا ہے۔ لیکن وقت اور معیار کے معاملے میں اب اس ادارے پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔ گزشتہ دنوں خود وزیر ا‏عظم نے پروگراموں میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ادارے کے پاس تقریبًا پچاس لیبارٹریز اور مراکز ہیں جہاں تقریبًا 29 ہزار افراد کام کررہے ہیں۔

ڈی آر ڈی او نے میزائل پروگرام میں تو کچھ کامیابی حاصل کی ہے لیکن باقی منصوبوں میں اس کی کارکردگی خراب رہی ہے۔

1974 سے یہ ایک ٹینک بنا رہا ہے جو ابھی تک تجریاتی مراحل میں ہے۔ 1983
کا ہلکےجنگی جہاز کا منصوبہ ساڑھے پانچ ہزار کروڑخرچ کرنے کے باوجود لٹکا ہوا ہے۔ اسی طرح بیس بڑے منصوبے تاخیر سے چل رہے ہیں۔ اس لیئے مسلح افواج اپنے سازو سامان باہر سے منگوانے کو ترجیح دیتی ہے۔ ڈی آر ڈی او ابھی تک ایک اچھا ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ تک نہیں بنا سکا ہے۔ حکومت اب دفاعی شعبے کو بھی نجی شعبے کے لیئے کھول رہی ہے۔

 دہشت گرددلی ڈائری
دہشتگردی کی قیمت اور فیصلے کی گھڑی
دلی ڈائری
ممبئی دھماکے، پاکستانی سائنسدان اور گنجے
ہندوستانی لڑکیدلی ڈائری
ناخواندہ بچے، ہری بھری دلّی اور دلّی وہِیل
ممبئی دھماکےدلی ڈائری
میڈیا ٹرائل، دولہا بازار، ہوم ورک کی ہوم ڈلیوری
دلی ڈائری
شہر ممنوعہ، ہاسٹل میں جرائم، ایڈز کیلیئے ٹماٹر
منموہن سنگھدلی ڈائری
مہنگائی، کرائے پر بیوی، نہرو پر مضمون اور کتے
لالو پر تحقیقدلی ڈائری
لالو پر تحقیق اور جاسوسوں کی جاسوسی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد