BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 July, 2006, 06:07 GMT 11:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاسوسوں کی جاسوسی اور لالو پر تحقیق

انڈین بحریہ
انڈین بحریہ کے بعض اعلٰی افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے
جاسوسوں کی جاسوسی
ہندوستان کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ یعنی ’را‘ کے جاسوس خود اپنی ہونے والی جاسوسی سے پریشان ہیں۔ ’را‘ اپنے بعض اعلٰی افسروں کی جاسوسی اور ان کے ملک سے فرار کے معاملے کی تفتیش کر ہی رہی تھی کہ’وار روم‘ میں اندرونی جاسوسی کا ایک معاملہ سامنے آیا۔ اس میں بحریہ کے بہت اہم راز دوسرے ملکوں کے ہاتھوں فروخت کیئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں بحریہ کے بعض اعلٰی افسران سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اسی طرح قومی سلامتی کونسل کے ایک کمپیوٹر ماہر سے بھی جاسوسی کے شبہ میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ قومی سلامتی کونسل سلامتی کا انتہائی اہم ادارہ ہے اور یہیں سے قومی سلامتی کے مشیر کو تمام تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے اعلی اہلکار اور خفیہ اداروں کے ماہرین ملک کے اولین انٹیلی جنس اداروں میں اپنے ہی جاسوسوں کی جاسوسی پر حیران ہیں۔ بعض خبروں کے مطابق اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں اور سراغ رساں یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ غیر ممالک کے لیئے کام کرنے والے ان ملکی جاسوسوں نے خفیہ معلومات فراہم کر کے خود اپنے ہی ملک کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔

قید میں تعلیم

تہاڑ جیل میں اس برس ساٹھ سے زیادہ قیدی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں بیٹھے۔
ہندوستان میں اوپن یونیورسیٹیز مراسلاتی کورسز کے ذریعے دوردراز تک تعلیم پہنچا رہی ہیں لیکن اب بعض یونیورسیٹیز نے جیل میں قیدیوں کو پڑھانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ پچھلے دنوں کئی قیدیوں نے ایم بی اے کے داخلہ ٹیسٹ امتیازی نمبروں سے پاس کیئے۔ ایک قیدی کا کہنا تھا کہ ایم بی اے کی ڈگری کے ساتھ وہ نئی زندگی شروع کر سکتا ہے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ معاشرہ اسے دوسرا موقع دے گا۔ مراسلاتی کورسز کی شروعات کے بعد قیدیوں میں پڑھائی کا رحجان کافی بڑھ گیا ہے اور صرف تہاڑ جیل میں اس برس ساٹھ سے زیادہ قیدی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں بیٹھے۔ ایک قیدی جو گزشتہ دس برس سے قید میں ہے دسویں کے امتحان سے شروعات کر کے اب تک ایم اے کر چکا ہے اور کئی بار وہ خود اب قیدیوں کو پڑھاتا ہے۔

لالو کا کام، ہارورڈ یونیورسٹی میں تحقیق

لالو پرساد نے محکمۂ ریل میں متعدد اصلاحات کی ہیں
بھارت میں ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو کو ان کے مخالفین خواہ جوکر یا تماشائی کہتے ہوں لیکن ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے بعد سے ان کے کام کاج کو کافی سراہا جارہا ہے۔ لالو پرساد نے محکمہ ریل میں کافی اصلاحات کی ہیں جس کے نتیجے میں ریل کو زبردست فائدہ پہنچا ہے۔ ان کے کارناموں کی گونج یورپ اور امریکہ تک پہنچ گئی ہے اور ہارورڈ یونورسٹی کے شعبۂ کاروبار اور فرانس سکول آف مینجمنٹ نے ان کے طریقۂ کار پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بڑے عالمی ادارے چاہتے ہیں کہ لالو پرساد کے تجربات کو شعبۂ کاروبار کے طلباء کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور تیزی اور اچھے انداز سے ترقی و اصلاحات کا عمل نجکاری سے ہوتا ہے لیکن لالو نے ایک مخلوط حکومت کے وزیر کی حیثیت سے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر اور فرانس سکول آف منیجمنٹ کے ایک سینئر افسر اس تحقیق کا ممکنہ جائزہ لینے کے لیئے جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ جائزے کے بعد کیا جائےگا۔

’بچ کر کہاں جائیےگا‘

’ کیا آپ نے اپنا انکم ٹیکس ادا کر دیا ہے‘
اگر آپ کی آمدنی ایک مخصوص حد پار کرتی ہے تو آپ کو ٹیکس رٹرن بھرنا ہوگا خواہ آپ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس‎ نہ بنتا ہو۔ وزارت خزانہ نے انکم ٹیکس کے ضابطوں میں ترمیم کے ذریعے گزشتہ دنوں ہر بالغ مرد کے لیئے پر جس کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے اور خواتین کے لیئے جن کی آمدنی ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے سے زیادہ ہے ٹیکس فارم بھرنا لازمی قرار دیا ہے۔ یہ آمدنی ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتی اور اسے پہلے ٹیکس کی خانہ پری سے باہر رکھا گیا تھا لیکن حکومت اب ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس کی گرفت میں لانے کے لیئے کئی اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس رٹرن بھروانا بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومت نے اب ایسے بھی انتظامات کیئے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنے کریڈٹ کارڈ پر دو لاکھ روپے سے زیادہ کا لین دین کیا ہے یا کوئی فرد بڑے فریج ،ائرکنڈیشنر اور مہنگے ٹی وی نقد خریدتا ہے تو اسے جلد ہی محکمہ انکم ٹیکس سے نقدی کا حساب دینے کا نوٹس آئےگا۔ حالت یہ ہے کہ موبائل پر بل کی رقم کی ایک حد پار ہوتے ہی انکم ٹیکس کے محکمے کی طرف سے ایک ایس ایم ایس پیغام آتا ہے کہ’ کیا آپ نے اپنا انکم ٹیکس ادا کر دیا ہے‘۔ انکم ٹیکس محکمے کا نیا نعرہ ہے’بچ کر کہاں جائیے گا؟‘

الٹی گنگا

سب سے زیادہ سرمایہ کاری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہوئی ہے
ابھی کچھ عرصے پہلے کی ہی بات ہے ہندوستان برطانیہ کی نوآبادی ہوا کرتا تھا۔اب بھی ملک میں لاکھوں لوگ موجود ہیں جنہوں نے برطانوی دور دیکھا ہے۔ ملک نے جب برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تو وہ غربت میں ڈوبا ہوا تھا لیکن گزری ہوئی نصف صدی میں ہندوستان نے ایک طویل مسافت طے کی ہے۔ پہلی بار سرکاری طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان اب غریب ملک نہیں ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبر آئی کہ ہندوستان برطانیہ میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔گزشتہ برس برطانیہ میں ہندوستانی کمپنیوں نے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہوئی۔ برطانیہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری میں ہر برس دوگنی رفتار سے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
منموہن سنگھدلی ڈائری
مہنگائی، کرائے پر بیوی، نہرو پر مضمون اور کتے
دلی ڈائری
شہر ممنوعہ، ہاسٹل میں جرائم، ایڈز کیلیئے ٹماٹر
ہندوستانی لڑکیدلی ڈائری
پتھر کے لنگور، مون سون اور لڑکی ہونے کا فائدہ!
ہندوستانی لڑکیدلی ڈائری
ناخواندہ بچے، ہری بھری دلّی اور دلّی وہِیل
مونسوندلی ڈائری
ملا کی سیاست، اظہر کی تڑپ اور مونسون کی آمد
دلی ڈائری
انگریزی داں آٹو ڈرائیور، جسم فروشی قانونی
دلّی ڈائری بجلیدلّی ڈائری
اندھیر دلی،چوٹالہ راجہ اور شادی کا مسئلہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد