انگلش میڈیم کشمیر اور خوشبو دار ٹکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات میں فلم کی نئی سنسر شپ گجرات فسادات کے پس منظر میں بننے والی فلم ’پرزانیہ‘ ابھی تک گجرات میں ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔ بعض ہندو شدت پسند تنطیموں نے اس فلم کی نمائش کے خلاف بالواسطہ طور پر دھمکی دے رکھی ہے۔ تخریب کاری کے اندیشے کے تحت ہی سنیما گھروں کے مالکان نے یہ فلم ابھی تک سنیما گھروں میں نہیں دکھائی۔ فلم کے فلمساز راہل ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کسی سیاسی پارٹی کونشانہ نہیں بنایا گیا ہے اس لیے اس کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے گجرات کے سنیما گھروں کے مالکان کے لیے ’پرزانیہ‘ کا خصوصی شو کرنے کی پیشکش ہے تاکہ وہ خود اس فلم کے بارے میں مطمئن ہو سکیں ۔ تاہم ناقدین اسے ’دوسری سنسر شپ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے غلط مثال قائم ہوگی۔فسادات میں لاپتہ ایک پارسی بچے کے حقیقی واقعے پر بنی یہ فلم پورے ملک میں گزشتہ ہفتے سے سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔ تسلیمہ کے ویزے میں توسیع
تسلیمہ کا چھ مہینے کا رہائشی پرمٹ سترہ فروری کو ختم ہو رہا تھا اور انہوں نے وزارت داخلے سے مزید چھ مہینے کی توسیع کی درخواست کی تھی۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تسلیمہ ہندوستان کی شہریت یا مستقل سکونت کی خواہاں ہیں لیکن ابھی تک حکومت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تسلیمہ کے پاس سویڈن کا پاسپورٹ ہے۔اپنے قیام کے دوران انہوں نے یہاں بھی بعض متنازعہ بیانات دیے تھے ۔ بنگال کی بعض مسلم تنظیمیں ان کے قیام کی مخالفت کر رہی ہیں اور انہیں ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ کشمیر انگلش میڈیم میں سب سے اوپر
کشمیر اپنے حالات کے سبب دیگر معاملات میں بھلے ہی پیچھے ہو لیکن جہاں بات انگلش میڈیم سکولوں کی ہو تو وہ بہت اچھی حالت میں ہیں۔ ابتدائی تعلیم کے بارے میں ریاستوں کی سرکاری رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا زیرِ انتظام کشمیر شمال مشرقی ریاستوں کو چھوڑ کر واحد ریاست ہے جہاں سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم سے پڑھنے والے طلبہ کی تعداد دیگر میڈیم سے پڑھنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر میں مجموعی طور پر تیرہ لاکھ پینتالیس ہزار بچوں کے نام سکولوں میں درج ہیں جن میں سے سات لاکھ ایک ہزار انگریزی میڈیم میں پڑھ رہے ہیں جبکہ تین لاکھ چونتیس ہزار اردو میڈیم سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور باقی دیگر میڈیم کے سکولوں میں ہیں۔ خاتون فوجی افسر کے خلاف کارروائی
تازہ ترین واقعہ ایک خاتون میجر کا ہے جن کے خلاف فوج نے بدعنوانی کے سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔ انہیں انکوائری کمیٹی نے قصور وار پایا ہے اور فوج ان کے کورٹ مارشل کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان پر الزام ہے وہ ان فوجیوں سے رشوت مانگتی تھیں جن کے خلاف ڈسپلن کے معاملات ہیں۔ خاتون افسر نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اورایک سینیئر افسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ حریت رہنماؤں کی سکیورٹی مزید سخت
پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل میر واعظ کے گھر کے نزدیک دستی بم کے حملے کے بعد پولیس چوکنا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق سبھی رہنماؤں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ میر واعظ کو پہلے سے ہی انتہائی سخت زمرے کی سکیورٹی ملی ہوئی ہے۔ خوشبوؤں بھرا پیغام
محکمۂ ڈاک نےگلابوں کی خوشبو والے ٹکٹوں کے اجراء کے موقع پر فلم اداکارہ پریٹی زنٹا کو دعوت دی ہے۔ خوشبوؤں والے ان ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ پیغامات دینے کا اس سے بہتر موقع کیا ہو سکتا ہے جب اب سے ایک ہفتے بعد’سینٹ ویلینٹائن ڈے‘ہو۔ |
اسی بارے میں فیصلے کی گھڑی اور دہشت گردی کی قیمت06 August, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے، سائنسدان، گنجے30 July, 2006 | انڈیا امیروں کی دلّی اور غدر کے 150 سال 23 July, 2006 | انڈیا میڈیا ٹرائل، دولہا بازار، ہوم ورک ڈلیوری16 July, 2006 | انڈیا شہر ممنوعہ، ہاسٹل میں جرائم، ایڈز کیلیئے ٹماٹر02 July, 2006 | انڈیا انکم ٹیکس کی پھرتی اور الزرقاوی انڈیا میں18 June, 2006 | انڈیا ناخواندہ بچے، ہری بھری دلّی اور وی آئی پی سکیورٹی11 June, 2006 | انڈیا منموہن سنگھ کی مقبولیت 28 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||