BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 June, 2007, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمجھوتہ ایکسپریس: معاوضہ کہاں ہے؟

سمجھوتہ ایکسپریس میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار
متاثرین معاوضے کے لیے پریشان
سمجھوتہ کے متاثرین کو معاوضہ نہيں

اٹھارہ فروری کے سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے بم دھماکے کو چار مہینے ہوچکے ہیں۔ یہ دھماکہ کس نے کیا اور تفتیش کس مرحلے میں ہے یہ تو صرف پولیس کو پتہ ہے لیکن اس دھماکے کے کئی متاثرین کو ابھی معاوضہ تک نہیں ادا کیا گياہے۔

دھماکے میں پاکستان کے شوکت علی کے پانچ بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ریلوے نے ہلاک ہونے والوں کو بطور معاوضہ پر فی کس دس لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

شوکت علی کوہسپتال سے رخصت ہو تے وقت مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپیے میں سے پانچ لاکھ روپیے دیے گئے تھے اور باقی پینتالیس لاکھ بعد میں دیے جانے تھے لیکن چار مہینے گزر نے کےباوجود نہ تو ریلوے کے حکام کچھ بتا رہے ہیں اور نہ ہی پاکستان میں ہندوستان کا سفارتخانہ شوکت علی کو کوئی جواب دے رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حال ہی میں ڈی این اے رپورٹ تیار ہوئی ہے اور اسے وزارت خارجہ کو بھیجا جا رہا ہے اور شاید اس کے بعد ہی معاوضہ ادا کیا جائے۔

مولویوں کی سیاست

آندھرا پردیش کی حکومت نے ریاست کے پسماندہ ذاتوں کے مسلمانوں کوتعلیم اور ملازمتوں میں ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس فیصلے کی مخالفت کسی ہندو تنظیم نے نہیں بلکہ ریاست کی ایک مذہبی و سیاسی تنظیم یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی نے کی ہے۔

کمیٹی کی طرف سے ایک فتوی جاری کیا گیا جس میں کہاگيا ہے کہ اسلام میں ذات پات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

فتوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں پورا مسلم معاشرہ ذات پات پر مبنی ہے اور شادی بیاہ سے لے کر سماجی مرتبہ اور انسانی رشتے بھی ذات پات کی بنیاد پر طے ہوتے ہیں۔

ہندوستانی مسلمان
’اسلام میں ذات پات کی کوئی جگہ نہیں ہے‘

ہندوؤں کی طرح مسلمانوں میں بھی تمام اہم جمہوری اور غیر جمہوری اداروں، مسلم یونیورسٹی، مسلم پرسنل لاء بورڈ، ندوہ اور دیگر اہم مذہبی اداروں اور ثقافتی اداروں پر نام نہاد اعلی ذات کے مسلمانوں کا قبضہ ہے۔

نامحرموں سے انگریزی سیکھیے

انگریزی پڑھنے اور سیکھنے کی چاہ کئی اماموں اور مولویوں کو نامحرموں کے پاس کیھنچ لائی ہے۔

کشمیر سے اطلاعات ہیں کہ ریاست کے تقریباً چالیس اماموں اور مولویوں نے آونتی پورہ کی اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں انگریزی کے کورس میں داخلہ لیا ہے۔

اس کورس میں بیشتر ٹیچر خواتین ہیں لیکن اماموں کا کہنا ہے کہ انگریزی ایک عالمی زبان ہے۔اور اسے سیکھ کر وہ اسلام کی صحیح تعلیم دیگر مذاہب کے پیروں کاروں تک پہنچا سکیں گے۔

خاتون ٹیچر بھی اماموں سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ وہ بڑے ڈسپلین میں اور تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔

ممبئی اور دلی پیسے والوں کے شہر

ممبئی میں رہنا سین فرانسسکو ، ہیمبرگ، شکاگو، ملبورن اور ساؤ پولو سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔ اسی طرح مانٹریال، کویت واشنگٹن، وینکور اور بنکاک میں رہنا دلی اور ممبئی دونوں شہروں سے آسان ہے۔

ممبئی
رہائش کے اعتبار سے ممبئی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہے

دلی اور ممبئی میں رہائش بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے مہنگے شہروں کی فہرست میں ممبئی اب باون اور دلی اڑسٹھ ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ایچ آر کنسلٹنگ فرم کے سالانہ جائزے کے مطابق ماسکو میں رہنا سب سے مہنگا ہے دوسرے لندن اور تیسرے مقام پر سیول ہے۔

ہندوستان میں ملازمت کے بہتر مواقع

ہندوستان میں اقتصادی اصلاحات کے بعد ملازمتوں کے مواقع چین، برازیل اور روس سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے سال دو ہزار سات سے دو ہزار پانچ تک ہر برس ایک کروڑ تیرہ لاکھ فنی ملازمتوں کی گنجائش پیدا کی ہے جو چین سے ساٹھ فیصد زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق چین، برازیل اور روس کی نئی ملازمتوں میں سے نصف ہندوستان میں ہیں۔

بدنام بہار میں انصاف

بہار پر ہرطرح کی لاقانوینت اور نراجیت کا الزام لگتا رہا ہے لیکن اسی بہار میں گزشتہ ہفتے 1989 کے بھاگلپورفساد کے ایک معاملے میں چودہ افراد کو قصوروار قرار دیا گيا۔ وہاں کی عدالتیں پہلے بھی بعض معاملات میں مجرموں کو سزائیں دی گئی ہیں۔

اس کے برعکس اترپردیش، دلی ، مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں ایسے افراد آزاد گھوم رہے ہیںجن پر قتل کے الزام ہیں اور کئی معاملوں میں تو انہیں ریاست کی پست پناہی بھی حاصل ہے۔یہ بھی ہندوستانی جمہوریت کا ایک پہلو ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد