BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ’یہ خدا سے جنگ ہے اور اس کی سزا صرف موت ہے‘: ایرانی پراسیکیوٹر جنرل کی ’فسادیوں‘ کے خلاف تیزی سے مقدمات چلانے کی ہدایت
ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد موحدی آزاد کا کہنا تھا کہ 'تمام فسادیوں کے خلاف الزامات یکساں ہیں۔ چاہے کسی نے عوامی سلامتی اور املاک کو نقصان پہنچانے میں فسادیوں اور دہشت گردوں کی مدد کی ہو یا کرائے کے فوجی جنھوں نے ہتھیار اٹھا کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا ہو۔ یہ خدا کے خلاف جنگ ہے اور اس کی سزا صرف موت ہے۔'
ٹرمپ کے جارحانہ ’پاور پلے‘ کے سامنے پوتن اب تک خاموش کیوں ہیں؟
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، چھ جنوری کو انھوں نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی آرتھوڈوکس کرسمس کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کے علاوہ سال کے آغاز سے وہ عوام کے سامنے آئے ہی نہیں۔
وزن کم کرنے والے ٹیکے: ’انھیں چھوڑنے کے بعد وزن ڈائٹنگ کرنے والوں کے مقابلے میں چار گنا تیزی سے بڑھتا ہے‘
تحقیق کے مطابق زائد وزن کے حامل افراد انجیکشنز کے ذریعے نمایاں مقدار میں وزن کم تو کرتے ہیں لیکن علاج ختم ہونے کے بعد اوسطاً ہر ماہ کا وزن 800 گرام دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے مشہور وال پیپر ’بلس‘ کے پیچھے محبت کی کہانی
مائیکروسافٹ کو ’ونڈوز ایکس پی‘ کے لیے ایسی تصویر درکار تھی جو اُمید، سکون اور جدیدیت کا پیغام دے۔ یہ سادہ سی تصویر گویا یہ ظاہر کرتی تھی کہ ٹیکنالوجی کا مستقبل خوشگوار اور دوستانہ ہو سکتا ہے۔
کیا پاکستانی شدت پسند تنظیموں کی افغان جنگجوؤں کو حملوں سے دور رکھنے کی ہدایات افغان طالبان کے دباؤ کا نتیجہ ہیں؟
پاکستان میں حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں میں افغان عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کے دعوے تو سامنے آتے رہے ہیں لیکن اب دو کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی کارروائیوں میں افغان طالبان کو شامل نہ کریں۔
کاراکس کی بجلی منقطع کرنے سے مادورو کے کمپاؤنڈ کے نقشے تک، امریکہ نے وینزویلا میں خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کیسے کی؟
امریکہ کی وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو پکڑنے کی ڈرامائی کارروائی کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ اس دوران اس آپریشن کے پیچھے موجود انٹیلی جنس سے متعلق کئی تفصیلات واضح ہو چکی ہیں۔ تاہم اب بھی چند اہم سوالات جواب طلب ہیں۔
’بیرونِ ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے لیے گئے‘: گجرات میں شادی کے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر برطانوی ویزے کیسے حاصل کیے گئے؟
بھروچ میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو شادی کے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر لوگوں کو برطانیہ بھیج رہے تھے۔
کچھ لوگوں کو سفر کے دوران متلی اور قے کیوں آتی ہے اور اس کا حل کیا ہے؟
کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہو کہ آپ گاڑی، بس یا ٹرین میں بیٹھے ہوں اور سفر شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد متلی سی محسوس ہونے لگے اور حتیٰ کہ قے (الٹی) بھی آ جائے؟ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر تین میں سے ایک شخص کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور اسے موشن سکنس (حرکت کی وجہ سے ہونے والی بیماری) کہتے ہیں۔
’بولنے کی اجازت تھی نہ کوئی راستہ تھا‘: خاتون کو اجنبیوں کے ساتھ سیکس پر مجبور کرنے والے شخص کو 16 برس قید کی سزا
برطانیہ میں ایک خاتون کو گذشتہ تین دہائیوں میں 100 سے زیاد اجنبی افراد کے ساتھ سیکس کرنے پر مجبور کرنے کے الزامات پر ایک شخص کو کم از کم 16 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































