امریکہ اسرائیل کی ایران سے جنگ میں خلیجی ممالک کس طرح متاثر ہوں گے؟
اٹھائیس فروری کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر شدید فضائی حملے شروع کیے۔ صبح ہوتے ہوتے مشرق وسطی ایک نئی خطرناک جنگ کی زد میں آ چکا تھا۔ ایران نے فوری طور پر جوابی کارروائی شروع کی اور اسرائیل سمیت خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور کچھ غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اِس جنگ نے لبنان اور عراق کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، قطر، اومان، بحرین اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایران امریکی فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ بظاہر خلیجی ممالک کے کچھ غیر فوجی اہداف کو کیوں نشانہ بنا رہا ہے اور اِس سارے تنازعے کے اِن ممالک پر، اِن کے آپس کے تعلقات پر اور امریکہ کے ساتھ اِن کے تعلقات پر کس طرح کے اثرات پڑ سکتے ہیں؟
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: سارہ عتیق، خالد کرامت، احسن محمود یونس
وژؤل پروڈیوسر: علی کاظمی
سٹوڈیو ٹیم: کرس ہاؤس



