BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 February, 2005, 05:15 GMT 10:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیکسن مقدمہ کی جیوری منتخب
مائیکل جیکسن
گزشتہ پیشی پر مائیکل جیکسن عدالت میں جانے سے قبل مداحوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
مائیکل جیکسن کے خلاف کیلیفورنیا میں جاری کیخلاف مقدمے کی سماعت کے لیے بارہ رکنی جیوری کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔

جیوری کے یہ بارہ ارکان آٹھ خواتین اور چار مردوں پر مشتمل ہیں۔ اب وکلاء آٹھ متبادل ارکان کا انتخاب کریں گے تا کہ اگر کسی مرحلے پر کسی رکن جیوری کو ہٹا دیا جائے یا وہ کسی وجہ سے عماعت میں حصہ نہ لے سکے تو خالی جگہ تو متبادل ارکان سے پُر کیا جا سکے۔

دنیا میں سب سے زیادہ جانے پہچانے گلوکار رقاص اور موسیقار مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے اس مقدمہ کی سماعت کیلیفورنیا میں سانتا ماریا کی عدالت میں ہو رہی ہے۔

چھیالیس سالہ مائیکل جیکسن کو اس مقدمے میں شہوت انگیزی پر مشتمل چار الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک پر شہوت عمل کی کوشش اور باقی اس کوشش پر اکسانے کے لیے شراب پلانے کو کوشش کرنے کے ہیں۔

مائیکل جیکسن نے ان الزامات ایک بہت بڑا جھوٹ قرار دیا ہے لیکن اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں اکیس سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔

مقدمے سماعت کے پہلے مرحلے میں ساڑھے سات سو افراد کی چھان بین کی جانے والی تھی لیکن جج نے پہلے مرحلے کو ڈھائی سو آمادہ افراد کا انتخاب کر کے مختصر کر دیا۔

اس کے علاوہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس انتخاب کی تکمیل میں کئی ہفتے لگ جائیں گے لیکن یہ کارروائی پانچ عدالتی ایام میں مکمل کر لی گئی۔

یہ سماعت مائیکل جیکسن کے بڑے وکیل کی بہن کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے لیکن اس دوران سماعت کے دیگر مراحل جاری رہے۔

مائیکل جیکسنپاپ گلوکار جیکسن
جنسی زیادتی کے الزامات کو خارج کرنے کی اپیل۔
مائیکل جیکسنجیکسن ورغلاتے تھے
’مائیکل جیکسن بچوں کوورغلاتے تھے‘
جیکسن کیس کے بیانات راز رکھنے کا فیصلہبیانات راز رہیں گے
جیکسن کیس کے بیانات ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ
مائیکل جیکسنجیکسن کی ضمانت
پاپ سنگر دوسری بار بھی جیل جانے سے بچ گئے۔
جیکسنجنسی زیادتی کا الزام
مائیکل جیکسن گرفتاری کیے جا سکتے ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد