جیکسن : سماعت مزید ملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کے خلاف کیلیفورنیا میں جاری سماعت ان کے بڑے وکیل کی بہن کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے لیکن اس دوران سماعت کے دیگر مراحل جاری ہیں۔ پہلے یہ سماعت مذکورہ خاتون کی شدید علالت کے باعث جمعرات تک کے لیے ملتوی کی گئی تھی۔ دنیا میں سب سے زیادہ جانے پہچانے گلوکار رقاص اور موسیقار مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے اس مقدمہ کی سماعت سانتا ماریا کی عدالت میں ہو رہی ہے۔ اس دوران عدالت جج متعدد نیوز آرگنائزیشنز کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواستوں کو سماعت کی اور مقدمے کی کوریـ کرنے والے رپورٹروں کو اجازت دی کہ وہ جیوری کے ممکنہ ارکان کی جانب سے سوانامے کے جوابات کو دیکھ سکتے ہیں۔ نیز آرگنائزیشنوں کے وکلاء کا کہنا ہے ان کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ جیوری کے ممکنہ ارکان کے لیے منتخب ہونے والے دو سو پچاس ارکان مختلف سوالوں پر کس ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں۔ ان وکلاء کا کہنا ہے کہ اس ردِ عمل کو عام کرنے سے مقدمے کی کارروائی کو شفاف بنانے اور اس پر نظر رکھے جانے میں مدد ملے گی۔ عدالت اس وقت سماعت کے لیے جیوری کے انتخاب کے مرحلے میں ہے اور اب یہ انتخاب جمعرات کو پھر شروع ہو گی۔ آئندہ سماعت پر ان دو سو پچاس افراد سے سوالات کیے جائیں گے جو چھ ماہ تک جاری رہنے والی طویل سماعتوں کے لیے وقت دینے پر آمادہ ہیں۔ کل بیس افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان میں سے بارہ افراد اصل رکن جیوری ہونگے جب کہ آّٹھ ان کے متبادل بوقت ضرورت کے طور پر چنے جائیں گے۔ آئندہ سماعت کے پہلے روز چھیالیس سالہ مائیکل جیکسن عدالت نہیں آئیں گے۔ مقدمے سماعت کے پہلے مرحلے میں ساڑھے سات سو افراد کی چھان بین کی جانے والی تھی لیکن جج نے پہلے مرحلے کو ڈھائی سو آمادہ افراد کا انتخاب کر کے مختصر کر دیا۔ چھیالیس سالہ مائیکل جیکسن کو اس مقدمے میں شہوت انگیزی پر مشتمل چار الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک پر شہوت عمل کی کوشش اور باقی اس کوشش پر اکسانے کے لیے شراب پلانے کو کوشش کرنے کے ہیں۔ مائیکل جیکسن نے ان الزامات ایک بہت بڑا جھوٹ قرار دیا ہے لیکن اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں اکیس سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||