BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 19 February, 2008 - Published 08:08 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی اسمبلی کے نئے چہرے

پی ایم ایل این کی حمایتی
نئے چہروں ميں سے کئی معروف سیاسی خاندانوں کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں
اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے چند نئے چہرے بھی قومی اسمبلی میں پہنچنےمیں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کئی معروف سیاسی شخصیات کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

پشاور سے قومی اسمبلی کے سیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ارباب عالمگیر سرحد کےسابق وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اور سرحد پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمٰن کو شکست دینے والے بیرسٹر فیصل کریم کنڈی سابق رکن اسمبلی فضل کریم کنڈی کے صاحبزادے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن اس سے پہلے فضل کریم کنڈی سے بھی شکست کھا چکے ہیں۔

جہلم کے حلقے این اے تریسٹھ سے کامیابی حاصل کرنے والے راجہ محمد صفدر مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ محمد افضل کے صاحبزادے ہیں۔ راجہ محمد افضل کے ایک اور صاحبزادے راجہ محمد اسد پنڈدادن کی نشست سے دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

خوشاب کے حلقے این اے ستر سے کامیابی حاصل کرنے والے شاکر بشیر اعوان اسی نشست سے کامیابی حاصل کرنے والے ملک بشیر اعوان کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے دادا اور تنظیم الاعوان کے سربراہ ملک کرم بخش اعوان نے انیس سو پچاسی میں یہاں سے الیکشن لڑا تھا۔

 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمٰن کو شکست دینے والے بیرسٹر فیصل کریم کنڈی سابق رکن اسمبلی فضل کریم کنڈی کے صاحبزادے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن اس سے پہلے فضل کریم کنڈی سے بھی شکست کھا چکے ہیں

حلقہ این اے بہتر سے الیکشن جیتنے والے حمیر حیات روکھڑی سابق صوبائی وزیر ملک گل حمید روکھڑی کے بیٹے ہیں جبکہ این اے اٹھہتر سے کامیابی حاصل کرنے والے راحیلہ پروین بلوچ سابق رکن قومی اسمبلی شہادت علی بلوچ کی صاحبزادی ہیں۔

فیصل آباد کے حلقے این اے اکیاسی سے کامیابی حاصل کرنے والے چودھری سعید اقبال سابق رکن اسمبلی چودھری طالب کے داماد ہیں۔ این اے چورانوے سے کامیاب ہونے والی فرخندہ وڑائچ گوجرہ کی مشہور شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی وڑائچ کی اہلیہ ہیں۔

گوجرانوالہ کے حلقے این اے چھیانوے سے کامیابی حاصل کرنے والے خرم دستگیر مسلم لیگ نواز کے رہنما غلام دستگیر خان کے صاحبزادے ہیں۔ حافظ آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والی سائرہ افضل تارڑ سابق رکن اسمبلی افضل حسین تارڑ کی صاحبزادی اور سابق صدر رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔

لاہور کے حلقے این اے 126 سے کامیاب ہونے والے عمر سہیل ضیا بٹ سابق رکن پنجاب اسمبلی سہیل ضیا بٹ کے صاحبزادے اور میاں نواز شریف کے عزیز ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 138 سسے کامیابی حاصل کرنے والے راؤ مظہر حیات سابق رکن اسمبلی راؤ خضر حیات کے صاحبزادے ہیں۔

ساہیوال کے حلقے این اے 163 سے کامیابی حاصل کرنے والے ملک نعمان لنگڑیال سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک اقبال لنگڑیال کے صاحبزادے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے محمد سیف الدین کھوسہ مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار کھوسہ جبکہ پی پی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے دوست محمد مزاری سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کے عزیز ہیں۔

مظفرگڑھ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سردار معظم جتوئی سابق رکن اسمبلی عبدالقیوم جتوئی کے رشتہ دار ہیں جبکہ سکھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے نعمان اسلام شیخ سابق رکن قومی اسمبلی اسلام الدین شیخ کے عزیز ہیں۔

احتجاجالیکشن 2008
انتخابی دھاندلی کی تاریخ اور طریقہ کار
انتخابی عملہ ’نہیں کرنی ڈیوٹی‘
انتخابی عملہ الیکشن ڈیوٹی سے خوفزدہ
وجاہت حسینالیکشن 2008
گجرات میں انتخابی کشیدگی اپنے عروج پر
بے نظیر بھٹو ’بھٹو کا وارث بھٹو‘
بے نظیر بھٹو کے بعد نوڈیرو کے انتخابات
کلثوم نوازکلثوم بھی میدان میں
نواز شریف کی اہلیہ بھی انتخابی مہم میں شریک
خطرے کی گھنٹیاں
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک کے انتخابی معرکے
حامد ناصر چٹھہ گوجرانوالہ الیکشن
ق لیگ کےاہم رہنما پر مقابلہ پی پی،ن لیگ کا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد